قومی

PM Modi praises Gaza Peace plan : غزہ امن معاہدے پر اسرائیل اور حماس کے درمیان رضامندی، وزیراعظم نریندر مودی نے ٹرمپ اور نیتن یاہو کے رول کو سراہا

امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ نے ایک بڑا اعلان کرتے ہوئے بتایا کہ اسرائیل اور حماس غزہ امن معاہدے کے پہلے مرحلے پر متفق ہو گئے ہیں۔ اس معاہدے کے تحت جلد ہی حماس اپنے قبضے میں موجود یرغمالیوں کو رہا کرے گا اور اسرائیل اپنی فوج کو ایک طے شدہ حد تک پیچھے ہٹا لے گا۔ اس اعلان کے بعد وزیر اعظم نریندر مودی نے سوشل میڈیا پلیٹ فارم ایکس پر پوسٹ کرتے ہوئے ٹرمپ اور نیتن یاہو کی ستائش کی ہے۔

وزیر اعظم مودی کی ایکس پوسٹ

یہ خبر منظر عام پر آتے ہی ہندوستان کے وزیر اعظم نریندر مودی نے اس کا خیرمقدم کیا اور صدر ٹرمپ اور اسرائیلی وزیر اعظم بین جامن نیتن یاہو کی قیادت کی ستائش کی۔ وزیر اعظم مودی نے ایکس پر لکھا: ’’ہم صدر ٹرمپ کے امن منصوبے کے پہلے مرحلے پر ہونے والے معاہدے کا خیرمقدم کرتے ہیں۔ یہ وزیر اعظم نیتن یاہو کی مضبوط قیادت کا بھی مظہر ہے۔ ہمیں امید ہے کہ یرغمالیوں کی رہائی اور غزہ کے عوام کو دی جانے والی امداد ان کے لیے راحت کا سبب بنے گی اور پائیدار امن کی راہ ہموار کرے گی۔‘‘

کیا ہے پورا معاملہ؟

غزہ میں طویل عرصے سے جاری جنگ کو ختم کرنے کی سمت میں ایک بڑا قدم اٹھایا گیا ہے۔ امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ کی ثالثی سے اسرائیل اور حماس نے امن منصوبے کے پہلے مرحلے پر اتفاق کیا ہے۔ ٹرمپ نے خود سوشل میڈیا پلیٹ فارم ’ٹروتھ‘پر اس کا اعلان کیا اور اسے ایک تاریخی اور بے مثال واقعہ قرار دیا۔

ٹرمپ کا کیا کہنا ہے؟

ڈونلڈ ٹرمپ نے کہا کہ اس معاہدے کے تحت غزہ میں جنگ بندی نافذ کی جائے گی، یرغمالیوں کی رہائی کو یقینی بنایا جائے گا اور اسرائیلی فوجیوں کو ایک طے شدہ حد تک واپس بلایا جائے گا۔ انہوں نے اسے مستقل امن کی طرف ایک مضبوط پہلا قدم قرار دیا۔ اس اعلان کے بعد غزہ میں جشن کا ماحول ہے، لوگ سڑکوں پر نکل کر خوشی منا رہے ہیں۔

اسرائیلی وزیر اعظم کا ردعمل

اسرائیلی وزیر اعظم بین جامن نیتن یاہو نے بھی اس معاہدے کو اسرائیل کے لیے ایک عظیم دن قرار دیا۔ انہوں نے کہا کہ وہ حکومت سے اس معاہدے کی منظوری کے لیے اجلاس بلائیں گے تاکہ تمام یرغمالیوں کو واپس لایا جا سکے۔ نیتن یاہو نے آئی ڈی ایف کے فوجیوں اور سکیورٹی فورسز کا ان کی بہادری اور قربانی کے لیے شکریہ ادا کیا۔

بھارت ایکسپریس اردو۔

Abul Kalam

Recent Posts

US Midterm Elections 2026: ہندوستانی نژادپیا ڈانڈیا نے فلوریڈا میں کانگریس کی نشست جیت لی، میرین فوج کے سابق اہلکار کو دی شکست

انڈین امریکن امپیکٹ کے ایگزیکٹیو ڈائریکٹر چنتن پٹیل نے ایک بیان میں پیّا ڈانڈیا کی…

37 minutes ago

2027 Uttar Pradesh Assembly Elections: اکھلیش یادو یوپی اسمبلی الیکشن نہیں لڑیں گے، بولے: اب سیدھے وزیر اعلیٰ کے عہدے کا حلف لوں گا

اتر پردیش حکومت میں وزیر اوم پرکاش راج بھر کو نشانہ بناتے ہوئے اکھلیش یادو…

2 hours ago

Jesus De Miguel Dies: فٹ بال میدان میں ٹکر کے بعد جیسوس ڈی میگوئل کا انتقال، یوئیفا نے کیا اظہارِ تعزیت

یورپی فٹ بال کی اعلیٰ ترین تنظیم یوئیفا نے منگل کے روز سی ڈی ٹینیریفے…

12 hours ago