قومی

India’s retail inflation eases: ہندوستان کے خوردہ افراط زر میں آئی کمی، فروری میں 3.6 فیصد کی 7 ماہ کی کم ترین سطح پر پہنچا

کنزیومر پرائس انڈیکس (سی پی آئی) پر مبنی ہندوستان کی خوردہ افراط زر نے فروری میں 3.61 فیصد کی شرح کے ساتھ گذشتہ 7 ماہ کی کم ترین سطح پر آ گئی۔ بدھ کو جاری کردہ سرکاری اعداد و شمار کے مطابق یہ جنوری کے اعداد و شمار سے 0.65 فیصد کم ہے۔ خوردہ افراط زر میں میں آئی اس کمی کی بنیادی وجہ اشیائے خوردونوش کی کم قیمتیں ہیں۔ خوراک کی قیمتیں مئی 2023 کے بعد سے اب تک کی کم ترین سطح پر آگئی ہیں اور جنوری کے مقابلے میں 222 بیسس پوائنٹس کم ہیں۔

سبزی، انڈے، گوشت اور مچھلی، دال اور دودھ اور اس کی مصنوعات کی گرتی ہوئی قیمتوں نے مہنگائی میں کمی کی ہے۔ سرکاری اعداد و شمار کے مطابق فروری میں قیمتوں میں کمی کا باعث بننے والی اہم اشیاء ادرک (-35.81%)، زیرہ (-28.77%)، ٹماٹر (-28.51%)، گوبھی (-21.19%)، اور لہسن (-20.32%) ہیں۔

کم افراط زر کے اثرات

خوردہ افراط زر آر بی آئی کے 4 فیصد کے ہدف سے نیچے گر گیا ہے۔ اس سے مرکزی بینک کو شرحوں میں کمی اور ترقی اور ملازمتوں کو فروغ دینے کے لیے مزید گنجائش ملتی ہے۔ آر بی آئی کے گورنر سنجے ملہوترا نے گذشتہ ماہ کی مانیٹری پالیسی کے جائزے میں 25 بیسس پوائنٹ ریپو ریٹ کو 6.5% سے 6.25% کرنے کا اعلان کیا۔ اس کا مقصد عالمی غیر یقینی اقتصادی صورتحال کے درمیان اقتصادی ترقی کو تیز کرنا ہے۔

ملہوترا نے کہا کہ افراط زر میں کمی آئی ہے اور اسے دھیرے دھیرے آر بی آئی کے 4 فیصد ہدف کے مطابق ہونا چاہیے۔ مانیٹری پالیسی کا مقصد معاشی نمو کے ساتھ افراط زر پر قابو پانا ہے۔ ٹرمپ کی ٹیرف جنگ اور روس یوکرین تنازع جیسے عالمی مسائل نے معیشت کو سست کر دیا ہے۔ MPC نے متفقہ طور پر مانیٹری پالیسی پر غیر جانبدارانہ موقف برقرار رکھنے کا فیصلہ کیا ہے۔ ملہوترا نے بتایا کہ یہ نقطہ نظر میکرو اکنامک ماحول سے نپٹنے کے لیے ضروری لچک فراہم کرتا ہے۔

بھارت ایکسپریس اردو

Ghulam Mohammad

Recent Posts

A tragic road accident in Jharkhand: جھارکھنڈ میں دردناک سڑک حادثہ ، بے قابو ٹرک نے کئی لوگوں کو روند ا، 7 افراد ہلاک

پولیس موقع پر پہنچ گئی اور زخمی شخص کو علاج کے لیے اسپتال پہنچایا گیا۔کھونٹی…

26 minutes ago

PM Modi Boosts Morale of Para-Athletes: وزیراعظم مودی نے پیرا ایتھلیٹس کا حوصلہ بڑھایا، کہا-عزم ہو تو کوئی بھی ہدف ناممکن نہیں

وزیر اعظم مودی نے کہا کہ عالمی کھیلوں کے میدان میں ہندوستان کی شناخت مسلسل…

10 hours ago

PM Modi to visit Vaishali: بہار میں این ڈی اے حکومت کا ایک سال مکمل، 21 نومبر کو وزیر اعظم مودی کا ویشالی دورہ ممکن، بڑے جشن کی تیاریاں

وزیر اعظم کے مجوزہ بہار دورے اور پروگرام کی تیاریوں کے سلسلے میں جمعرات کو…

10 hours ago

Nepal’s Prime Minister Balen Shah Praises PM Modi: نیپال کے وزیر اعظم بالیندر شاہ نے پی ایم مودی کی ستائش کی، بھارت کے تعاون پر ادا کیا شکریہ

نیپال کے دارالحکومت کھٹمنڈو میں جمعرات کے روز بھارت کے خارجہ سکریٹری وکرم مسری نے…

11 hours ago