بین الاقوامی

Bangladesh Awami League On Delhi Blast : دہلی دھماکے پر بنگلہ دیش عوامی لیگ کا اظہار افسوس، پاکستان کو ٹھہرایا ذمہ دار

ڈھاکہ: بھارت کے دارالحکومت دہلی میں لال قلعے کے قریب ہونے والے خوفناک دھماکے پر بنگلہ دیش کی جماعت عوامی لیگ کی طلبہ شاخ بنگلہ دیش اسٹوڈنٹس لیگ نے شدید ردعمل ظاہر کیا ہے۔ تنظیم نے اسے پاکستان کی پشت پناہی یافتہ انتہاپسند گروپوں کی کارستانی قرار دیتے ہوئے اسے “خطے کو غیر مستحکم کرنے والی کارروائی” قرار دیا۔ بنگلہ دیش اسٹوڈنٹس لیگ نے اپنے ایک باضابطہ بیان میں کہا کہ “تاریخی لال قلعے کے قریب ہونے والا یہ گھناؤنا حملہ اس حقیقت کی ایک اور یاد دہانی ہے کہ پاکستان کے دیرینہ دہشت گرد ڈھانچے کو نظریاتی اور عسکری مدد حاصل کرنے والے گروہ بدستور خطے کے امن کو تہ و بالا کرنے میں سرگرم ہیں”۔

بیان میں مزید کہا گیا کہ “دہائیوں سے پاکستان کی فوجی و خفیہ اسٹیبلشمنٹ اپنے ہمسایہ ممالک کے خلاف دباؤ ڈالنے کے لیے سرحد پار دہشت گرد تنظیموں کو مالی مدد، تربیت اور پناہ فراہم کرتی رہی ہے۔ ان سرگرمیوں نے پورے برصغیر میں امن و استحکام کو نقصان پہنچایا ہے اور عام شہریوں کی جانوں کو خطرے میں ڈال دیا ہے”۔

تنظیم کے مطابق، دہلی دھماکے کا انداز ظاہر کرتا ہے کہ یہ ایک منظم اور سوچی سمجھی سازش تھی، جس کا مقصد جمہوری ڈھانچے کو کمزور کرنا، سماجی ہم آہنگی کو درہم برہم کرنا اور خطے میں غیر یقینی صورتحال پیدا کرنا تھا۔ بیان میں اسے “بین الاقوامی قانون کی خلاف ورزی اور انسانی اقدار کے ساتھ کھلی بدعہدی” قرار دیا گیا۔

اسی دوران ترکیہ نے بھی دہلی دھماکے کی سخت مذمت کرتے ہوئے افسوس کا اظہار کیا۔ ترکیہ کی وزارتِ خارجہ نے ایک بیان میں کہا کہ “ہم 10 نومبر کو دہلی میں ہونے والے دھماکے سے جانی نقصان پر گہرے دکھ میں ہیں۔ ہم متاثرہ خاندانوں اور بھارت کے عوام سے دلی ہمدردی کا اظہار کرتے ہیں اور زخمیوں کی جلد صحتیابی کی دعا کرتے ہیں۔ ترکیہ دہشت گردی کی تمام صورتوں کے خلاف اپنے اصولی مؤقف اور عالمی تعاون کے عزم کو دہراتا ہے”۔ دوسری جانب افغانستان کی وزارتِ خارجہ نے بھی دہلی دھماکے پر افسوس کا اظہار کرتے ہوئے کہا کہ “اسلامی امارتِ افغانستان متاثرہ خاندانوں، بھارتی حکومت اور عوام سے تعزیت کا اظہار کرتی ہے اور زخمیوں کے لیے جلد صحتیابی کی دعا کرتی ہے”۔

بھارت ایکسپریس اردو

Sibghatullah

Recent Posts

Nitin Navin seeking his own identity in the shadow of Yogi: یوگی کے سائے میں اپنی سیاسی شناخت تلاش کرتے نتن نوین

بھارتیہ جنتا پارٹی (بی جے پی) کے قومی صدر نتن نوین آج گورکھپور پہنچے، جہاں…

7 hours ago

Mumbai Airport Flights: ممبئی سے نوی ممبئی منتقل ہوں گی 14 بین الاقوامی پروازیں، غیر ملکی ایئرلائنز نے ’ڈیسٹنیشن بیسڈ‘ منصوبے کی حمایت کی

ممبئی ایئرپورٹ کے ٹرمینل-1 کی ازسرنو تعمیر کے پیش نظر 14 بین الاقوامی مقامات کے…

8 hours ago

PM Modi Critical Minerals Processing Scheme: اب بھارت میں ہی ہوگا لیتھیم اور نکل کی پروسیسنگ، مودی کابینہ نے 2,814 کروڑ روپے کی اسکیم کو دی منظوری

مرکزی حکومت نے ’اہم معدنیات کی پروسیسنگ کو فروغ دینے کے لیے سرمایہ جاتی اخراجات…

8 hours ago

PM Modi Calls Sharad Pawar Health Update: اسپتال سے ڈسچارج ہوئے شرد پوار، وزیر اعظم مودی نے آرام کرنے کا دیا مشورہ

وزیر اعظم نریندر مودی نے این سی پی (ایس پی) کے سربراہ شرد پوار کو…

9 hours ago