قومی

Jagdeep Dhankhar Resigns Vice President Post: دھنکھڑ کے نائب صدر عہدے سے استعفیٰ کے پیچھے کی کیا ہے کہانی؟ دیکھیں ویڈیو

جگدیپ  دھنکھڑ نے وائس پریسیڈنٹ یا نائب صدرکے عہدے سے 21 جولائی کی رات اچانک استعفیٰ دے دیا۔ ان کا استعفیٰ پریسیڈنٹ دروپدی مرمو نے منظور بھی کرلیا ہے اورگزٹ نوٹیفیکیشن جاری کردیا گیا ہے۔ جگدیپ دھنکھڑنے اپنا استعفیٰ ہیلتھ ایشوزکو بنیاد بناکر دیا ہے، لیکن اس سلسلے میں سیاسی گلیاروں میں طرح طرح کی باتیں سامنے آنے لگی ہیں۔ پی ایم مودی نے ٹوئٹ کرکے جگدیپ دھنکھڑ کے صحت اور ان کے مستقبل کے لئے نیک خواہشات پیش کی ہیں، لیکن بی جے پی  کے کسی اور لیڈرکی طرف سے کوئی بیان سامنے نہیں آیا ہے۔

وہیں، کانگریس کھل کرجگدیپ دھنکھڑکی حمایت میں آگئی ہے۔ ایک طرف کانگریس لیڈران نے ان کے استعفیٰ کوسیاسی رنگ دینے کی کوشش کی، وہیں ان کے استعفیٰ کو نا منظور کرنے کی بات کہی۔ جگدیپ دھنکھڑکے استعفیٰ نے سب کوحیران کردیا کیونکہ 10 جولائی کوایک پروگرام میں انہوں نے خود کہا تھا کہ وہ اپنی مدت پوری کریں گے اور2027 میں ریٹائر ہوں گے، لیکن صرف 11 دن میں ان کا رخ بدل گیا اورانہوں نے استعفیٰ دے دیا۔ اس سے پہلے مارچ میں انہیں ایک بار سینے میں درد کی شکایت پرایمس میں داخل کرایا گیا تھا اورجون میں اتراکھنڈ کے ایک پروگرام کے دوران ان کی طبیعت دوبارہ بگڑی تھی۔ بہرحال ان کے استعفیٰ سے سیاسی حلقوں میں ہنگامہ مچ گیا ہے۔

بھارت ایکسپریس اردو-

Nisar Ahmad

Recent Posts

Delhi High Court: احتجاجی مظاہروں سے کاروبار کو 2000 کروڑ روپے کا نقصان، تاجروں نے کھٹکھٹایا دہلی ہائی کورٹ کا دروازہ

پیر کو قائم مقام چیف جسٹس نتن سامبرے نے دو عرضیوں کو سماعت کے لیے…

6 minutes ago