قومی

Mamata on Netaji: یہ شرم کی بات ہے کہ ہم ابھی تک نہیں جانتے کہ نیتا جی کے ساتھ کیا ہوا: وزیر اعلیٰ ممتا بنرجی

کولکتہ: مغربی بنگال کی وزیر اعلیٰ ممتا بنرجی نے منگل کے روز کہا کہ یہ ملک کے لیے شرم کی بات ہے کہ نیتا جی سبھاش چندر بوس کے لاپتہ ہونے کے اتنے سال گزر جانے کے بعد بھی لوگ نہیں جانتے کہ ان کے ساتھ کیا ہوا تھا اور نہ ہی ان کی موت کی تاریخ معلوم ہے۔ انہوں نے نیتا جی کی گمشدگی کی تحقیقات کے اپنے وعدے کو پورا نہ کرنے پر بھارتیہ جنتا پارٹی (بی جے پی) کی زیر قیادت مرکزی حکومت کو بھی نشانہ بنایا۔ ملک منگل کے روز نیتا جی کی 127ویں یوم پیدائش منایا گیا۔

یہاں بوس کے مجسمے پر پھول چڑھانے کے بعد ممتا نے کہا کہ یہ ہندوستان کی بدقسمتی ہے کہ اتنے سال گزرنے کے بعد بھی ہمارے پاس نیتا جی کی موت کی تاریخ نہیں ہے۔ ہم نہیں جانتے کہ ان کے ساتھ کیا ہوا تھا۔ یہ شرمناک ہے۔” کئی لوگوں کا خیال ہے کہ نیتا جی اگست 1945 میں تائیوان میں ہوائی جہاز کے حادثے کے بعد لاپتہ ہو گئے تھے۔ ان کے ساتھ کیا ہوا اس کے بارے میں مختلف نظریات پیش کیے جاتے ہیں۔

ممتا بنرجی نے 2015 میں اپنی حکومت کی جانب سے نیتا جی سے متعلق 64 فائلوں کی فہرست بندی کا حوالہ دیا اور بی جے پی زیرقیادت مرکزی حکومت پر الزام لگایا کہ وہ برسراقتدار پارٹی کے اقتدار میں آنے سے قبل نیتا جی کی گمشدگی کی تحقیقات کے وعدے سے مکر گئی ہے۔ وزیر اعلیٰ نے کہا کہ وہ  نیتا جی کی ان ‘استھیوں’ کو حاصل کرنے کی خواہش مند نہیں تھیں جنہیں نیتا جی کی ہونے کا دعویٰ کیا جاتا ہے، بلکہ وہ عظیم مجاہد آزادی  کو زندہ دیکھنا چاہتی تھیں۔

اطلاعات کے مطابق بوس کی استھی ٹوکیو کے رینکوجی مندر میں رکھی گئی ہے۔ کئی لوگوں نے ان کی استھی بھارت کے حوالے کرنے کا مطالبہ کیا ہے۔ رام مندر میں پران پرتشٹھا کی تقریب کے لیے پیر کے روز مرکزی حکومت کے دفاتر میں آدھے دن کی چھٹی کے اعلان کے واضح حوالے سے ممتا نے کہا کہ ان دنوں سیاسی اشتہارات کے لیے تعطیلات کا اعلان کیا جاتا ہے لیکن ان کے لیے کوئی اعلان نہیں کیا گیا جنہوں نے ملک کی آزادی کے لیے اپنی زندگی قربانی کر دی۔ وزیر اعلیٰ نے کہا، ”بی جے پی نے اقتدار میں آنے سے پہلے نیتا جی کی گمشدگی کی تحقیقات کا وعدہ کیا تھا لیکن بعد میں بھول گئی۔ میں نے نیتا جی کی یوم پیدائش کو قومی تعطیل قرار دینے کی 20 سال تک کوشش کی لیکن میں ناکام رہی، براہ کرم مجھے معاف کر دیجئے۔

بھارت ایکسپریس۔

Md Hammad

Recent Posts

Champions Trophy 2025: پاکستان سے چھننے والی ہے چمپئنزٹرافی کی میزبانی، سامنے آئی بڑی جانکاری

پاکستان کے تین اسٹیڈیم کا کام پورا نہیں ہوسکا ہے۔ آئی سی سی چمپئنزٹرافی کے…

25 minutes ago

Gautam Adani Case: گوتم اڈانی کو بڑی راحت، امریکی الزامات کے معاملے میں اب یوایس کانگریس کا ملا ساتھ

کانگریس مین لانس گڈن نے یہ بھی کہا کہ اس طرح کے انتظامی اقدامات سے…

1 hour ago

2024کے ایس اینڈ پی Sustainability Assessment میں اے پی ایس ای زیڈ کی ٹاپ 10 عالمی ٹرانسپورٹیشن کمپنیوں میں شامل

اڈانی پورٹس اور اسپیشل اکنامک زون لمیٹڈ (APSEZ) کے بارے میں جو عالمی سطح پر…

2 hours ago