قومی

CPI Announces Candidate From Wayanad: راہل گاندھی کی سیٹ وائناڈ پر انڈیا الائنس کو بڑا جھٹکا، وائناڈ سے سی پی آئی نے کردیا امیدوار کا اعلان

کیرلا کی جس وائناڈ سیٹ سے کانگریس لیڈرراہل گاندھی رکن پارلیمنٹ ہیں، وہاں بھی انڈیا الائنس بکھرگیا ہے۔ الائنس میں شامل سی پی آئی نے اس سیٹ پراپنے امیدوار کا اعلان کردیا ہے۔ سی پی آئی نے وائناڈ لوک سبھا سیٹ سے عینی راجا کو اپنا امیدواربنایا ہے۔ عینی راجا پارٹی کی سینئرلیڈر اورجنرل سکریٹری ڈی راجا کی اہلیہ ہیں۔ سی پی آئی نے اپنے چار امیدواروں کا اعلان کیا ہے۔ پارٹی کے سینئر لیڈراورسابق رکن پارلیمنٹ پنین رویندرن کو تروننت پورم سے الیکشن لڑنے کے کے لئے امیدواربنایا گیا ہے۔ یہ بھی ایک اہم سیٹ ہے، اس کی نمائندگی کانگریس کے سینئرلیڈرششی تھرور کرتے ہیں۔ یہ اعلان پارٹی کی ریاستی سکریٹری بنیان وشوم نے ایک پریس کانفرنس میں کیا۔

انہوں نے کہا کہ سابق وزیرزراعت وی ایس سنیل کماراورپارٹی کی یوتھ یونٹ کے لیڈرسی اے ارون کمارکو بالترتیب تریشوراورمویلیکّارا سیٹوں سے میدان میں اتارا جائے گا۔ 2019 کے لوک سبھا الیکشن میں بھی سی پی آئی نے نے 4 امیدواروں کواتارا تھا، لیکن وہ کوئی بھی سیٹ نہیں جیت سکی تھی۔ قابل ذکرہے کہ کیرلا میں 20 لوک سبھا سیٹیں ہیں۔ ان میں سے کانگریس کو 15 سیٹیں ملی تھیں جبکہ 2019 میں دو انڈین یونین مسلم لیگ کو ملی تھی۔ سی پی آئی (ایم)، کے سی (ایم) اورآرایس پی نے 1-1 سیٹ جیتی تھی۔

وائناڈ کی امیدوارعینی راجا کون ہیں؟

وائناڈ سے امیدوار بنائی گئیں عینی راجا سی پی آئی کے جنرل سکریٹری ڈی راجا کی اہلیہ ہیں۔ اس سے پہلے یہ قیاس آرائی کی جا رہی تھی کہ عینی راجا اس سیٹ سے الیکشن لڑسکتی ہیں اوراب ایل ڈی ایف کے اعلان کے بعد یہ تصدیق ہوگئی ہے کہ اس سیٹ سے عینی راجا کو سی پی آئی نے میدان میں اتارا ہے۔

سی پی آئی نے توڑا انڈیا الائنس سے رشتہ

واضح رہے کہ سی پی آئی انڈیا الائنس کی اتحادی جماعت ہے۔ ایل ڈی ایف کے لیڈران کا کہنا ہے کہ کانگریس جس طرح سے شمالی ہندوستان میں اتحادی جماعتوں یا دیگرعلاقائی پارٹیوں کو اہمیت دے رہی ہے۔ اس طرح سے جنوبی ہندوستان میں اہمیت نہیں دے رہی ہے۔ اس وجہ سے کیرلا میں کانگریس اورسی پی آئی کا معاہدہ نہیں ہوا ہے۔ اب سی پی آئی کے ذریعہ امیدواروں کے اعلان سے کانگریس اورسی پی آئی میں دوریاں بڑھ گئی ہیں۔

بھارت ایکسپریس۔

Nisar Ahmad

Recent Posts

Dallewal Fasting For 28 Days:بھوک ہڑتال پر28دنوں سے بیٹھے بزرگ کسان رہنما جگجیت سنگھ ڈلیوال کی جان کو خطرہ، پڑ سکتا ہے دل کا دورہ

ڈلیوال کا معائنہ کرنے والے ایک ڈاکٹر نے صحافیوں کو بتایاکہ ان کے ہاتھ پاؤں…

2 hours ago

A speeding dumper ran over 9 people:نشے میں دھت ڈمپر ڈرائیور نے فٹ پاتھ پر سوئے ہوئے 9 افراد کو کچل دیا، 3 مزدوروں کی موقع پر موت

حادثے کے فوری بعد پولیس نے ڈمپر ڈرائیور کو گرفتار کر لیاہے۔ پولیس کے مطابق…

3 hours ago

Three Khalistani terrorists, killed in encounter: تین خالصتانی دہشت گرد انکاونٹر میں ہلاک،یوپی اور پنجاب پولیس کو مشترکہ کاروائی میں ملی بڑی کامیابی

یہ انکاؤنٹر پیلی بھیت کے پورن پور تھانہ علاقے میں ہواہے۔پولیس کو اطلاع ملنے کے…

3 hours ago