قومی

National Cooperative Policy 2025: قومی کوآپریٹو پالیسی 2025 کا اعلان 24 جولائی کو، وزیر داخلہ امت شاہ کریں گے اجرا

نئی دہلی: مرکزی وزیر داخلہ اور کوآپریشن کے وزیر امت شاہ 24 جولائی کو قومی کوآپریٹو پالیسی 2025 کا اعلان کریں گے۔ یہ اعلان دہلی میں واقع اٹل اکشے اُورجا بھون میں ہونے والے ایک اہم پروگرام میں کیا جائے گا۔ نئی پالیسی کو ملک میں کوآپریٹو تحریک کے لیے آئندہ دو دہائیوں (2025 تا 2045) کے لیے ایک سنگ میل مانا جا رہا ہے۔ یہ پالیسی 2002 میں جاری کی گئی پہلی قومی کوآپریٹو پالیسی کے بعد دوسرا اہم فریم ورک ہے۔ نئی پالیسی کا مقصد دیہی ترقی، روزگار کے مواقع، اور شفاف انتظام کو فروغ دینا ہے۔ اس کا وژن ہے: سہکاری سے خوشحالی یعنی تعاون کے ذریعہ ترقی۔

پالیسی کی تیاری

اس پالیسی کو تیار کرنے کے لیے 48 رکنی قومی سطح کی کمیٹی تشکیل دی گئی تھی، جس کی سربراہی سابق مرکزی وزیر سریش پربھاکر پربھو نے کی۔ کمیٹی نے 17 اجلاس اور 4 علاقائی ورکشاپس (احمد آباد، بنگلورو، گڑگاؤں، پٹنہ) منعقد کیں۔ مختلف سطحوں کے کوآپریٹو اداروں، مرکزی و ریاستی وزارتوں، ماہرین تعلیم اور اسٹیک ہولڈرز سے کل 648 تجاویز موصول ہوئیں، جنہیں پالیسی میں شامل کیا گیا ہے۔

نئی پالیسی کے اہم اہداف

کوآپریٹو اداروں کو مزید جامع (inclusive) اور پیشہ ورانہ بنانا۔ مستقبل کے لیے تیار کرنا اور روزگار کے نئے مواقع پیدا کرنا، خصوصاً دیہی علاقوں میں۔ ٹیکنالوجی اور گلوبلائزیشن کے تقاضوں کو مدِنظر رکھتے ہوئے اداروں کی جدید کاری۔ وکست بھارت 2047 کے ہدف کو حاصل کرنے میں کوآپریٹو سیکٹر کا کلیدی رول۔

تقریب میں شامل اہم شخصیات

پالیسی ڈرافٹنگ کمیٹی کے اراکین، قومی کوآپریٹو یونینز کے سربراہان، وزارت کوآپریشن کے سینئر افسران نیشنل کوآپریٹو ڈیولپمنٹ کارپوریشن (NCDC)، نیشنل کونسل آف کوآپریٹو ٹریننگ (NCCT) اور بیکنٹھ میہتا انسٹی ٹیوٹ آف کوآپریٹو مینجمنٹ (VAMNICOM) کے نمائندگان اس تقریب میں شامل ہوں گے۔ امت شاہ کے اعلان کے بعد یہ پالیسی ملک بھر میں کوآپریٹیو اداروں کو ایک نئی سمت دینے کا کام کرے گی اور سب کا ساتھ، سب کا وکاس کے وژن کو زمینی حقیقت میں بدلنے کی کوشش کا حصہ بنے گی۔

بھارت ایکسپریس اردو۔

Habiburrahman

Recent Posts

World Rhino Day 2026: ورلڈ رائنو ڈے پر پی ایم مودی کا بڑا اعلان، ’پروجیکٹ رائنو‘ شروع، آسام میں دنیا کے 80 فیصد گینڈے

وزیر اعظم مودی نے سوشل میڈیا پلیٹ فارم ’ایکس‘ پر گینڈوں کے تحفظ سے متعلق…

9 hours ago

Asian Games 2026: ایشین گیمز میں بھارت کا ڈنکا، خواتین ٹیم نے جیتا گولڈ میڈل، وزیر داخلہ امت شاہ نے دی مبارکباد

بھارتی خواتین ٹیم کی اس تاریخی اور ریکارڈ ساز جیت پر مرکزی وزیر داخلہ امت…

10 hours ago

Prime Minister Narendra Modi: ’مکسڈ مارشل آرٹس میں بھارت کا تاریخی کمال…‘، وزیر اعظم نریندر مودی نے سچیکا تاریال کو دی مبارکباد

وزیر اعظم نریندر مودی نے سوشل میڈیا پلیٹ فارم ’ایکس‘ پر سچیکا تاریال کو مبارکباد…

11 hours ago