قومی

Hindu activists stage protest in Shimla: ’’یہ کیا ہماچل کی محبت کی دکان میں نفرت ہی نفرت‘‘، مسجد کے خلاف کانگریسی وزیر کے احتجاج پر اسدالدین اویسی نے حکمراں جماعت کو گھیرا

شملہ: جمعرات کے روز ہندو کمیونٹی نے ہماچل پردیش کے دارالحکومت شملہ کے سنجولی میں تعمیر کی گئی مسجد کے خلاف احتجاجی مارچ کیا۔ اس مارچ میں لوگوں کی بڑی تعداد نے شرکت کی۔ اس دوران ہماچل میں کانگریس حکومت کے وزیر انیرودھ سنگھ اور مارچ میں شریک دیگر لوگوں نے سوال اٹھایا کہ یہ مسجد کس کی سرپرستی میں بنائی گئی؟ مسجد کو لے کر سیاسی رسہ کشی کے درمیان دونوں برادریوں کے درمیان تناؤ ہے۔ وہیں، ہر سرگرمی پر نظر رکھنے اور ناخوشگوار حالات کو روکنے کے لیے مختلف مقامات پر پولیس فورس تعینات کی گئی ہے۔

وزیر انیرودھ سنگھ نے کہا، ’’سنجولی میں چوری اور لو جہاد کے واقعات میں مسلسل اضافہ ہو رہا ہے۔ خواتین کا پیدل چلنا بھی مشکل ہو گیا ہے لیکن انتظامیہ کا رویہ غیر متحرک ہے۔

انہوں نے مزید کہا کہ مسجد غیر قانونی طور پر تعمیر کی گئی تھی۔ پہلے ایک منزل بنی، پھر دوسری، پھر تیسری، اس طرح پانچ منزلیں بنیں، کیسے؟ میرے خیال میں یہ صورتحال ملک اور ریاست کے لیے خطرناک ہے۔ میرا انتظامیہ سے سوال ہے کہ ابھی تک پانی اور بجلی کیوں نہیں منقطع کی گئی؟ ’’ایسی تعمیر تب ہی ممکن ہے جب انتظامیہ کا تعاون ہو۔‘‘

وہیں، انیرودھ کے الزام پر اسدالدین اویسی نے کہا، ’’ہماچل میں بی جے پی کی حکومت ہے یا کانگریس کی؟ یہ کیا ہماچل کی محبت کی دکان میں نفرت ہی نفرت؟

ہماچل کے سابق سی ایم جے رام ٹھاکر نے بھی اس پر ردعمل ظاہر کیا ہے۔ انہوں نے انتظامیہ سے مسجد کی غیر قانونی تعمیر کے حوالے سے سخت کارروائی کا مطالبہ کیا۔

اس معاملے پر وکرمادتیہ سنگھ کا ردعمل بھی سامنے آیا ہے۔ انہوں نے کہا، ’’میرے خیال میں یہ پورا معاملہ حساس ہے۔ ہمیں احتیاط سے آگے بڑھنا چاہئے۔ قانون کو منصفانہ طریقے سے چلنا چاہئے۔ ہم مذہب پر کسی قسم کی سیاست نہیں چاہتے۔

قابل ذکر ہے کہ غیر قانونی مسجد کا معاملہ گزشتہ جمعہ کو مالیان میں ہندوؤں اور مسلمانوں کے درمیان جھگڑے کے بعد سامنے آیا تھا۔ دراصل، مقامی دکاندار یشپال سنگھ نے ایک مسلمان شخص پر حملہ کیا تھا۔ اس کے سر اور ٹانگوں پر شدید چوٹیں آئیں۔ سر پر 14 ٹانکے لگے۔ واقعے کے بعد مقامی لوگوں نے حملہ آور کے خلاف قتل کی کوشش کا مقدمہ درج کرنے کا مطالبہ کیا ہے۔

بھارت ایکسپریس۔

Md Hammad

Recent Posts

Agreements signed with Kuwait: پی ایم مودی کے دورے کے دوران کویت کے ساتھ دفاع، ثقافت، کھیل سمیت کئی اہم شعبوں میں معاہدوں پرہوئے دستخط

ورکنگ پروگرام کے تحت دونوں ملکوں کے درمیان کھیلوں کے میدان میں دوطرفہ تعاون کو…

8 hours ago

بھارت کو متحد کرنے کی پہل: ایم آر ایم نے بھاگوت کے پیغام کو قومی اتحاد کی بنیاد قرار دیا

مسلم نیشنل فورم کا اہم اجلاس: قومی مفاد اور ہم آہنگی پر زور

10 hours ago