قومی

Bihar Election 2025: سی ایم نتیش کمار کے بیٹے نشانت کو اس سیٹ پر الیکشن میں لڑانے کی تیاری، جے ڈی یو میٹنگ میں ہوگا بڑا فیصلہ

نتیش کمار کی جنتا دل یونائیٹڈ (جے ڈی یو) بہار اسمبلی انتخابات کی تیاری کر رہی ہے۔ نتیش کمار  آج  جمعرات 9 اکتوبرکوامیدواروں کے ناموں پر تبادلہ خیال کے لیے پارٹی عہدیداروں سے ملاقات کرنے والے ہیں۔ اس درمیان ذرائع کی اطلاع ہے کہ وزیر اعلیٰ نتیش کمار کا بیٹا بھی انتخابی میدان میں اتر سکتا ہے۔ یہ مطالبہ نتیش کمار کے سامنے ان کے حامیوں نے رکھا ہے۔ یوں یہ قیاس آرائیاں عروج پر ہیں کہ نتیش کمار اپنے حامیوں کا مطالبہ پورا کریں گے۔ قابل ذکر بات یہ ہےکہ  جے ڈی یو لیڈران اور کارکنان نشانت کمار سے نالندہ کی ہرنوت اسمبلی سیٹ سے الیکشن لڑنے کا مطالبہ کر رہے ہیں۔ نالندہ کے سینئر لیڈروں نے اس معاملے کو لے کر وزیر اعلیٰ نتیش کمار سے بھی ملاقات کی ہے۔

نالندہ نتیش کمار کا آبائی ضلع

اب یہ خیال کیا جا رہا ہے کہ نشانت کو نالندہ کے ہرنوت سے الیکشن لڑنے پر غور کیا جا رہا ہے۔ جے ڈی یو کی ایک اہم میٹنگ آج وزیر اعلی کی رہائش گاہ پر ہونے والی ہے۔ اس اجلاس میں امیدواروں کو حتمی شکل دی جائے گی۔ اس دوران نشانت کمار کا نام بھی زیر بحث آئے گا۔ نشانت کمار الیکشن لڑیں گے یا نہیں اس کا حتمی فیصلہ نتیش کمار کریں گے۔

غور طلب ہے کہ نالندہ نتیش کمار کا آبائی ضلع ہے، اور وہ پہلے ہرنوت حلقہ سے ایم ایل اے رہ چکے ہیں۔ انہوں نے 1985 سے 1989 تک ایم ایل اے کی حیثیت سے خدمات انجام دیں۔

صبح 10 بجے جے ڈی یو کی اہم میٹنگ

بہار انتخابات کی تیاری کے لیے جے ڈی یو کے تمام سینئر رہنماؤں کی ایک اہم میٹنگ جمعرات (9 اکتوبر) کو صبح 10 بجے ہونے والی ہے۔ اس اجلاس کا اہم ایجنڈا امیدواروں کے ناموں کو حتمی شکل دینا ہے۔ سیٹوں کی تقسیم کے سرکاری اعلان سے پہلے جے ڈی یو کے اس اقدام کو اہم سمجھا جا رہا ہے۔ اگر ذرائع کی مانیں تو جے ڈی یو کے کچھ ممکنہ امیدواروں کے نام سامنے آئے ہیں، جن میں نالندہ سے شروڑن کمار، راج گیر (نالندہ) سے کوشل کیشور، سوپول سے توانائی کے وزیر وجیندر پرساد یادو، پپرا (سوپول) سے رام ولاس کامت اور نرملی (سوپول) سے
انیرودھ پرساد یادو شامل ہیں۔

بھارت ایکسپریس اردو

Abu Danish Rehman

Recent Posts

Trump Returns Unexpectedly to White House: اچانک وائٹ ہاؤس واپس لوٹے ٹرمپ، خلیجی ممالک میں امریکی اڈوں پر حملوں کا الرٹ، ایڈوائزری جاری

امریکی سفارت خانے نے کہا کہ ایران کے حمایت یافتہ حوثی گروپ نے سعودی عرب…

25 minutes ago

Journalist Payal Mehta passes away in Mumbai at 46: سینئر صحافی پائل مہتا کا انتقال، وزیر اعظم مودی،امت شاہ سمیت کئی لیڈروں نے تعزیت کا کیا اظہار

وزیراعظم نریندر مودی نے سوشل میڈیا پلیٹ فارم ’ایکس‘ پر پائل مہتا کے انتقال پر…

59 minutes ago

Woman arrested in Bajhang: نیپال میں خاتون گرفتار، کتے کو پل سے ندیمیں پھینکنے کی ویڈیو وائرل

وائرل ویڈیو میں خاتون سیٹی گنڈکی ندی پر بنے ایک پل پر کھڑی نظر آ…

2 hours ago

Explosion in Riyadh: سعودی عرب کے دارالحکومت ریاض میں دھماکے، کئی پروازیں تاخیر کا شکار، فضائی حملے کا الرٹ

خبر رساں ایجنسی اے ایف پی سے بات کرتے ہوئے ایک مقامی شہری نے بتایا…

3 hours ago