قومی

India Importing LPG from Several Countries: بھارت امریکہ سمیت متعدد ممالک سے ایل پی جی در آمد کر رہا، ملک میں سپلائی معمول کے مطابق

نئی دہلی :مرکزی حکومت نے منگل کو کہا کہ ہندوستان نے امریکہ سمیت کئی ممالک سے ایل پی جی کی درآمد شروع کر دی ہے، جب کہ ملک میں سپلائی معمول کے مطابق ہے اور کسی بھی ڈسٹری بیوٹر کے پاس گیس ختم ہونے کی اطلاع موصول نہیں ہوئی۔پیٹرولیم اور قدرتی گیس کی وزارت میں جوائنٹ سکریٹری (مارکیٹنگ اور آئل ریفائنریز) سجاتا شرما نے ایک پریس بریفنگ کے دوران بتایا کہ ایل پی جی کی اکثریت اس وقت خلیجی ممالک سے حاصل کی جارہی ہے۔ انہوں نے کہا، “ہماری تیل کمپنیاں اب امریکہ سے ایل پی جی حاصل کر رہی ہیں اور حکومت ایل پی جی کے ذرائع میں تنوع پیدا کرنے کی ہر ممکن کوشش کر رہی ہے۔”

انہوں نے مزید کہا کہ اس تنوع کی وجہ سے اب ہمیں زیادہ خام تیل دستیاب ہو رہا ہے۔ ریاستوں کی جانب سے دوبارہ تقسیم کے عمل کے آغاز کے ساتھ ہی تجارتی ایل پی جی کی سپلائی بھی جزوی طور پر بحال ہو گئی ہے۔ یوزر کی بڑھتی ہوئی طلب کو کم کرنے کے لیے کیروسین اور کوئلے جیسے متبادل ایندھن کا بھی استعمال شروع کر دیا گیا ہے۔ سجاتا شرمانے بتایا کہ گزشتہ دنوں بڑھتی ہوئی طلب میں کمی آ رہی ہے اور بکنگ میں کمی دیکھی گئی ہے؛ 13 مارچ کو 89 لاکھ بکنگز درج کی گئی تھیں، جو آج کم ہو کر 70 لاکھ رہ گئی ہیں۔انہوں نے کہا کہ ایل پی جی کی ریفل ڈسٹری بیوشن کی شرح تنازع سے پہلے جیسی ہے اور یوزر سے درخواست کی کہ وہ ذخیرہ اندوزی اور منڈی بازی سے پرہیز کریں۔ وزارت کے مطابق ایندھن کی دستیابی مستحکم ہے، ریفائنریز مکمل صلاحیت سے کام کر رہی ہیں اور پٹرول و ڈیزل کے بھی کافی ذخائر موجود ہیں۔

سجاتاشرماء نے مزید کہا، “کسی بھی ایل پی جی ڈسٹری بیوٹر کے پاس ایندھن کی کمی نہیں ہے اور صارفین کو سپلائی مسلسل جاری ہے۔” ڈیجیٹل پلیٹ فارمز کے بڑھتے ہوئے استعمال کی وجہ سے بکنگ میں بھی بہتری آئی ہے۔اسی دوران، بھارتی پرچم والا ایل پی جی ٹینکر ‘نندادیوی ‘ منگل کو گجرات کے ولادیمیر پورٹ پہنچا، جو اس ہفتے مغربی ساحل پر پہنچنے والا دوسرا ایل پی جی جہاز بن گیا۔ ایک دن قبل ‘شیوالک’ مندرا پورٹ پر پہنچا تھا۔دونوں جہاز ہرمز کے خطرناک پانیوں سے گزر کر بھارت پہنچے، جہاں ایران، امریکہ  اور اسرائیل کے درمیان جاری کشیدگی کی وجہ سے سمندری نقل و حمل متاثر ہو رہی ہے۔

بھارت ایکسپریس اردو

Abu Danish Rehman

Recent Posts

Nitin Navin seeking his own identity in the shadow of Yogi: یوگی کے سائے میں اپنی سیاسی شناخت تلاش کرتے نتن نوین

بھارتیہ جنتا پارٹی (بی جے پی) کے قومی صدر نتن نوین آج گورکھپور پہنچے، جہاں…

2 hours ago

Mumbai Airport Flights: ممبئی سے نوی ممبئی منتقل ہوں گی 14 بین الاقوامی پروازیں، غیر ملکی ایئرلائنز نے ’ڈیسٹنیشن بیسڈ‘ منصوبے کی حمایت کی

ممبئی ایئرپورٹ کے ٹرمینل-1 کی ازسرنو تعمیر کے پیش نظر 14 بین الاقوامی مقامات کے…

3 hours ago

PM Modi Critical Minerals Processing Scheme: اب بھارت میں ہی ہوگا لیتھیم اور نکل کی پروسیسنگ، مودی کابینہ نے 2,814 کروڑ روپے کی اسکیم کو دی منظوری

مرکزی حکومت نے ’اہم معدنیات کی پروسیسنگ کو فروغ دینے کے لیے سرمایہ جاتی اخراجات…

4 hours ago

PM Modi Calls Sharad Pawar Health Update: اسپتال سے ڈسچارج ہوئے شرد پوار، وزیر اعظم مودی نے آرام کرنے کا دیا مشورہ

وزیر اعظم نریندر مودی نے این سی پی (ایس پی) کے سربراہ شرد پوار کو…

4 hours ago