قومی

ISRO PSLV c62 mission fails: اسرو کو جھٹکا: راستہ بھٹک گیا پی ایس ایل وی-سی 62 مشن کا راکٹ، وی نارائنن نے کیا کہا؟

2026 کی شروعات بھارتی خلائی تحقیق تنظیم (اسرو) کے لیے مایوس کن ثابت ہوئی۔ پیر کے روز لانچ کیا گیا کثیر انتظار شدہ پی ایس ایل وی-سی 62 مشن تکنیکی خرابی کے باعث ناکام ہو گیا۔ اس مشن کے تحت بھارت کی ’تیسری آنکھ‘ کہے جانے والے ڈی آر ڈی او کے جاسوسی سیٹلائٹ ’انوَیشا‘ (EOS-N1) اور 14 دیگر چھوٹے سیٹلائٹس کو خلا میں بھیجا گیا تھا، لیکن وہ اپنی مقررہ مدار تک نہیں پہنچ سکے۔ یہ سیٹلائٹ آرٹیفیشل انٹیلی جنس (AI) سے لیس ڈیٹا پروسیسنگ کی صلاحیت رکھتا تھا۔ اس کا وزن 150 سے 200 کلوگرام (مائیکرو سیٹلائٹ کیٹیگری) تھا۔ اس کا استعمال صرف دفاع ہی نہیں بلکہ زراعت، آفات کے انتظام اور وسائل کی نقشہ سازی میں بھی کیا جانا تھا۔ یہ مشن نیو اسپیس انڈیا لمیٹڈ (NSIL) کے تحت سال 2026 کا پہلا اور مجموعی طور پر نواں کمرشل مشن تھا۔

تیسرے مرحلے میں تکنیکی رکاوٹ

اسرو کے مطابق، راکٹ نے شری ہری کوٹا سے صبح 10:18 بجے درست وقت پر پرواز بھری۔ ابتدائی مراحل معمول کے مطابق رہے، تاہم مشن کے تیسرے مرحلے (تھرڈ اسٹیج) میں تکنیکی خرابی پیدا ہو گئی۔ اسرو کے سربراہ ڈاکٹر وی نارائنن نے تصدیق کی کہ تیسرے مرحلے کے آخری لمحات میں راکٹ کی گھومنے کی رفتار (روٹیشنل ریٹ) میں عدم استحکام دیکھا گیا، جس کے نتیجے میں سیٹلائٹ اپنے طے شدہ راستے سے بھٹک گیا اور مشن ناکام ہو گیا۔ اسے زمین سے تقریباً 600 کلومیٹر کی بلندی پر ’سن سنکرونس آربٹ‘ (SSO) میں نصب کیا جانا تھا۔

’انوَیشا‘ کیا تھا اور کیوں تھا خاص؟

اس مشن کا مرکزی پے لوڈ ’انوَیشا‘ سیٹلائٹ تھا، جسے دفاعی تحقیق و ترقی تنظیم (DRDO) نے تیار کیا تھا۔ یہ ایک جدید ہائپراسپیکٹرل امیجنگ سیٹلائٹ تھا، جو گھنے جنگلات، جھاڑیوں یا بنکروں میں چھپے دشمنوں اور دہشت گرد سرگرمیوں کی آسانی سے نشاندہی کر سکتا تھا۔ عام کیمروں کی طرح صرف چند رنگ نہیں بلکہ روشنی کے سینکڑوں اسپیکٹرم (ویو لینتھ) کو پکڑنے کی صلاحیت رکھتا تھا۔ اسے بھارت کی سلامتی کے لیے خلا میں ’تیسری آنکھ‘ تصور کیا جا رہا تھا۔انوَیشا کے ساتھ اس مشن میں شامل 14 کو-پیسنجر سیٹلائٹس بھی ضائع ہو گئے۔ ان میں 7 بھارتی سیٹلائٹس حیدرآباد میں قائم نجی خلائی کمپنی ’دھرووا اسپیس‘ کے تھے، جس سے بھارت کے نجی خلائی شعبے کو بڑا دھچکا لگا ہے۔ اس کے علاوہ 8 غیر ملکی سیٹلائٹس بھی شامل تھے، جن میں فرانس، نیپال، برازیل اور برطانیہ کے سیٹلائٹس شامل تھے۔

بھارت ایکسپریس اردو۔

Abul Kalam

Recent Posts

PANI Project: اب نہیں رکے گی انڈمان کی ترقی کی رفتار، PANI سب سی کیبل بنے گی CANI کا متبادل، دور دراز دیہات میں بھی پہنچے گا 4G نیٹ ورک

انتظامیہ نے واضح کیا کہ ہر جزیرے اور دور دراز علاقے تک قابل اعتماد ڈیجیٹل…

14 minutes ago

IND Vs NZ Test Series: ویلنگٹن ٹیسٹ میں شبھمن گل 98 رن پر آؤٹ، تیسرے دن کا کھیل ختم ہونے تک ہندوستان نے 4 وکٹوں پر 486 رن بنائے

کے ایل راہل نے شاندار بیٹنگ کرتے ہوئے اپنے ٹیسٹ کیریئر کی 13ویں سنچری مکمل…

2 hours ago