بین الاقوامی

Pakistani Minister Mufti Abdul Shakoor died in a Road Accident: پاکستان کے مذہبی معاملوں کے وزیر مفتی عبدالشکور کا سڑک حادثے میں انتقال، پولیس نے 5 افراد کو حراست میں لیا

پاکستان کے مذہبی معاملوں کے وزیر مفتی عبدالشکور کا سڑک حادثے میں انتقال ہوگیا ہے۔ یہ معاملہ پاکستان کی راجدھانی اسلام آباد میں پیش آیا ہے۔ پولیس نے یہ جانکاری دیتے ہوئے بیان جاری کرکے بتایا کہ ہفتہ کے روز میریئیٹ سے سکریٹریٹ چوک کی طرف جاتے وقت وزیر کی کار ایک ہلکس ریوو کار سے ٹکراگئی تھی، جس کے بعد انہیں پولی کلینک اسپتال لے جایا گیا۔ پولیس کے مطابق، اسپتال میں ڈاکٹروں نے انہیں مردہ قرار دیا گیا۔

 پولیس نے کہا، ’حادثہ کے وقت گاڑی (ہلکس ریوو کار) میں موجود پانچ افراد کو حراست میں لے لیا گیا ہے اور جانچ شروع کردی گئی ہے۔ ‘ اسلام آباد کے پولیس انسپکٹر جنرل اکبر ناصر خان نے میڈیا کو بتایا کہ جب یہ حادثہ ہوا تب وزیر خود اپنی گاڑی چلا رہے تھے اور گاڑی میں وہ اکیلے تھے۔ ناصر خان نے کہا، ’سرمیں چوٹ لگنے کے سبب ان کی موقع پر ہی موت ہوگئی۔‘

وزیرداخلہ رانا ثناء اللہ نے اس حادثہ کی باریکی سے جانچ کے احکامات دے دیئے ہیں۔ عبدالشکور، مولانا فضل الرحمن کے جمعیۃ علمائے اسلام فضل (جے یو آئی-ایف) کے سینئر رکن تھے، ان کی پارٹی برسراقتدار اتحاد کا حصہ ہے۔ جے یو آئی-ایف نے کہا ہے کہ وزیر کے جنازے کی نمازاتوار کو خیبرپختونخوا صوبہ کے لکّی مروت ضلع کے تاجبی کھیل علاقے میں ادا کی جائے گی اور وہیں تدفین کی جائے گی۔

پاکستانی وزیر اعظم اور صدر نے تعزیت پیش کی

پاکستان کے وزیراعظم شہباز شریف نے عبدالشکور کے انتقال پرتعزیت پیش کرتے ہوئے  ایک بصیرت مند اسکالر، نظریاتی سیاسی کارکن اور ایک اچھے انسان کے طور پر معاشرے میں ان کے کردار کی تعریف کی۔ ساتھ ہی پاکستانی صدرڈاکٹرعارف علوی نے بھی وزیرمفتی عبدالشکور کے انتقال پر گہرے دکھ کا اظہار کیا اور ملک میں باہمی ہم آہنگی کے لئے ان کی خدمات کو خراج تحسین پیش کیا۔

-بھارت ایکسپریس

Nisar Ahmad

Recent Posts

Pushpak Express Train Fire: پشپک ایکسپریس میں دردناک حادثہ،آگ کی افواہ کے بعد چلتی ٹرین سے مسافروں نے لگائی چھلانگ،8 کی موت

یہ واقعہ ممبئی جانے والی پشپک ایکسپریس کے جلگاؤں اور پرانڈا اسٹیشنوں کے درمیان پیش…

14 minutes ago

JD(U) Withdraws Support In Manipur: نیش کمار نے ایک پھر بارماری پلٹی، جائے کیا اصل معاملہ؟

قابل ذکر بات  یہ ہے کہ  اگست 2022 میں جے ڈی یو نے ایک بار…

45 minutes ago

India’s Petrochemical Industry Poised For Growth Amidst Global Challenges: ہندوستان کی پیٹرو کیمیکل صنعت عالمی چیلنجوں کے درمیان ترقی کے لیے تیار

ہندوستان کی پیٹرو کیمیکل صنعت کو عالمی حد سے زیادہ گنجائش سے مقابلہ کا سامنا…

2 hours ago

World Economic Forum: ڈیووس میں انڈیا پویلین کا  کیا گیاافتتاح ، سماج میں AI کی طرف سے درپیش چیلنجوں پر تبادلہ خیال

کیرالہ کے وزیر صنعت نے کہا کہ ان کی حکومت آئندہ ماہ انویسٹ کیرالہ گلوبل…

2 hours ago