ایران کو کمزور کرنے کے لیے امریکہ نے اس کی پیٹرولیم اور پیٹرو کیمیکل صنعتوں سے متعلق 16 کمپنیوں پر پابندیاں عائد کر دی ہیں۔ اس فہرست میں چار ہندوستانی کمپنیاں بھی شامل ہیں۔ یہ اقدام امریکی انتظامیہ کی ایران پر پابندیوں کو مزید سخت کرنے کی مہم کا حصہ ہے۔امریکی محکمہ خزانہ کی جانب سے جاری بیان میں کہا گیا ہے کہ جن بھارتی کمپنیوں پر پابندی عائد کی گئی ہے ان میں آسٹن شپ مینجمنٹ پرائیویٹ لمیٹڈ، بی ایس ایم میرین ایل ایل پی، کاسموس لائنز انک اور فلکس میری ٹائم ایل ایل پی شامل ہیں۔ آپ کو بتادیں کہ اب تک بھارت کی جانب سے اس پابندی پر کوئی ردعمل سامنے نہیں آیا ہے جب کہ بھارت کے ایران اور امریکہ دونوں کے ساتھ اچھے تعلقات ہیں۔
امریکی محکمہ خارجہ نے کہا کہ ان کمپنیوں پر ایران کی پیٹرولیم اور پیٹرو کیمیکل صنعتوں کے ساتھ کاروباری تعلقات کی وجہ سے پابندی عائد کی جا رہی ہے۔ بیان میں کہا گیا ہے کہ امریکہ اس غیر قانونی شپنگ نیٹ ورک میں خلل ڈالے گا، جو ایشیا میں خریداروں کو ایرانی تیل فروخت کرنے کا کام کرتا ہے۔بیان میں یہ بھی کہا گیا ہے کہ یہ نیٹ ورک غیر قانونی شپنگ کے ذریعے کروڑوں ڈالر مالیت کے خام تیل کے کئی بیرل فروخت کرنے کی کوشش کر رہا تھا۔ یہ اقدام صدر ٹرمپ کے دور میں شروع کی گئی ایران پر دباؤ ڈالنے کی پالیسی کا حصہ ہے جو کہ تیل کی آمدنی کے ذریعے ایران کو معاشی طور پر کمزور کرنے کی کوششوں کے پیش نظر اٹھایا گیا ہے۔
بھارتی کمپنیاں متاثر
امریکہ کی جانب سے ایران پر لگائی گئی ان نئی پابندیوں سے ہندوستانی کمپنیاں بھی متاثر ہوئی ہیں۔ یہ قدم امریکہ کی ایران پر دباؤ بڑھانے کی پالیسی کا حصہ ہے جس کا مقصد ایران کی اقتصادی سرگرمیوں کو روکنا اور دہشت گردی کی مالی معاونت کو روکنا ہے۔البتہ جب ایران کے خلاف امریکہ فیصلہ لے رہا ہے تو اس کا اثر ہندوستان پر بھی ہوتا ہوا دکھائی دے رہا ہے اور فی الحال تازہ فیصلے سے ہندوستان کی چار بڑی کمپنیوں کی مشکلات بڑھ گئیں ہیں۔
بھارت ایکسپریس۔
نئی دہلی میں منعقدہ 11ویں سنت ایشور سمان میں خدمات انجام دینے والی شخصیات اور…
مرکزی وزیر داخلہ امت شاہ نے بھی ہندوستان کی بیٹیوں کو گولڈ میڈل جیتنے پر…
راجہ وڈنگ کے استعفے کے چند گھنٹے بعد کانگریس نے پرگٹ سنگھ کو پنجاب پردیش…
ارادھنا مشرا پرتاپ گڑھ کی رام پور خاص اسمبلی نشست سے کانگریس کی رکن اسمبلی…
نیرو ڈھانڈا کی کارکردگی کے اعتراف میں انہیں اختتامی تقریب میں ہندوستانی دستے کی قیادت…
گاندھی جینتی پر دہلی سمیت کئی شہروں میں SIR اور مبینہ ’ووٹ چوری‘ کے خلاف…