قومی

Foreign Shipment of Broken Rice: ہندوستان صرف سفارتی ذرائع سے شروع کرسکتا ہے ٹوٹے ہوئے چاول کی غیر ملکی کھیپ، جانئے اس پر پہلے پابندی کیوں لگائی گئی؟

Foreign Shipment of Broken Rice: وزارت تجارت اورصنعت کی ایک شاخ، ڈائریکٹوریٹ جنرل آف فارن ٹریڈ نے بدھ کے روزایک حکم نامہ میں کہا کہ ہندوستان دوسرے ممالک کوصرف سفارتی ذرائع سے ٹوٹے ہوئے چاول کی فراہمی پرغورکرسکتا ہے۔ اہم پیداواری ریاستوں میں مانسون کی اوسط سے کم بارش پر تشویش کی وجہ سے  ہندوستان نے ستمبر2022 میں ٹوٹے ہوئے چاول کے غیرملکی کھیپ (شپمنٹ) پرپابندی لگا دی اورمختلف دیگردرجات کی برآمدات پر20 فیصد ٹیکس لگا دیا تھا۔

چین 2021 میں 1.1 ملین ٹن کی خریداری کے ساتھ ہندوستان کے ٹوٹے ہوئے چاول کا سب سے بڑا خریدار تھا۔ بیجنگ خاص طورپرفیڈ کے مقاصد کے لئے درآمد کرتا تھا۔ ایک سرکاری ذرائع نے کہا کہ حالانکہ ہندوستان کچھ ممالک کوٹوٹے ہوئے چاول کی فراہمی کی درخواستوں پرغورکرسکتا ہے۔ نئی دہلی ٹوٹے ہوئے چاول کی برآمدات پرپابندی ہٹانے کا منصوبہ نہیں بنا رہا ہے۔ اس سال جون-ستمبر کے مانسون سیزن کے دوران ایل نینوموسمی نمونوں کی ترقی کے 90 فیصد امکانات نے 2023 میں معمول سے کم بارش کی پیش گوئی کی ہے۔ بھارت میں چاول کی پیداوارکے لئے مانسون کی بارشیں اہم ہے۔

کم بارش کی وجہ سے لگی تھی پابندی

اس سال ملک کی کچھ ریاستوں میں بارش اوسط سے بھی کم ہونے کے سبب دھان کی بوائی کا رقبہ کم ہوا تھا۔ اس سے چاول کی پیداوارمتاثرہوئی۔ اس کے پیش نظر حکومت نے گھریلو رسد بڑھانے کے لئے ٹوٹے ہوئے چاول اور نامیاتی نان باسمتی چاول کی برآمد پرپابندی لگا دی تھی۔ ہندوستان دنیا میں چاول کا سب سے بڑا برآمد کنندہ ہے۔ سال 2020-21 کے دوران، ہندوستان نے 150 سے زیادہ ممالک کو چاول برآمد کیا تھا۔ چاول کی عالمی تجارت میں ہندوستان کی 40 فیصد حصہ داری ہے۔

AddThis Website Tools
Bharat Express

Recent Posts

Ram Mandir Pran Pratishthat: پرتشٹھا-دوادشی کے موقع پر، رام جنم بھومی احاطے میں کمار وشواس کی پہلی راگ سیوا سے پرجوش ہوئے رام بھکت

پرتشٹھا دوادشی کے نام سے منعقد ہونے والے اس پروگرام میں شرکت کے لیے ہفتہ…

34 minutes ago

IND vs ENG T20 Squad Announcement: بھارت نے انگلینڈ کے خلاف سیریز کے لیے ٹیم کا کیا اعلان، شامی کریں گے واپسی

بھارت نے انگلینڈ کے خلاف 22 جنوری سے شروع ہونے والی ٹی ٹوئنٹی سیریز کے…

2 hours ago

Andaman & Nicobar Drugs Case: پولیس نے آگ میں جلا دی36 ہزار کروڑ روپے کی ڈرگس، کھلے میں جلانے سے پھیل جاتی آلودگی

انڈمان نکوبار پولیس نے حال ہی میں منشیات کی ملک کی اب تک کی سب…

2 hours ago

Priyanka Gandhi Ask Question To PM Modi: روپے کی قدر گرنے پر پرینکا گاندھی نے پی ایم مودی سے کیا سوال، کہا-عوام کو جواب دیں وزیر اعظم

وائناڈ سے کانگریس کی رکن پارلیمنٹ پرینکا گاندھی واڈرا نے امریکی ڈالر کے مقابلے روپیہ…

2 hours ago

Weather Update: دہلی میں بارش کے بعد سردی میں اضافہ، یوپی میں طوفان کے امکانات، جانئے ملک بھر میں کیسا رہے گا موسم

محکمہ موسمیات نے الرٹ جاری کرتے ہوئے کہا تھا کہ ہفتہ اور اتوار کی شام…

3 hours ago