ملک کی مختلف ریاستوں میں بدھ کے روز انٹرنیشنل یوگا کا ڈے پورے جوش و خروش کے ساتھ منایا گیا۔ اس موقع پر مہاراشٹر حکومت نے اعلان کیا ہے کہ وہ سرکاری میڈیکل کالجوں میں یوگا سینٹر قائم کرے گی۔ یوگا ڈے پر مغربی بنگال کے مختلف تعلیمی اداروں میں یوگا کی مشقیں کی گئیں۔ کولکتہ کے راج بھون میں ایک پروگرام کا انعقاد کیا گیا، جہاں گورنر سی وی۔ آنند بوس نے اسکول کے طلباء اور عہدیداروں کے ساتھ یوگا سیشن میں حصہ لیا۔ اسی طرح کا ایک پروگرام وکٹوریہ میموریل ہال کے احاطے میں بھی منعقد کیا گیا جہاں طلباء نے یوگا کیا۔
وشو بھارتی یونیورسٹی کے شعبہ ڈرامہ کے ‘ناٹیہ گھر’ میں منعقدہ پروگرام میں 600 سے زیادہ طلبہ نے یوگا کیا۔ پروگرام میں وائس چانسلر ودیوت چکرورتی، مختلف محکموں کے سربراہان اور افسران نے بھی شرکت کی۔ آئی آئی ڈی کھڑگپور میں، 100 سے زیادہ طلباء نے اپنے اساتذہ کے ساتھ اسی طرح کے ایک پروگرام میں حصہ لیا۔ جادو پور یونیورسٹی کے فزیکل ایجوکیشن ڈیپارٹمنٹ کے طلباء نے بھی اس موقع پر مین کیمپس میں ایک پروگرام کا اہتمام کیا۔
وہیں جموں و کشمیر کے ڈوڈہ ضلع کے جیگھاٹی میں بزرگ شہریوں، پولیس افسران اور سیاحوں سمیت 5000 سے زیادہ لوگوں نے یوگا کیا۔ حکام کے مطابق، ڈوڈا، کشتواڑ اور رامبن اضلاع سمیت چناب وادی کے پورے خطے میں یہ سب سے بڑا اجتماع تھا۔ ڈوڈہ کے ڈپٹی کمشنر اسپیشل پال مہاجن نے ضلع کے سینئر سپرنٹنڈنٹ آف پولیس عبدالقیوم کے ساتھ پروگرام کا افتتاح کیا۔
دوسری جانب کیرالہ کے گورنر عارف محمد خان نے ترواننت پورم کے راج بھون میں ریاست میں انٹرنیشنل یوگا ڈے کی تقریبات میں حصہ لیا۔ خان نے ٹویٹ کیا کہ یوگا دماغ کو پاک کرتا ہے اور غور و فکر کے ذریعے جسمانی تندرستی اور اندرونی سکون کا راستہ ہے۔
وہیں مہاراشٹر حکومت نے کہا کہ ریاست کے تمام سرکاری میڈیکل کالجوں میں یوگا سینٹر قائم کیے جائیں گے۔ یہ اعلان طبی تعلیم کے وزیر گریش مہاجن نے یہاں بین الاقوامی یوگا ڈے کے موقع پر منعقدہ ایک تقریب میں کیا۔
بی جے پی لیڈر نے کہا، “تمام سرکاری میڈیکل کالجوں میں یوگا سینٹر ہوں گے، جن میں ایلوپیتھی، ہومیوپیتھی، آیوروید اور دیگر شامل ہیں۔ ہم ان کالجوں میں یوگا ماہرین کی تقرری بھی کریں گے۔” آسام کے گورنر گلاب چند کٹاریہ نے بدھ کے روز کہا کہ یوگا قدیم ہندوستانی روایت کا ایک انمول تحفہ ہے جسے محفوظ کیا جانا چاہئے اور آنے والی نسلوں تک پہنچایا جانا چاہئے۔
گوہاٹی میں راج بھون کے احاطے میں یوگا ڈے منایا گیا۔ تقریب میں گورنر اور ان کی اہلیہ انیتا کٹاریہ، مختلف تنظیموں کے عہدیداروں اور یوگا سے محبت کرنے والوں نے شرکت کی۔ کٹاریہ نے کہا، “یوگا ہمارے آباؤ اجداد کی طرف سے ایک انمول تحفہ ہے جس کی ہمیں قدر کرنی چاہیے اور آنے والی نسلوں کو منتقل کرنی چاہیے۔ آئیے خود کو صحت مند رکھنے کے لیے یوگا کو اپنائیں۔”وہیں وزیر اعلیٰ ہیمنت وشوا شرما نے دھوبری میں یوم یوگا مناتے ہوئے کہا کہ یوگا دنیا کے لیے ہندوستان کا تحفہ ہے اور ملک کی خوش قسمتی ہے کہ وزیر اعظم نریندر مودی نے اس سال اقوام متحدہ پر زور دیا ہے۔
مرکز کے زیر انتظام علاقے لداخ کے لیفٹیننٹ گورنر، بریگیڈیئر (ریٹائرڈ) بی۔ ڈی مشرا نے بھی نویں بین الاقوامی یوگا ڈے کے موقع پر کہا کہ یوگا جسم اور دماغ کے لیے فائدہ مند ہے۔ لیفٹیننٹ گورنر نے اپنی اہلیہ نیلم مشرا کے ساتھ اسپیتوک کے آسٹروٹرف اوپن اسٹیڈیم میں یوگا فیسٹیول میں شرکت کی اور عالمی سطح پر قدیم مشق کو فروغ دینے کا سہرا وزیر اعظم نریندر مودی کو دیا۔ لیفٹیننٹ گورنر نے دیگر شرکاء کے ساتھ یوگا کے مختلف آسن کیے۔
بھارت ایکسپریس۔
وزیر اعظم نریندر مودی نے اپنے غیر ملکی دوروں کا استعمال احتیاط سے منتخب تحائف…
دہلی میں عام آدمی پارٹی کی حکومت اورنوکرشاہی پر کنٹرول سے متعلق کئی موضوعات پر…
ڈاکٹر راجیشور سنگھ نے ملک کو دنیا کی تیسری سب سے بڑی معیشت بنانے اور…
لندن میں امریکی سفارت خانہ نے کہا کہ مقامی افسرلندن میں امریکی سفارت خانہ کے…
ایڈوکیٹ وجے اگروال نے اس کیس کا ہندوستان میں کوئلہ گھوٹالہ اور کینیڈا کے کیسوں…
بی جے پی لیڈرونود تاؤڑے نے ووٹنگ والے دن ان الزامات کوخارج کرتے ہوئے کہا…