قومی

Bharat Jodo Nayay Yatra: آسام میں درج ہوئی ایف آئی آر تو بھڑک گئے راہل گاندھی، ہیمنت بسوا سرما کو بتایا سب سے بدعنوان وزیراعلیٰ

کانگریس لیڈرراہل گاندھی کی بھارت جوڑو نیائے یاترا کو آسام کے گوہاٹی میں داخل ہونے سے روک دیا گیا، جس کے بعد کانگریس کارکنان نے ہنگامہ کیا اوربیریکیڈ توڑ دیئے۔ اس کے بعد آسام کے سی ایم ہیمنت بسوا سرما نے پولیس کوراہل گاندھی کے خلاف کیس درج کرنے کا حکم دیا۔ وزیراعلیٰ کے ایکشن پرراہل گاندھی برہم ہوگئے اورانہوں نے ہیمنت بسوا سرما کو سب سے بدعنوان یعنی کرپٹ وزیراعلیٰ قراردیا۔

راہل گاندھی نے پریس کانفرنس کرکے کہا کہ آسام کے وزیراعلیٰ ہیمنت بسوا سرما جو کچھ بھی کررہے ہیں، اس سے ہماری یاترا کو فائدہ ہو رہا ہے۔ جو تشہیرہمیں نہیں ملی ہوگی، ایسا کرکے آسام کے وزیراعلیٰ اورمرکزی وزیرداخلہ امت شاہ ہماری مدد کررہے ہیں۔ اب آسام میں اہم موضوع یاترا ہے۔ یہ ان کی ڈرانے دھمکانے کی پالیسی ہے۔ نیائے (انصاف) کا سندیش (پیغام) لوگوں تک پہنچ رہا ہے۔ راہل گاندھی نے کہا کہ ہیمنت بسوا سرما آسام نہیں چلاسکتے۔ یہ آسام کے لوگوں کی آواز نہیں ہیں۔ بی جے پی کارکنان بھی ہیمنت بسوا سرما کو پسند نہیں کرتے۔ آپ ان سے پوچھ سکتے ہیں۔

راہل گاندھی نے کہا کہ آسام میں پریشانی واضح ہے، اس ریاست کے وزیراعلیٰ ملک کے سب سے بدعنوانی وزرائے اعلیٰ میں سے ایک ہیں۔ مجھے مندر، یونیورسٹی جانے سے روکنا، پدیاترا روکنا ڈرانے اور دھمکانے کی ہتھکنڈوں کا حصہ ہے، ہم ڈریں گے نہیں۔ راہل گاندھی کی قیادت میں کانگریس کی بھارت جوڑو نیائے یاترا 14 جنوری کو منی پورسے شروع ہوئی اور تقریباً 100 لوک سبھا حلقوں سے گزرتے ہوئے اور 6000 کلومیٹر کی دوری طے کرکے یہ 20 یا 21 مارچ کو ممبئی میں ختم ہوگی۔

ہیمنت بسوا سرما نے کیا کہا؟

اس سے پہلے وزیراعلیٰ ہیمنت بسوا سرما نے کہا کہ یہ آسام کی تہذیب وثقافت کا حصہ نہیں ہے۔ ہم ایک پُرامن ریاست ہیں۔ اس طرح کے نکسلی ہتھکنڈے ہماری ثقافت سے بالکل مخالف ہیں۔ انہوں نے کہا کہ آپ کے غیرذمہ دارانہ اخلاق اور احکامات کے خلاف ورزی کی وجہ سے اب گوہاٹی کی سڑکوں پر بھاری جام لگ گیا۔ ہیمنت بسوا سرما نے کہا کہ انہوں نے ریاستی پولیس کے ڈائریکٹر جنرل جی پی سنگھ کو بیریکیڈنگ توڑنے کے لئے ہجوم کو اکسانے سے متعلق راہل گاندھی کے خلاف مقدمہ درج کرانے کا حکم دیا۔ یوتھ کانگریس کی ریاستی یونٹ کے صدرشری نواس بی وی کے ایک پوسٹ کے جواب میں وزیراعلیٰ نے ایکس (ٹوئٹر) پرلکھا، میں نے آسام پولیس کے ڈائریکٹر جنرل کو بھیڑ کو اکسانے کے لئے آپ کے لیڈر راہل گاندھی کے خلاف کا مقدمہ درج کرنے کا حکم دیا ہے۔

بھارت ایکسپریس۔

 

Nisar Ahmad

Recent Posts

پپو یادو کو ملے گی کانگریس میں بڑی ذمہ داری! تیجسوی یادو کے ساتھ خراب رشتے کو کیس ٹھیک کریں گے پورنیہ کے ایم پی؟

بہار کے پورنیہ سے آزاد امیدوار کے طور پرجیت حاصل کرنے والے راجیش رنجن عرف…

6 hours ago

Team India Victory Parade:اڈانی گروپ کے چیئرمین گوتم اڈانی نے ہندوستانی کرکٹ ٹیم کو مبارکباد دی، کہا- آپ ملک کے لئے ہیں مشعل راہ

ممبئی ایئرپورٹ پہنچنے پرہندوستانی ٹیم کا استقبال کیا گیا۔ جہاز پر واٹر کینن سے پانی…

6 hours ago

Hindenburg-Kingdon nexus have a Chinese angle:ہنڈنبرگ کنگڈن گٹھ جوڑ میں چینی کنکشن بے نقاب، جانیں کون ہے اینلا چینگ؟

اکتوبر 2022 میں، چینگ اور چائنا پروجیکٹ اس وقت شدید مشکلات میں پڑ گئے جب…

6 hours ago

Hathras Stampede: ہاتھرس ست سنگ حادثہ پر آل انڈیا مسلم مجلس مشاورت کے نائب صدر پروفیسر محمد سلیمان کا اظہار رنج و غم

پروفیسر سلیمان نے حکومت سے مطالبہ کیا کہ زخمیوں کا جلد از جلد مناسب علاج…

6 hours ago