قومی

Bihar Assembly Elections 2025: پرشانت کشور سے ہاتھ ملائیں گے چراغ پاسوان، جن سورا ج نے رکھی یہ شرط

2025 کے بہار اسمبلی انتخابات کے لیے این ڈی اے کے اندر سیٹوں کی تقسیم کو حتمی شکل دے دی گئی ہے، لیکن خیال کیا جاتا ہے کہ چراغ پاسوان اور مانجھی اسے روک رہے ہیں۔ ان دونوں رہنماؤں کے مطالبات کو پورا کرنے کی کوششیں جاری ہیں۔ اس درمیان قیاس آرائی کی جارہی ہے کہ یہ لیڈر بھی جن سوراج کی طرف دیکھ رہے ہیں۔ قابل ذکر بات یہ ہے کہ  پرشانت کشور کی پارٹی جن سوراج نے ایل جے پی رام ولاس کے ساتھ اپنے اتحاد کو لے کر ایک اہم بیان جاری کیا ہے۔

جن سوراج پارٹی کے قومی صدر ادے سنگھ نے پٹنہ میں پریس کانفرنس کے دوران ایک اہم بیان دیا۔ صحافیوں نے پوچھا کہ اگر چراغ پاسوان آتے ہیں تو کیا آپ ان کا استقبال کریں گے؟ انہوں نے کہا، “اگر ہم نے اپنی حکمت عملی کو واضح کر دیا ہوتو تب میں کوئی جواب دے پاتا ۔ فرض کریں کہ ہم چراغ پاسوان کے ساتھ کچھ کرنا بھی  چاہتے ہیں تو ہم کیا کر سکتے ہیں؟ ہم 243 سیٹوں پر اپنے ہی لوگوں کو میدان میں اتاریں گے۔ ہاں، چراغ پاسوان کو دعوت دی گئی ہے کہ وہ اپنی پارٹی کو ہمارے ساتھ ضم کردیں، توٹھیک ہے۔  جو وقار اور عزت چراغ پاسوان کو  جن سوراج میں ملے گی  وہ” بھارتیہ جنتا پارٹی  میں مرکزی وزیر ہوتے ہوئے بھی نہیں مل سکتی‘‘۔

ادے سنگھ نے اس اتحاد کو ’’ٹھگ اتحاد‘‘ قرار دیا

ادے سنگھ نے این ڈی اے اور انڈیا الائنس کو ’’ٹھگ اتحاد‘‘ قرار دیا۔ انہوں نے کہا، “بی جے پی چراغ پاسوان کو دھوکہ دینا چاہتی ہے، چراغ پاسوان جیتن رام مانجھی کو دھوکہ دیں۔ دوسری طرف (گرینڈ الائنس) کی صورتحال وہی ہے… کانگریس آر جے ڈی کو دھوکہ دینا چاہتی ہے، آر جے ڈی کانگریس کو دھوکہ دینا چاہتی ہے۔

ایسے میں جب ان سے کسی پارٹی کے ساتھ اتحاد کرنے کے بارے میں پوچھا گیا تو انہوں نے کہا کہ ایک بار جب پارٹی 243 سیٹوں کے لیے امیدواروں کی فہرست جاری کر دے گی، تو اس طرح کے سوالات اپنے آپ  ختم ہوجائیں گے۔ ہم اپنے ہی لوگوں میں سے امیدوار چن رہے ہیں۔ ہم
ایک یا دو باہر کے امیدواروں کو ٹکٹ دے سکتے ہیں، ورنہ ہم ان لوگوں کو موقع دیں گے جو شروع سے جن  سوراج کے ساتھ رہے ہیں۔

بھارت ایکسپریس اردو

Abu Danish Rehman

Recent Posts

Noida Dussehra Traffic Advisory: نوئیڈا میں دسہرہ اور مورتی وسرجن کے لیے ٹریفک روٹ میں تبدیلی، گھر سے نکلنے سے پہلے جان لیں نئے راستے

نوئیڈا اور گریٹر نوئیڈا میں رام لیلا، راون دہن اور مورتی وسرجن کے پروگراموں کے…

8 hours ago

Akhilesh Yadav: اتر پردیش انتخابات 2027، اکھلیش یادو کا بڑا داؤ، مفت بجلی سے خواتین کو سالانہ 40 ہزار روپے تک دینے کی تیاری

سماجوادی پارٹی کی حکمت عملی واضح ہے کہ اس بار انتخابات صرف ذات پات کے…

9 hours ago

جشنِ یومِ سر سید پر محمد ادیب کی علیگ برادری سے جذباتی اپیل، ’’صرف جشن نہیں، سر سید کے مشن کو آگے بڑھائیں‘‘

مقررین نے کہا کہ دنیا بھر میں علی گڑھ مسلم یونیورسٹی کے فارغین بڑی تعداد…

9 hours ago

ٹائیگر شراف پر حملے کے بعد جیکی شراف نے وزیر اعلیٰ دیویندر فڑنویس سے کی ملاقات، ایکناتھ شندے دیر رات پہنچے تھے گھر

ٹائیگر شراف پرفائرنگ کے واقعے کے بعد وزیراعلیٰ دیویندرفڑنویس نے فون پراداکارسے بات کرکے ان…

9 hours ago

Italy Protests: اٹلی میں جنریشن الفا کا ہنگامہ، 4,400 کروڑ روپے کی املاک جل کر خاکستر، میلونی نے کسے ٹھہرایا ذمہ دار؟

ہفتہ کو ہونے والے پرتشدد مظاہروں کے دوران بڑے پیمانے پر توڑ پھوڑ اور آتش…

9 hours ago