قومی

India got lucky. Modi lives and breathes India: Putin’s glowing praise for PM: مودی بھارت کے لیے جیتے ہیں، بھارت خوش قسمت ہے-پوتن نے وزیراعظم کی کھل کر کی تعریف، روسی صدر کا خصوصی انٹرویو

روس کے صدر ولادیمیر پوتن نے جمعرات کو ایک خصوصی انٹرویو میں وزیراعظم نریندر مودی کی غیر معمولی لگن اور بھارت سے محبت کی کھل کر تعریف کی۔ انہوں نے کہا کہ وزیراعظم مودی ایسےلیڈر ہیں جو “بھارت کے لیے جیتے اور سانس لیتے ہیں”، اور بھارت ان کے ہونے سے “خوش قسمت” ہے۔

انڈیا ٹوڈے سے گفتگو میں پوتن نے کہا:“ہمارے درمیان نہایت قابل اعتماد اور دوستانہ تعلقات ہیں۔ وہ ایک انتہائی بااعتماد شخص ہیں۔ میں پورے اخلاص سے کہتا ہوں کہ بھارت خوش قسمت ہے۔ وہ بھارت کے لیے جیتے اور سانس لیتے ہیں۔”

پوتن نے وزیراعظم مودی کو “انتہائی ایماندار اور اصول پسند شخصیت” قرار دیتے ہوئے کہا کہ ان سے بات کرنا ہمیشہ “بڑا شاندار” ہوتا ہے۔انہوں نے مزید کہا کہ مودی بھارت اور روس کے تعلقات کو مضبوط کرنے میں گہری دلچسپی رکھتے ہیں، خصوصاً معاشی تعاون، دفاع، انسانی بنیادوں پر اشتراک اور ہائی ٹیکنالوجی کے شعبوں میں۔

روسی صدر نے یاد کیا کہ وزیراعظم مودی کے ماسکو کے گزشتہ دورے کے دوران دونوں رہنماؤں نے “بالکل عام انسانوں کی طرح” خوشگوار ماحول میں طویل گفتگو کی۔

“وہ یہاں آئے، ہم میرے گھر پر ساتھ بیٹھے، شام بھر چائے پیتے رہے اور مختلف موضوعات پر بات چیت کرتے رہے۔ بس ایک دلچسپ، دوستانہ گفتگو تھی، بالکل انسانوں کی طرح۔”

پوتن جمعرات کو وزیراعظم مودی کی دعوت پر دو روزہ دورے پر نئی دہلی پہنچے، جس کا مقصد بھارت اور روس کے آٹھ دہائیوں پر محیط مضبوط شراکت داری کو مزید وسیع کرنا ہے۔ ملاقاتوں میں دفاع، تجارت اور ٹیکنالوجی کے شعبوں میں تعاون پر توجہ دی جا رہی ہے۔

ایک غیر معمولی اور ذاتی gesture کے طور پر وزیراعظم مودی نے ایئرپورٹ پر خود پوتن کا استقبال کیا، دونوں رہنماؤں نے گرمجوشی سے گلے مل کر ایک ساتھ وزیراعظم کی گاڑی میں ان کی رہائش گاہ کا رخ کیا، جہاں بعد میں روسی صدر کے اعزاز میں نجی عشائیہ رکھا گیا۔

تقریباً تین ماہ قبل چین کے شہر تیانجن میں ایس سی او سربراہی اجلاس کے دوران جب دونوں رہنما ملے تھے تو پوتن نے خود گاڑی چلا کر مودی کو لے جانے کا منفرد اقدام کیا تھا، جس نے عالمی سطح پر خاصی توجہ حاصل کی تھی، خاص طور پر اس وقت جب عالمی سیاست میں کشیدہ ماحول اور بھارت پر امریکی دباؤ موجود تھا۔

بھارت ایکسپریس اردو

Abu Danish Rehman

Recent Posts

Gold-Sivler Price: سونے اور چاندی کی چمک پھر لوٹ آئی! بازار کھلتے ہی قیمتوں میں زبردست اچھال، جانیے تازہ قیمتیں

سونے کی درآمد میں بھاری گراوٹ کے باوجود گھریلو اور عالمی بازار میں تیزی، ملٹی…

25 minutes ago

Census 2027 Centre Amends Rules: مردم شماری کے قواعد میں ترمیم، پرائیویٹ اسکولوں کے عملے پر کیا پڑے گا اثر؟

مرکزی حکومت نے مردم شماری کے قواعد 1990 میں ترمیم کرکے نجی اسکولوں کے اساتذہ…

1 hour ago

India-Maldives Relations: ہندوستان نے مالدیپ کی 30 ارب روپے کی کرنسی سویپ سہولت میں توسیع کی درخواست کو دی منظوری

ہندوستان نے مالدیپ حکومت کی 30 ارب روپے کی کرنسی سویپ سہولت میں توسیع کی…

1 hour ago

Preeti Shekhar Slams Prashant Kishor: ’اپنی اوقات میں رہیے پرشانت کشور‘، بی جے پی کی جنرل سکریٹری پریتی شیکھر کا پی کے پر سخت حملہ

وزیر اعلیٰ سمراٹ چودھری سے متعلق بیان پر بہار کی سیاست گرم، ڈاکٹر پریتی شیکھر…

2 hours ago