قومی

Karnataka Election 2023: کرناٹک الیکشن میں بی جے پی کو ایک اور بڑا جھٹکا، سابق سی ایم جگدیش شیٹر نے چھوڑی پارٹی

Karnataka Election 2023:  کرناٹک اسمبلی انتخابات میں بی جے پی کو بڑا جھٹکا لگا ہے۔ کرناٹک کے سابق وزیر اعلیٰ جگدیش شیٹر نے پارٹی سے استعفیٰ دے دیا ہے۔ انہوں نے اپنا استعفی اسمبلی اسپیکر وشویشور ہیگڈے کاگیری کو سونپ دیا ہے۔ الیکشن میں ٹکٹ نہ ملنے پر پارٹی سے ناراض تھے۔ اس سے قبل وہ پارٹی کی جانب سے ٹکٹ نہ دینے کا الٹی میٹم دے چکے ہیں۔ انہوں نے بی جے پی کی تیسری فہرست آنے تک انتظار کرنے کو کہا تھا۔ جس کے بعد انہوں نے پارٹی سے علیحدگی کی بات کہی تھی۔

سابق سی ایم جگدیش شیٹر کے پارٹی سے استعفیٰ دینے کے بعد اپوزیشن کانگریس نے انہیں پارٹی میں شامل ہونے کی دعوت دی ہے۔ تاہم انہوں نے ابھی تک یہ واضح نہیں کیا کہ آیا وہ آزاد حیثیت سے الیکشن لڑیں گے یا کسی اور پارٹی میں شامل ہوں گے۔

کانگریس میں شامل ہونے پر شیٹر نے کیا کہا؟

جب جگدیش شیٹر سے پوچھا گیا کہ کیا وہ کانگریس میں شامل ہوں گے تو انہوں نے کہا کہ میں نے ابھی فیصلہ نہیں کیا ہے۔ میں ایم ایل اے کا انتخاب صرف ہبلی-دھرواڑ وسطی علاقے سے لڑنا چاہتا ہوں۔ میں نے ریاست میں پارٹی کی ترقی میں اپنا حصہ ڈالا تھا۔ دوسری جانب پارٹی سے استعفیٰ دینے پر بی جے پی لیڈر اور کرناٹک کے سابق سی ایم بی ایس یدی یورپا نے کہا کہ کرناٹک کے عوام جگدیش شیٹر اور لکشمن سعودی کو کبھی معاف نہیں کریں گے۔

یہ بھی پڑھیں- Atiq Ahmad Shot Dead: پوسٹ مارٹم مکمل ہوتے ہی بہنوئی اور کزن کے حوالے کی جائے گی ‘مافیا برادرس’ کی لاش، عتیق کو بیٹے کے قریب سپرد خاک کیا جائے گا

 

مرکزی وزیر اور کرناٹک کے انتخابی انچارج دھرمیندر پردھان، پرہلاد جوشی اور وزیر اعلیٰ بسواراج بومئی نے ریاست کے سابق وزیر اعلیٰ جگدیش شیٹر کے ساتھ ہبلی دھارواڑ سنٹرل سیکشن کے لیے ٹکٹ کی تقسیم کے الٹی میٹم کے درمیان ملاقات کی۔ اس کے علاوہ بی جے پی کے سینئر لیڈروں نے انہیں منانے کی کوشش کی لیکن وہ نہیں مانے۔

‘میرے خلاف ہو رہی ہے سازش ‘

ہفتہ کو بی جے پی ایم ایل اے جگدیش شیٹر نے کہا تھا کہ میرے خلاف سازش ہو رہی ہے، میں استعفیٰ دینے کے بعد سب کچھ عوام کو بتاؤں گا۔ بی جے پی ایم ایل اے نے کہا کہ انہوں نے آئندہ الیکشن لڑنے کا پیغام دیا ہے، لیکن بی جے پی اس سلسلے میں کوئی فیصلہ نہیں لے رہی ہے۔

6 بار رہ چکے ہیں ایم ایل اے

جگدیش شیٹر ہبلی-دھرواڑ وسطی علاقے سے 6 بار ایم ایل اے رہ چکے ہیں، لیکن پارٹی نے انہیں اس بار اسمبلی انتخابات کے لیے یہاں سے ٹکٹ نہیں دیا۔ جس کی وجہ سے وہ بہت ناراض تھے۔

-بھارت ایکسپریس

Mohd Sameer

Recent Posts

Himachal Pradesh Sanjoli Masjid: احتجاجی مظاہرہ کے بعد سنجولی مسجد کی تین منزل کو منہدم کرنے کا عدالت نے دیا حکم

شملہ ضلع عدالت کے ذریعہ سنجولی میں مسجد کی مبینہ غیرقانی تعمیرات کو منہدم کرنے…

5 hours ago

Shivam Dube Ruled Out: ٹیم انڈیا کو بڑا جھٹکا، شیوم دوبے ٹی-20 سیریز سے باہر، اس کھلاڑی کو ملا موقع

ہندوستان اوربنگلہ دیش کے درمیان تین میچوں کی ٹی-20 سیریز کھیلی جانی ہے، جس کی…

6 hours ago

Israel-Hezbollah War: ایران، لبنان اور غزہ پر بڑے حملے کی تیاری میں ہے آئی ڈی ایف، اسرائیلی میڈیا نے کیا بڑا انکشاف

اسرائیل کی فوج موجودہ وقت میں بڑے حملے کی تیاری میں ہے۔ اسرائیلی میڈیا رپورٹ…

6 hours ago

Haryana Assembly Election 2024: کماری شیلجا یا بھوپیندر سنگھ ہڈا؟ ہریانہ میں کانگریس کو جیت ملنے پر کون ہوگا وزیراعلیٰ؟

ایگزٹ پول کے مطابق ہریانہ میں کانگریس کی حکومت بنتی ہوئی نظرآرہی ہے۔ حالانکہ 8…

6 hours ago