قومی

IND vs NZ 2nd ODI: ٹیم انڈیا نے نیوزی لینڈ کو بری طرح روندا، 8 وکٹ سے دوسرا ونڈے جیت کر سیریز پر کیا قبضہ

IND vs NZ 2nd ODI: ٹیم انڈیا نے رائے پور ونڈے میں نیوزی لینڈ کو 8 وکٹ سے شکست دے دی ہے۔ اس طرح روہت شرما کی قیادت والی ہندوستانی ٹیم نے سیریز پر قبضہ کرلیا ہے۔ دوسرے ونڈے میں ہندوستانی ٹیم کو جیت کے لئے 109 رن بنانے تھے۔ ٹیم انڈیا نے محض 20.1 اوور میں صرف دو وکٹ گنواکر آسانی سے یہ ہدف حاصل کرلیا۔ اس کے ساتھ ہی ہندوستان نے تین میچوں کی سیریز میں 0-2 کی ناقابل تسخیر سبقت حاصل کرلی ہے۔

روہت شرما نے لگائی نصف سنچری

ٹیم انڈیا کے لئے کپتان روہت شرما نے 51 رنوں کی شاندار اننگ کھیلی۔ ہندوستانی کپتان نے 50 گیندوں پر 51 رن بنائے۔ انہوں نے اپنی اننگ میں 7 چوکے اور 2 چھکے لگائے۔ اس کے علاوہ شبھمن گل 40 رن جبکہ ایشان کشن 8 رن پر ناٹ آؤٹ لوٹے۔ شبھمن گل نے اپنی اننگ میں 6 چوکے لگائے۔ وہیں وراٹ کوہلی نے 11 رن بنائے۔

کیوی بلے بازوں کی شرمناک کارکردگی

اس سے پہلے ہندوستانی ٹیم کے کپتان روہت شرما نے ٹاس جیت کر فیلڈنگ کرنے کا فیصلہ کیا تھا۔ پہلے بلے بازی کرنے اتری نیوزی لینڈ کی ٹیم 34.3 اوور میں محض 108 رنوں پر سمٹ گئی۔ اس طرح ہندوستانی ٹیم کو میچ اور سیریز جیتنے کے لئے 109 رنوں کا ہدف ملا تھا۔ ہندوستانی گیند بازوں کے آگے نیوزی لینڈ کے 8 بلے باز دہائی کا اعدادوشمار نہیں پارکرسکے تھے۔ مہمان ٹیم کے لئے گلین فلپس نے سب سے زیادہ 36 رن بنائے۔ اس کے علاوہ گزشتہ میچ کے ہیرو مائیکل بریس ویل 22 جبکہ مچیل سیٹنر 27 رن بناکر آؤٹ ہوئے۔

ہندوستانی گیند بازوں نے برپا کیا قہر

ہندوستانی گیند بازوں کی بات کریں تو محمد شمی سب سے کامیاب گیند باز رہے۔ محمد شمی نے 6 اوور میں 18 رن دے کر 3 وکٹ حاصل کئے۔ اس کے علاوہ ہاردک پانڈیا اور واشنگٹن سندر کو2-2 کامیابی ملی۔ جبکہ محمد سراج، کلدیپ یاددو اور شاردل ٹھاکر نے 1-1 وکٹ اپنے نام کیا۔ بہرحال، ٹیم انڈیا نے اس جیت کے ساتھ ہی سیریز اپنے نام کرلیا۔ وہیں دونوں ٹیموں کے درمیان سیریز کا آخری میچ 24 جنوری کو اندور کے ہولکر اسٹیڈیم میں کھیلا جائے گا۔ ٹیم انڈیا آخری ونڈے جیت کرنیوزی لینڈ ٹیم کو کلین سوئپ کرنے کے ارادے سے میدان پر اترے گی۔

 -بھارت ایکسپریس

Bharat Express

Recent Posts

Karnataka Accident: کرناٹک کے اتر کنڑ ضلع میں دردناک سڑک حادثہ، 8 افراد ہلاک، 17 زخمی، کئی کی حالت تشویشناک

پولیس نے بتایا کہ حادثہ سندھنور کے ارگنمارا کیمپ کے قریب پیش آیا۔ زخمیوں کو…

14 minutes ago

India’s annual coffee exports: گزشتہ 4 سالوں میں ہندوستان کی کافی کی سالانہ برآمدات دوگنی ہوکر $1.3 بلین ہوگئی

ہندوستان کی کافی بنیادی طور پر ماحولیاتی لحاظ سے امیر مغربی اور مشرقی گھاٹوں میں…

36 minutes ago

Bokaro Encounter: جھارکھنڈ کے بوکارو میں انکاؤنٹر، سیکورٹی فورسز نے دو نکسلیوں کو کیا ڈھیر، دو پولیس اہلکار ہوئے زخمی

ابتدائی تفتیش میں مارے گئے نکسلیوں کی شناخت ایریا کمانڈر شانتی اور منوج کے طور…

45 minutes ago

Govt disburses ₹1,596 cr in six PLI schemes: حکومت نے رواں مالی سال اپریل سے ستمبر کے دوران چھ پی ایل آئی اسکیموں میں 1,596 کروڑ روپے کئے تقسیم

حکومت نے رواں مالی سال اپریل تا ستمبر کے دوران چھ شعبوں بشمول الیکٹرانکس اور…

47 minutes ago

Delhi Elections 2025: مسلم اکثریتی مٹیا محل میں ’امیدوار‘ اہم، بی جے پی اورکانگریس کیلئے ’عآپ‘ بڑا چیلنج

2015 کے دہلی اسمبلی انتخابات میں، عام آدمی پارٹی کے عاصم احمد خان نے مٹیا…

1 hour ago