قومی

Air India flight: اندرا گاندھی انٹرنیشنل ایئرپورٹ پر ایئر انڈیا کی لینڈنگ کے بعد طیارے میں لگی آگ، تمام مسافر محفوظ

نئی دہلی:  ہانگ کانگ سے دہلی آنے والی ایئر انڈیا کی پرواز AI 315 کے ساتھ منگل کے روز ایک خطرناک واقعہ پیش آیا، جب دہلی کے اندرا گاندھی انٹرنیشنل ایئرپورٹ پر لینڈنگ کے بعد طیارے کے Auxiliary Power Unit (APU)  میں آگ لگ گئی۔

تمام مسافر اور عملہ محفوظ

خوش قسمتی سے تمام مسافر اور عملہ محفوظ رہے۔ ایئر انڈیا کی جانب سے جاری بیان کے مطابق، یہ واقعہ اس وقت پیش آیا جب طیارہ گیٹ پر کھڑا تھا اور مسافروں کا اترنا شروع ہو چکا تھا۔ APU سسٹم، جو عام طور پر طیارے کی دم میں ہوتا ہے، مین انجن بند ہونے کے بعد طیارے کے ضروری نظاموں کو بجلی فراہم کرتا ہے۔ ترجمان نے کہا کہ پرواز AI 315 جو 22 جولائی کو ہانگ کانگ سے دہلی آ رہی تھی، لینڈنگ کے بعد جب گیٹ پر کھڑی تھی، APU میں آگ لگنے کا واقعہ پیش آیا۔ یہ واقعہ مسافروں کے اترنے کے دوران پیش آیا، اور سسٹم ڈیزائن کے مطابق APU خودبخود بند ہوگیا۔

طیارے کو فی الحال گراؤنڈ کر دیا گیا

بیان کے مطابق، طیارے کو کچھ نقصان ضرور پہنچا ہے لیکن تمام مسافر اور عملہ باحفاظت اور معمول کے مطابق طیارے سے باہر آ گئے۔ کسی کے زخمی ہونے کی کوئی اطلاع نہیں ہے۔ ایئر انڈیا نے بتایا کہ طیارے کو فی الحال گراؤنڈ کر دیا گیا ہے اور تکنیکی جانچ و تفتیش جاری ہے۔ ایوی ایشن ریگولیٹری اتھارٹی کو بھی واقعہ کی مکمل اطلاع دے دی گئی ہے۔

بھارت ایکسپریس اردو۔

Habiburrahman

Recent Posts

Ramdas Athawale Slams Rahul Gandhi: وزیر مملکت رام داس اٹھاولے نے راہل گاندھی کو بتایا وزیر اعظم مودی کو اقتدار سے ہٹانے کا راستہ

مرکزی وزیر مملکت رام داس اٹھاولے نے کانگریس لیڈر راہل گاندھی اور انڈیا اتحاد پر…

44 seconds ago

نیشنل کانفرنس میں زبردست اختلاف! 18 اراکین اسمبلی نے وزیر اعلیٰ عمر عبداللہ کو لکھا خط، کابینہ میں تبدیلی سمیت کیا یہ بڑا مطالبہ

یادداشت پر دستخط کرنے والے اراکین اسمبلی نے عوامی توقعات اور حکومت کے درمیان بڑھتی…

56 minutes ago

India vs new Zealand: ایڈن پارک میں نیوزی لینڈ کا ریکارڈ بھارت کے لیے تشویش کا باعث، 11 میچوں میں صرف 4 فتوحات

بھارت اور نیوزی لینڈ کے درمیان پہلا ون ڈے 4 نومبر کو آکلینڈ کے ایڈن…

1 hour ago

دہلی-این سی آر میں گرین پٹاخے جلانے کی اجازت، سپریم کورٹ نے دیوالی پر دو دن کی چھوٹ دی

جسٹس ایم ایم سندریش اورجسٹس پرسنّا بی ورالے کی بنچ نے 29 اکتوبر کے اپنے…

1 hour ago