قومی

In a first ,BJP MLA delivers speech in English: یوپی اسمبلی میں زبانوں پر جاری تکرار کے درمیان انگریزی میں تقریر کرنے والے پہلے بی جے پی ایم ایل اے بن گئے راجیشور سنگھ

یوپی میں یوگی حکومت کا بجٹ پیش کیا جاچکا ہے حالانکہ اس بجٹ کے دوران زبان پر کافی گرما گرم بحث ہوئی ،یوگی آدتیہ ناتھ نے اردو کی مخالفت میں بہت آگے بڑھ گئے تو ہیں سماجوادی پارٹی کے ممبران اسمبل نے اردو کے سلسلے میں انہیں حقیقت سے روبرو کرانے کی کوشش کی۔ سماجوادی پارٹی کی طرف سے لیڈرآف اپوزیشن نے انگریزی زبان کو زبردستی تھوپنے کی مخالفت کی تھی جس پر حکمراں جماعت آگ بگولہ ہوگئی اور اردو کے خلاف بہت کچھ کہتی چلی گئی ۔اسی دوران سروجنی نگر سے بی جے پی کے ایم ایل اے ڈاکٹر راجیشور سنگھ نے بجٹ پر اپنا خطاب انگریزی زبان میں دیا۔ عام طور پر یوپی اسمبلی میں انگریزی میں خطاب شاذ ونادر ہی دیکھنے کو ملتا ہے ،البتہ زبان کی لڑائی میں ڈاکٹر راجیشور سنگھ نے نہ صرف انگریزی کو عالمی زبان بتائی بلکہ انہوں نے اسمبلی میں انگریزی میں بجٹ پر تقریر بھی کی اور ایسا کرنے والے وہ پہلے اورواحد ایم ایل اے رہے۔

واضح رہے کہ پیر کو اتر پردیش قانون ساز اسمبلی میں اپنے خطاب کے دوران سروجنی نگر کے ایم ایل اے ڈاکٹر راجیشور سنگھ نے ریاست کی تاریخ میں سب سے زیادہ جامع اور ترقی پر مبنی بجٹ پیش کرنے پر وزیر اعلی یوگی آدتیہ ناتھ اور وزیر خزانہ سریش کھنہ  کی قیادت کی تعریف کی۔ انہوں نے 8.8 لاکھ کروڑ روپے کے بجٹ کو تاریخی قرار دیا اور کہا کہ بجٹ 79,000 کروڑ روپے کے ریونیو سرپلس اور 2.97 فیصد کے کنٹرولڈ مالیاتی خسارے کے ساتھ مالیاتی نظم و ضبط کی ایک بہترین مثال ہے۔

انگریزی زبان کی اہمیت اور عالمی مواقع

ڈاکٹر سنگھ نے انگریزی زبان پر اپوزیشن کی مخالفت کو مسترد کرتے ہوئے کہا کہ انگریزی عالمی تعلیم اور روزگار کے لیے ایک اہم پل ہے۔ انہوں نے کہا کہ انگریزی میں مہارت حاصل کرنے سے نوجوانوں کے بہتر ملازمتوں، زیادہ تنخواہوں اور دنیا کی اعلیٰ یونیورسٹیوں میں داخلے کے امکانات بڑھ جاتے ہیں۔

ٹیکنالوجی: ذات اور جنس سے بالاتر ایک موقع

اپنی تقریر کے آخر میں ڈاکٹر سنگھ نے اس بات کا اعادہ کیا کہ ٹیکنالوجی ذات پات سے پاک اور صنفی غیر جانبدار ہے۔ انہوں نے زور دیا کہ ہمیں اپنے بچوں کو ڈیجیٹل طور پر بااختیار بنانا چاہیے، ان کے کردار کی تعمیر کرنی چاہیے اور انھیں ذات کی سیاست میں الجھانے کے بجائے مستقبل کے تقاضوں کے لیے تیار کرنا چاہیے۔

بھارت ایکسپریس۔

Rahmatullah

Recent Posts

India-Aided Bridges Inaugurated In Bhutan: بھوٹان کے تراشی گانگ میں اہم شاہراہ پر ہندوستان کی مدد سے تعمیر کیے گئے دو پلوں کا افتتاح

بھوٹان کے ڈپارٹمنٹ آف سرفیس ٹرانسپورٹ (ڈی ایس ٹی) نے بتایا کہ جمعرات کو سم…

3 hours ago

Washington DC Shooting: وائٹ ہاؤس کے قریب اندھا دھند فائرنگ، ایک شخص ہلاک، 4 زخمی، علاقے میں خوف و ہراس

وائٹ ہاؤس سے کچھ ہی فاصلے پر واقع لوگن سرکل میں ہونے والی فائرنگ میں…

3 hours ago

Karnataka Government Directions: کرناٹک حکومت کی کے پی ایس سی کو انتخابات کی طرز پر امتحان کرانے کی ہدایت

319 گزٹیڈ پروبیشنر عہدوں کے لیے 15 نومبر کو ریاست بھر میں ہوگا ابتدائی امتحان،…

4 hours ago

Youth Olympic: یوتھ اولمپکس، امبیڈکر میتئی کا ’گولڈن پنچ‘، باکسنگ میں ہندوستان کے لیے پہلا گولڈ میڈل جیت کر رقم کی تاریخ

سمر یوتھ اولمپکس 2026 میں جمعرات کو ہندوستانی باکسر لیرینلاکپام امبیڈکر میتئی نے تاریخ رقم…

4 hours ago