قومی

India has become a Global Growth Engine: دنیا کی معاشی ترقی میں بھارت کا 16 فیصد حصہ، آئندہ مزید بڑھے گی شراکت: وزیر اعظم مودی

وزیر اعظم نریندر مودی نے کہا کہ عالمی معیشت میں بھارت کا کردار مسلسل مضبوط ہو رہا ہے اور اب دنیا کی مجموعی اقتصادی ترقی میں ملک کا حصہ بڑھ کر 16 فیصد تک پہنچ گیا ہے۔ انہوں نے اعتماد ظاہر کیا کہ آنے والے برسوں میں یہ شراکت مزید بڑھے گی۔ وزیر اعظم نریندر مودی نے ’ای ٹی ناؤ گلوبل بزنس سمٹ-2026‘ سے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ بھارت اب صرف ایک بڑا بازار نہیں رہا، بلکہ عالمی ترقی کو رفتار دینے والا ایک اہم ’گروتھ انجن‘ بن چکا ہے۔

بھارت تیسری سب سے بڑی معیشت بننے کی جانب گامزن

وزیراعظم نے کہا کہ گزشتہ دہائی بھارت کے لیے انقلابی ثابت ہوئی ہے۔ اس دوران ملک نے نہ صرف اقتصادی میدان میں نمایاں پیش رفت کی بلکہ اپنی جمہوری بنیادوں کو بھی مزید مضبوط کیا۔ انہوں نے یاد دلایا کہ ایک دہائی قبل بھارت دنیا کی 11ویں سب سے بڑی معیشت تھا، جبکہ آج وہ تیزی سے دنیا کی تیسری سب سے بڑی معیشت بننے کی سمت آگے بڑھ رہا ہے۔ انہوں نے عالمی منظرنامے کا حوالہ دیتے ہوئے کہا کہ دوسری عالمی جنگ کے بعد جو عالمی نظام قائم ہوا تھا، وہ سات دہائیوں بعد اب تبدیل ہو رہا ہے۔ نئی عالمی ترتیبیں وجود میں آ رہی ہیں اور بھارت اس تبدیلی میں اہم کردار ادا کر رہا ہے۔ ان کے مطابق اکیسویں صدی میں ہونے والی بڑی عالمی تبدیلیوں کا مرکز بھارت بننے جا رہا ہے۔

کانگریس پر تنقید

وزیر اعظم مودی نے سابقہ حکومتوں کو ہدفِ تنقید بناتے ہوئے کہا کہ پہلے اصلاحات اکثر مجبوری کے تحت کی جاتی تھیں، چاہے وہ 1991 کا اقتصادی بحران ہو یا 2008 کے ممبئی حملوں کے بعد سکیورٹی ڈھانچے میں تبدیلیاں۔ اس کے برعکس موجودہ حکومت دباؤ میں نہیں بلکہ واضح وژن اور خود اعتمادی کے ساتھ اصلاحات نافذ کر رہی ہے۔

38 ممالک کے ساتھ ایف ٹی اے

وزیر اعظم نے مزید کہا کہ حالیہ برسوں میں کیے گئے آزاد تجارتی معاہدوں (ایف ٹی اے) کا ذکر کرتے ہوئے بتایا کہ گزشتہ 11 سال میں بھارت نے مینوفیکچرنگ شعبے میں مضبوط بنیاد تیار کی ہے اور اب وہ عالمی مسابقت کے لیے تیار ہے۔ اسی اعتماد کے تحت بھارت نے 38 ممالک کے ساتھ ایف ٹی اے کیے ہیں۔ انہوں نے ڈیجیٹل انڈیا اور یو پی آئی کو بھارت کی بڑی اصلاحات میں شمار کرتے ہوئے کہا کہ یو پی آئی محض ایک ڈیجیٹل ادائیگی پلیٹ فارم نہیں، بلکہ پالیسی، طریقۂ کار اور ٹیکنالوجی کے مؤثر امتزاج کی مثال ہے۔ اس نے مالی شمولیت کو نئی بلندی دی ہے اور کروڑوں افراد کو باضابطہ بینکاری نظام سے جوڑنے میں اہم کردار ادا کیا ہے۔

بھارت ایکسپریس اردو۔

Abul Kalam

Recent Posts

PM Modi Chennai Visit: آئی آئی ٹی مدراس میں وزیر اعظم مودی کا منفرد انداز، برین ریسرچ سینٹر اور موسیقی مرکز کا کیا ہوگا اثر؟

وزیر اعظم نریندر مودی اتوار کو ایک روزہ دورے پر تمل ناڈو کے شہر چنئی…

46 minutes ago

Union Home Minister Amit Shah: طاقت، ضبط اور خدمت کا پیغام دیتی ہے، امت شاہ نے شاردیہ نوراتری پر ملک کے تمام شہریوں کو پیش کی دلی مبارک باد

مرکزی وزیر داخلہ امت شاہ نے اپنے سرکاری ایکس ہینڈل پرایک خصوصی ویڈیو گرافک شیئر…

46 minutes ago

Emergency in Pakistan’s KP: پاکستان کے خیبر پختونخوا میں ایمرجنسی نافذ، پی ٹی آئی نے اسے ’بڑی سیاسی غلطی‘ قرار دے دیا

ایمرجنسی کے نفاذ کے بعد صوبے کے گورنر فیصل کریم کنڈی نے اتوار کے روز…

53 minutes ago