قومی

National Youth Day 2026: سوامی وویکانند کی جینتی پر امت شاہ کا پیغام: وویکانند کے افکار سے ترقی یافتہ بھارت کو ملے گی نئی رفتار

آج 12 جنوری کو دنیا کو مذہب، انسانیت اور عمل کا حقیقی مفہوم سمجھانے والے عظیم مفکر اور روحانی رہنما سوامی وویکانند کی جینتی منائی جا رہی ہے۔ بھارت میں اس دن کو قومی یوم نوجوانان کے طور پر منایا جاتا ہے۔ اس موقع پر مرکزی وزیر داخلہ امت شاہ نے ملک کے عوام کو دل کی گہرائیوں سے مبارکباد پیش کی۔امت شاہ نے سوامی وویکانند کی جینتی کے موقع پر اپنے سرکاری ایکس ہینڈل پر پیغام جاری کرتے ہوئے لکھا کہ سوامی وویکانند جی کو ان کی جینتی پر  تمام ملک کے رہنے والوں کو قومی یوم نوجوانان کی دلی مبارکباد۔ انہوں نے کہا کہ سوامی وویکانند نے بھارتی علم و دانش، فلسفے اور روحانیت سے نوجوانوں کو جوڑنے کے ساتھ ساتھ اسے عالمی سطح تک پہنچانے میں اہم کردار ادا کیا۔

مرکزی وزیر داخلہ امت شاہ  نے اپنے پیغام میں مزید کہا کہ سوامی وویکانند نے رام کرشن مشن کے ذریعے سماجی خدمت کے ایسے مثالی نمونے قائم کیے، جو آج بھی معاشرے کے لیے مشعلِ راہ ہیں۔ انہوں نے زور دیا کہ مقصد کے حصول سے پہلے نہ رکنے کا پیغام دینے والے سوامی وویکانند کے افکار نوجوانوں میں فرض شناسی اور حب الوطنی کے جذبات کو بیدار کر رہے ہیں، جو ترقی یافتہ بھارت کی تعمیر کو نئی رفتار دے رہے ہیں۔

اس موقع پر وزیر اعظم نریندر مودی نے بھی سوامی وویکانند کو خراج عقیدت پیش کیا۔ انہوں نے اپنے پیغام میں کہا کہ سوامی وویکانند کی شخصیت اور ان کے اعمال ترقی یافتہ بھارت کے عزم میں مسلسل نئی توانائی بھرنے کا کام کر رہے ہیں۔ وزیر اعظم نے  پرارتھنا   کی کہ قومی یوم نوجوانان کا یہ مقدس موقع تمام ملک کے لوگوں کو، بالخصوص نوجوانوں کے لیے نئی طاقت اور نیا اعتماد لے کر آئے۔

سوامی وویکانند بھارت کے عظیم روحانی گرو اور فلسفی تھے، جنہوں نے بھارتی تہذیب اور ویدانت کی عظمت کو پوری دنیا میں متعارف کرایا۔ ان کی پیدائش 12 جنوری 1863 کو نریندر ناتھ دت کے نام سے ہوئی۔ وہ سوامی رام کرشن پرمہنس کے شاگرد تھے اور انہوں نے ہی رام کرشن مشن کی بنیاد رکھی۔سوامی وویکانند کو خاص طور پر 1893 میں شکاگو میں منعقدہ عالمی مذاہب کانفرنس میں دیے گئے اپنے تاریخی خطاب کے لیے جانا جاتا ہے، جس کے ذریعے انہوں نے دنیا کو بھارتی روحانیت سے روشناس کرایا۔ اگرچہ ان کا انتقال محض 39 برس کی عمر میں ہو گیا، لیکن ان کے ولولہ انگیز افکار آج بھی کروڑوں نوجوانوں کے لیے خود اعتمادی اور قوم کی تعمیر کی سب سے بڑی تحریک ہیں۔ اسی نسبت سے ان کی جینتی کو قومی یوم  نوجوانان کے طور پر منایا جاتا ہے۔

بھارت ایکسپریس اردو 

Abu Danish Rehman

Recent Posts

Jantar Mantar Protest: سی جے پی کے احتجاج پر اقوام متحدہ نے ظاہر کی تشویش، کس معاملے پر کیا گیا تھا احتجاج؟

اقوام متحدہ کے دفتر برائے انسانی حقوق کے ترجمان تھامین الخیتان نے دہلی میں احتجاج…

1 hour ago

Gurugram Police Release Dhruv Rathee: یوٹیوبر دھرو راٹھی کو گروگرام پولیس نے دیر رات کیا رہا، احتجاج میں شرکت نہ کرنے کی دی ہدایت

دھرو راٹھی گیانیش کمار کے استعفے کے مطالبے پر جنتر منتر پر مجوزہ احتجاج میں…

2 hours ago

Union Commerce and Industry Minister Piyush Goyal: ہندوستان کی عالمی تجارتی پوزیشن مضبوط بنانے کے لیے فیصلہ کن اقدامات ضروری: پیوش گوئل

پیوش گوئل نے کہا کہ ہندوستان کا ہدف مالی سال 2026-27 میں ایک ٹریلین ڈالر…

2 hours ago

Prime Minister Narendra Modi: وزیر اعظم مودی سمیت ان لیڈروں نے لوک نائک جے پرکاش نارائن کو پیش کیا خراج عقیدت

وزیر اعظم نے اپنی پوسٹ میں مزید کہا کہ لوک نائک جے پرکاش نارائن اچھی…

3 hours ago