نئی دہلی، 12 نومبر (بھارت ایکسپریس): ہندوستان کے نجی شعبے کے ذریعہ تیار کردہ پہلا راکٹ ‘وکرم-ایس’ 15 نومبر کو لانچ کیا جائے گا۔ حیدرآباد میں قائم خلائی اسٹارٹ اپ ‘اسکائی روٹ ایرو اسپیس’ نے جمعہ کو یہ اعلان کیا۔ اسکائی روٹ ایرو اسپیس کے اس اولین مشن کو ‘پرارمبھ’ کا نام دیا گیا ہے جو تین صارفین کے پے لوڈ لے کر جائے گا اور اسے شری ہری کوٹا میں انڈین اسپیس ریسرچ آرگنائزیشن (ISRO) کے لانچ پیڈ سے لانچ کیا جائے گا۔
کمپنی نے جمعہ کو کہا کہ، ’’دل کی دھڑکن بڑھ گئی ہے۔ سب کی نظریں آسمان کی طرف ہیں۔ زمین سن رہی ہے۔ یہ 15 نومبر 2022 کو لانچ ہونے کا اشارہ ہے۔ اسکائی روٹ ایرو اسپیس کے چیف ایگزیکٹو آفیسر (سی ای او) اور شریک بانی پون کمار چاندنا نے ‘پی ٹی آئی-بھاشا’ کو بتایا کہ لانچ صبح 11.30 بجے کیا جائے گا۔
سپریم کورٹ نے ادھیاندھی اسٹالن کو فروری تک نچلی عدالت میں حاضری سے استثنیٰ دیتے…
آسٹریلیا کو ابھی تک پانچ وکٹ کا نقصان ہوچکا ہے۔ محمد سراج نے مچل مارش…
کیجریوال نے کہا، 'وزیر اعظم مودی نے کئی بار کہا ہے کہ کیجریوال مفت ریوڑی…
اس میچ میں ہندوستان نے ٹاس جیت کر پہلے بلے بازی کی اور شروعات میں…
شاہی جامع مسجد میں نماز جمعہ 1:30 بجے ادا کی جائے گی۔ مسجد کمیٹی نے…
ادھو ٹھاکرے نے ای وی ایم سے ووٹوں کی گنتی کی پیچیدگیوں، اعتراضات اور تحریری…