گزشتہ چند دنوں سے انڈیا اتحاد کو لیکر آنے والی طرح طرح کی خبروں اور قیاس آرائیوں کے بیچ آج کانگریس صدر ملکا رجن کھڑگے کی رہائش گاہ پر ایک اہم میٹنگ منعقد ہوئی ہے ، یہ میٹنگ انڈیا اتحادی پارٹیوں کے اراکین پارلیمنٹ کے ساتھ ہورہی ہے جس میں ملکارجن کھڑگے کے علاوہ جئے رام رمیش، راہل گاندھی ،للن سنگھ ٹی آر بالو وغیرہ موجود ہیں ۔ یہ میٹنگ آئندہ انڈیا اتحاد کی ہونے والی میٹنگ کی تیاریوں اور روڈ میپ سے متعلق بتائی جارہی ہے ۔
حالانکہ اس میٹنگ کے سلسلے میں کوئی پہلے سے منصوبہ بندی نہیں تھی البتہ آج یعنی 6 دسمبر کو انڈیا اتحاد کی میٹنگ کانگریس نے دہلی میں ضرور بلائی تھی جس کو ملتوی کرکے رواں ماہ کے تیسرے ہفتے میں کردیا گیا ہے۔ البتہ اب یہ میٹنگ منعقد کی گئی ہے جس میں پارلیمانی کاروائی سے لیکر انڈیا اتحا دکے آگے کے سفر پر بھی بات ہوسکتی ہے۔ اس میٹنگ کا ایجنڈہ ابھی تک واضح نہیں ہے،لیکن ذرائع کا کہنا ہے کہ ایوان کے اندر انڈیا اتحاد کی آگے کی حکمت عملی اور آئندہ ہونے والی میٹنگ کے حوالے سے متعدد موضوعات پر تبادلہ خیال کیلئے تمام رہنما جمع ہوئے ہیں۔
آج کی اس خاص میٹنگ میں 17 پارٹیوں کے 31 رہنماوں نے شرکت کی جو راجیہ سبھا یا لوک سبھا کے رکن ہیں ۔ عام آدمی پارٹی سے راگھوچڈا، راجد سے فیاض احمد ، آر ایل ڈی سے جینت چودھری،سماجوادی پارٹی سے ڈاکٹر رام گوپال یادو،جاوید علی خان، ایس ٹی حسن جبکہ کانگریس کے بیشتر راجیہ سبھا و لوک سبھا کے ممران نے میٹنگ میں شرکت کرکے 2024 کے عام انتخابات اور پارلیمانی سرگرمیوں پر آگے کی حکمت عملی پر تبادلہ خیال کیا۔
آپ کو بتادیں کہ یوگا گرو بابا رام دیو اور پتنجلی آیوروید لمیٹڈ کے خلاف…
تب بھی ہاتھ دھونا درست ہے۔ آپ سارا دن باہر رہنے کے بعد گھر واپس…
دیوا' کے پروڈکشن ہاؤس، زی اسٹوڈیوز کے مطابق، 'دیوا' نے پہلے دن ہندوستانی باکس آفس…
جے پی سی چیئرمین جگدمبیکا پال نے کہا تھا کہ بل میں 572 ترامیم کی…
اتوار (2 فروری) کی صبح تقریباً 5.30 بجے ناسک-سورت ہائی وے پر ساپوتارا گھاٹ کے…
جسٹن ٹروڈو نے انسٹاگرام پر پوسٹ کرتے ہوئے کہا کہ ان کا ملک امریکی ٹریف…