قومی

Indigo airlines receives email bomb threats: انڈیگو ایئرلائنز کوملی  پانچ ایئرپورٹس پر بم بلاسٹ کی دھمکی، دہلی- ممبئی سمیت کئی شہروں میں الرٹ

آج انڈیگو ایئرلائنز کو ای میل کے ذریعے ملک کے پانچ بڑے بین الاقوامی ہوائی اڈوں پر بم دھماکے کی دھمکی دی گئی۔ ایئرلائن کے مطابق انہیں 12 نومبر 2025 کو کچھ دیر پہلے یہ دھمکی موصول ہوئی، جس میں دہلی، ممبئی، چنئی، ترووننتپورم اور حیدرآباد ایئرپورٹس پر خطرے کی بات کہی گئی ہے۔

دھمکی کو ’’غیر مخصوص‘‘ قرار دیا گیا

یہ اطلاع ملتے ہی ہوائی اڈوں پر سیکیورٹی ایجنسیوں کو فوری طور پر الرٹ کر دیا گیا۔ فی الحال اس دھمکی کو ’’غیر مخصوص‘‘ قرار دیا گیا ہے، یعنی اس میں کوئی واضح یا مخصوص تفصیلات شامل نہیں۔ اطلاعات کے مطابق سکیورٹی چیکنگ سخت کر دی گئی ہے تاہم پروازوں پر کوئی اثر نہیں پڑا۔

پولیس کی سائبر سیل کو معاملے کی تفتیش سونپ دی گئی

پولیس کی سائبر سیل کو اس معاملے کی تفتیش سونپ دی گئی ہے۔ یہ واقعہ حالیہ جعلی دھمکیوں کے سلسلے کا ایک حصہ معلوم ہوتا ہے۔ مسافروں سے اپیل کی گئی ہے کہ وہ گھبرائیں نہیں اور حفاظتی ہدایات پر عمل کریں۔

بھارت ایکسپریس اردو۔

Abul Kalam

Recent Posts

Nitin Navin seeking his own identity in the shadow of Yogi: یوگی کے سائے میں اپنی سیاسی شناخت تلاش کرتے نتن نوین

بھارتیہ جنتا پارٹی (بی جے پی) کے قومی صدر نتن نوین آج گورکھپور پہنچے، جہاں…

7 hours ago

Mumbai Airport Flights: ممبئی سے نوی ممبئی منتقل ہوں گی 14 بین الاقوامی پروازیں، غیر ملکی ایئرلائنز نے ’ڈیسٹنیشن بیسڈ‘ منصوبے کی حمایت کی

ممبئی ایئرپورٹ کے ٹرمینل-1 کی ازسرنو تعمیر کے پیش نظر 14 بین الاقوامی مقامات کے…

9 hours ago

PM Modi Critical Minerals Processing Scheme: اب بھارت میں ہی ہوگا لیتھیم اور نکل کی پروسیسنگ، مودی کابینہ نے 2,814 کروڑ روپے کی اسکیم کو دی منظوری

مرکزی حکومت نے ’اہم معدنیات کی پروسیسنگ کو فروغ دینے کے لیے سرمایہ جاتی اخراجات…

9 hours ago

PM Modi Calls Sharad Pawar Health Update: اسپتال سے ڈسچارج ہوئے شرد پوار، وزیر اعظم مودی نے آرام کرنے کا دیا مشورہ

وزیر اعظم نریندر مودی نے این سی پی (ایس پی) کے سربراہ شرد پوار کو…

10 hours ago