انٹرٹینمنٹ

ارباز خان کے بیٹے والد سے بھی لمبے اور خوبصورت، تازہ ترین تصاویر دیکھ کر فینس نے کہا- سلمان خان کو کردیا فیل

نئی دہلی: ملائیکہ اروڑہ بالی ووڈ کی ایک ایسی سیلبرٹی ہیں، جو آئے دن سرخیوں میں بنی رہتی ہیں۔ ملائیکہ اروڑہ بھلے ہی فلموں میں سرگرم نہ ہوں، لیکن ان کے بارے میں جاننے کو فینس اکثرایکسائیٹیڈ رہتے ہیں۔ ملائیکہ اروڑہ ان دنوں اپنے سے 12 سال چھوٹے اداکار ارجن کپور کو ڈیٹ کر رہی ہیں۔ ملائیکہ اروڑہ ارجن کپور کے ساتھ اپنے رشتے سے متعلق ہمیشہ سرخیوں میں رہتی ہیں۔ حالانکہ ان دنوں ملائیکہ اروڑہ سے زیادہ ان کے بیٹے ارحان سرخیوں میں بنے ہوئے ہیں۔ دراصل، حال ہی میں ارحان کی کچھ تصاویر وائرل ہورہی ہیں، جسے دیکھنے کے بعد فینس حیران رہ گئے ہیں۔

ارحان خان سوشل میڈیا پربہت سرگرم رہتے ہیں۔ ان کے یہاں ساڑھے تین لاکھ فالورس ہیں، جن کے لئے ارحان خان آئے دن کچھ نہ کچھ نیا شیئر کرتے رہتے ہیں۔ ارحان خان نے کچھ وقت پہلے ‘سنی سائڈ اپ’ کیپشن کے ساتھ کچھ تصاویر شیئرکی ہیں، جس میں وہ کافی نوجوان اور خوبصورت نظرآرہے ہیں۔ ان تصاویر میں ارحان خان اپنے دوستوں کے ساتھ نظرآرہے ہیں۔ تصویر میں ارحان خان اسٹائلش اور خوبصورت نظرآرہے ہیں۔ تصاویر پر 50 ہزار سے بھی زیادہ لائکس آئے ہیں۔

 

ارحان خان کی تصویرپرملائیکہ اروڑہ، الیجیہ اگنی ہوتری، امرتا اروڑہ، مہیپ کمار کے بھی کمنٹس آئے ہیں۔ ملائیکہ اروڑہ نے تصویر پر دل والی ایموجی کے ساتھ ردعمل ظاہر کیا ہے۔ ان تصاویرپر جم کرردعمل کا اظہار کیا جا رہا ہے۔ ایک یوزرس (صارف) نے تصویر پر کمنٹ کرتے ہوئے لکھا ہے، “ارحان کی پرسنالٹی کے آگے تو سلمان خان بھی فیل ہے”۔ تو وہیں ایک دیگرصارف نے لکھا ہے، “ارحان فلموں میں کب آئے گا۔”

  -بھارت ایکسپریس

Nisar Ahmad

Recent Posts

LK Advani admitted to Apollo Hospital: لال کرشن اڈوانی اسپتال میں داخل، سینے میں انفیکشن کی شکایت، اپولو اسپتال میں علاج جاری

بھارت کے سابق نائب وزیراعظم لال کرشن اڈوانی کو جمعہ کے روز اسپتال میں داخل…

5 hours ago

SC Allows PFI Chief Abubaker Treatment: پی ایف آئی کے سربراہ ابو بکر کو میکس اسپتال میں علاج کی اجازت، سپریم کورٹ کی ہدایت

عدالت نے علاج اور پولیس سکیورٹی کا پورا خرچ خود برداشت کرنے کو کہا، طبی…

6 hours ago

Gold-Sivler Price: سونے اور چاندی کی چمک پھر لوٹ آئی! بازار کھلتے ہی قیمتوں میں زبردست اچھال، جانیے تازہ قیمتیں

سونے کی درآمد میں بھاری گراوٹ کے باوجود گھریلو اور عالمی بازار میں تیزی، ملٹی…

6 hours ago