قومی

India’s defense sector set to take a giant leap: بڑھتی ہوئی عالمی مانگ کے درمیان ہندوستان کا دفاعی شعبہ بڑی چھلانگ لگانے کو تیار، مالی سال 2029 تک دفاعی برآمدات 500 ارب روپے تک پہنچانے کا ہدف

عالمی سطح پر ہونی والی اہم تبدیلیوں اور اسٹریٹجک اقدامات کے درمیان ہندوستان کا دفاعی شعبہ خاطر خواہ ترقی کی طرف بڑھ رہا ہے۔ نواما کی ایک رپورٹ میں پیشین گوئی کی گئی ہے کہ مالی سال 25 میں ہندوستان کی دفاعی برآمدات 203 ارب روپے تک پہنچ جائیں گی۔ جب کہ شعبۂ دفاع مالی سال 29 تک اسے 500 ارب روپے تک پہنچانے کا ہدف رکھتا ہے۔ ہندوستان کا شعبۂ دفاع اس وقت نہایت اہم موڑ پر کھڑا ہے، کیوں کہ اسے قومی اور بین الاقوامی دونوں منڈیوں میں پیدا ہونے والے مواقع کے ساتھ عالمی سطح پر ہندوستان کے دفاع کے شعبے میں اہم مقام دلانا ہے۔

یورپی دفاعی مواقع

اس درمیان دفاعی شعبہ یورپی منڈیوں تک رسائی حاصل کرے گا۔ یورپی دفاعی آرڈرز مالی سال 26 سے شروع ہونے کی توقع ہے۔ یورپ کی محدود پیداواری صلاحیت اور افرادی قوت کی کمی نے ہندوستانی صنعت کاروں کے لیے اہم مواقع پیدا کیے ہیں۔ جہاں یورپی ممالک اسٹریٹجک شراکت داری کے خواہاں ہیں، وہیں ہندوستانی دفاعی کمپنیاں بھی قدم بڑھانے اور بڑھتی ہوئی مانگ کو پورا کرنے کے لیے تیار کھڑی ہیں۔ مذکورہ رپورٹ میں اس بات پر روشنی ڈالی گئی ہے کہ مقامی مینوفیکچرنگ اور ہنر مند افرادی قوت کی کمی کی وجہ سے یورپ کی دفاعی توسیع کو رکاوٹوں کا سامنا ہے، اس خلا کو پُر کرنے کے لیے انھیں ہندوستانی مینوفیکچررز کی ضرورت ہے۔

گھریلو دفاعی پیش رفت

مقامی طور پر ہندوستانی حکومت مارچ 2025 تک بڑے پیمانے پر 1.5 ٹریلین روپے کے دفاعی آرڈر دینے کا ارادہ رکھتی ہے۔ یہ اقدام مالی سال 25 میں آرڈر کی سست رفتار کو دور کرنے کے ساتھ ساتھ دفاعی اسٹاک کو نمایاں طور پر فروغ دے گا اور اس شعبے کی صلاحیتوں میں اضافہ کرے گا۔ حکومت کا یہ قدم ہندوستان کی دفاعی صلاحیتوں کو تقویت دینے اور سیکیورٹی کے بڑھتے ہوئے مسائل سے نمٹنے کی ضرورت کے مطابق ہے۔

دریں اثنا عالمی سطح پر یوکرین کے لیے امریکی فوجی امداد میں کمی نے نیٹو کے امریکی دفاعی فنڈنگ ​​پر انحصار کو بے نقاب کر دیا ہے۔ امریکہ نیٹو کے کل دفاعی اخراجات کا تقریباً 70 فیصد حصہ دیتا ہے۔ امریکہ کی جانب سے اب اس فنڈنگ میں کمی نے یورپی ممالک کے لیے نئی صورت حال پیدا کر دی ہے۔ یہ تبدیلی ہندوستان کے لیے یورپ کی بڑھتی ہوئی دفاعی ضروریات کو پورا کرنے کا ایک منفرد موقع فراہم کرتی ہے، اور عالمی سطح پر ہندوستان کی دفاعی برآمدات میں اضافے کی راہ ہموار کرتی ہے۔

دفاعی برآمدات کا پچھلا ریکارڈ

مالی سال 2023-24 میں ہندوستان کی دفاعی برآمدات ریکارڈ 21,083 کروڑ روپے تک پہنچ گئی تھی، جس میں پچھلے مالی سال کے مقابلے میں 32.5 فیصد کا اضافہ ہوا تھا۔ پچھلی دہائی کے دوران دفاعی برآمدات میں مجموعی طور پر 31 گنا اضافہ ہوا ہے، جس میں نجی شعبے (60%) اور دفاعی پبلک سیکٹر انڈرٹیکنگز (DPSUs) (40%) دونوں کی نمایاں شراکت ہے۔

یہ ترقی عالمی دفاعی منڈیوں میں ہندوستان کو ایک بڑے کھلاڑی کے طور پر پیش کرتی ہیں۔ مزید برآں بڑھتی ہوئی عالمی مانگ اور قومی ضرورت کے ساتھ ہندوستان کا دفاعی شعبہ آنے والے سالوں میں مسلسل ترقی کی راہ پر گامزن رہ سکتا ہے۔ یہ شعبہ ملکی اور بین الاقوامی دونوں سطحوں پر پیدا ہونے والے مواقع سے فائدہ اٹھا رہا ہے اور عالمی سطح پر طویل مدتی کامیابی کے لیے خود کو پوزیشن میں لا رہا ہے۔

Ghulam Mohammad

Recent Posts

LK Advani admitted to Apollo Hospital: لال کرشن اڈوانی اسپتال میں داخل، سینے میں انفیکشن کی شکایت، اپولو اسپتال میں علاج جاری

بھارت کے سابق نائب وزیراعظم لال کرشن اڈوانی کو جمعہ کے روز اسپتال میں داخل…

3 hours ago

SC Allows PFI Chief Abubaker Treatment: پی ایف آئی کے سربراہ ابو بکر کو میکس اسپتال میں علاج کی اجازت، سپریم کورٹ کی ہدایت

عدالت نے علاج اور پولیس سکیورٹی کا پورا خرچ خود برداشت کرنے کو کہا، طبی…

3 hours ago

Gold-Sivler Price: سونے اور چاندی کی چمک پھر لوٹ آئی! بازار کھلتے ہی قیمتوں میں زبردست اچھال، جانیے تازہ قیمتیں

سونے کی درآمد میں بھاری گراوٹ کے باوجود گھریلو اور عالمی بازار میں تیزی، ملٹی…

4 hours ago