قومی

India Vs Bharat: انڈیا یا بھارت تنازع پر مرکزی حکومت نے کہا – نام بدلنے کی بات صرف افواہ ہے، بی جے پی نے کہا – اپوزیشن کو کیا مسئلہ ہے؟

India Vs Bharat: بحث، دلیل اور علامتوں کی سیاست کا سلسلہ جاری ہے کہ ملک کا نام بھارت ہونا چاہیے یا انڈیا۔ ان سب کے درمیان، President of India، President of Bharat بن گئیں ہیں تو دوسری جانب Prime Minister of India، Prime Minister of Bharat ہو گئے ہیں۔ انڈیا اور بھارت کے تنازع کے درمیان مرکزی حکومت نے نام کی تبدیلی کو محض افواہ قرار دیا ہے جب کہ بی جے پی نے اپوزیشن سے پوچھا ہے کہ نام کی تبدیلی سے انہیں کیا مسئلہ ہے۔

یہ تنازعہ اس وقت شروع ہوا جب صدر ہند دروپدی مرمو نے 8 سے 10 ستمبر کے درمیان ہونے والے جی 20 ممالک کے اجلاس کے دوران 9 ستمبر کو ملک کے معززین کو دعوت نامہ بھیجا تھا۔ اس خط میں President of Bharat لکھا گیا تھا۔ اس کے بعد اپوزیشن نے اس نام کو لے کر حکومت پر سیاسی تیر برسانا شروع کر دیے۔ اسی دوران  وزارت خارجہ نے بھی پی ایم مودی کے انڈونیشیا کے دورے پر Prime Minister of Bharat لکھ دیا۔

مرکزی وزیر انوراگ ٹھاکر نے کیا کہا؟

دریں اثنا، مرکزی کابینہ کے وزیر انوراگ ٹھاکر نے کہا، ‘نام تبدیل کرنے کی بات صرف افواہ ہے، پارلیمنٹ کے خصوصی اجلاس میں ایسا کچھ نہیں ہونے والا ہے۔ میں ہندوستان کی حکومت میں وزیر ہوں اور جی 20 کے لوگو پر انڈیا اور بھارت دونوں لکھا ہوا ہے تو پھر بلاوجہ افواہیں کیوں پھیلائی جارہی ہیں۔ ایسی افواہیں کون پھیلا رہا ہے؟

انہوں نے کہا کہ آخر لفظ بھارت سے کسی کو کیا مسئلہ ہو سکتا ہے، آخر لفظ بھارت سے کیا مسئلہ ہے۔ اس سے ان کی ذہنیت ظاہر ہوتی ہے، ان کا بھارت کے خلاف احتجاج ہے، شاید اسی لیے جب وہ بیرون ملک جاتے ہیں تو وہاں بھارت پر تنقید کرتے ہیں۔

یہ بھی پڑھیں- Weather Today: شمالی ہندوستان میں بدلا موسم کا مزاج، 9 ستمبر تک ان ریاستوں میں ہوگی موسلا دھار بارش

پارلیمنٹ کے خصوصی اجلاس سے کیوں پریشان ہیں اپوزیشن جماعتیں؟

جی 20 سربراہی اجلاس ختم ہونے کے بعد حکومت کو 18 سے 23 ستمبر تک پارلیمنٹ کا خصوصی اجلاس منعقد کرنا ہے۔ حکومت کی جانب سے اس اجلاس کا ایجنڈا ابھی تک منظر عام پر نہیں لایا گیا ہے جس کی وجہ سے اپوزیشن جماعتوں میں تشویش پائی جا رہی ہے۔ کبھی اپوزیشن پارٹیاں قیاس آرائیاں کر رہی ہیں کہ حکومت یو سی سی لا سکتی ہے اور کبھی وہ کہہ رہی ہیں کہ حکومت آئین میں ترمیم کر کے انڈیا کی جگہ بھارت کر سکتی ہے۔

-بھارت ایکسپریس

Mohd Sameer

Recent Posts

Agreements signed with Kuwait: پی ایم مودی کے دورے کے دوران کویت کے ساتھ دفاع، ثقافت، کھیل سمیت کئی اہم شعبوں میں معاہدوں پرہوئے دستخط

ورکنگ پروگرام کے تحت دونوں ملکوں کے درمیان کھیلوں کے میدان میں دوطرفہ تعاون کو…

8 hours ago

بھارت کو متحد کرنے کی پہل: ایم آر ایم نے بھاگوت کے پیغام کو قومی اتحاد کی بنیاد قرار دیا

مسلم نیشنل فورم کا اہم اجلاس: قومی مفاد اور ہم آہنگی پر زور

9 hours ago