قومی

Earthquake recorded in Bay of Bengal: کولکاتہ میں آیا زلزلہ، صبح زلزلے کے تیز جھٹکے سے بیدار ہوئے لوگ،خوف کے مارے گھروں سے نکلے باہر

مغربی بنگال میں منگل (25 فروری) کی صبح زلزلے کے جھٹکے محسوس کیے گئے۔ خلیج بنگال میں آنے والے اس زلزلے کی شدت ریکٹر اسکیل پر 5.1 ریکارڈ کی گئی۔ نیشنل سینٹر فار سیسمولوجی (این سی ایس) نے کہا کہ زلزلہ صبح 6:10 بجے آیا۔کولکاتہ میں صبح سویرے زلزلے کے جھٹکوں سے لوگ خوفزدہ ہوگئے اور گھروں سے باہر نکل آئے۔ تاہم ابھی تک ان جھٹکوں سے کسی قسم کے جانی یا مالی نقصان کی کوئی اطلاع نہیں ہے۔ معلومات کے مطابق کولکاتہ کے علاوہ مغربی بنگال کے دیگر شہروں میں بھی زلزلے کے جھٹکے محسوس کیے گئے۔نیشنل سیسمولوجی سینٹر کے مطابق 25 فروری کی صبح 6.10 بجے زلزلے کے جھٹکے محسوس کیے گئے۔ اس زلزلے کا مرکز خلیج بنگال میں 91 کلومیٹر کی گہرائی میں تھا۔

سوشل میڈیا پر زلزلے کا ردعمل

کولکاتہ میں رہنے والے کچھ لوگوں نے سوشل میڈیا پر اس زلزلے کے جھٹکوں کے بارے میں پوسٹ کیا۔ ایک صارف نے لکھا، ‘زلزلہ الرٹ! کولکتہ میں صبح 6.10 بجے گوگل الرٹ موصول ہوا۔ اطلاعات کے مطابق زلزلے کا مرکز اڑیسہ سے 175 کلومیٹر دور ہوسکتا ہے۔ کیا کسی اور نے جھٹکے محسوس کیے؟ سرکاری تصدیق کا انتظار ہے۔ ہوشیار رہو اور محفوظ رہو۔ایک اور صارف نے لکھا، ‘کولکاتہ میں زلزلہ! 5.3 شدت زلزلے کے جھٹکے فوراً محسوس کیے گئے، اسی لیے میں بیدار ہوا اور یہ پوسٹ کر رہا ہوں۔’

کولکاتہ سیسمک زون -3 میں آتا ہے

مغربی بنگال کی راجدھانی کولکاتہ کو سیسمک زون -3 میں رکھا گیا ہے، جس کا مطلب ہے کہ شہر کو زلزلے کے درمیانے درجے کے خطرے کا سامنا ہے۔ اگرچہ یہ شمال مشرقی ہندوستان، ہمالیہ یا گجرات جیسے مقامات کی طرح بڑے زلزلوں کا شکار نہیں ہے، لیکن یہ شہر وقتاً فوقتاً جھٹکے محسوس کرتا ہے۔ عام طور پر، کولکاتہ سے براہ راست ٹکرانے کے بجائے، زلزلے کا مرکز خلیج بنگال، نیپال یا شمال مشرقی ہندوستان میں ہوتا ہے۔

ہماچل کے منڈی میں اتوار کو زلزلہ آیا

ہماچل پردیش کے منڈی ضلع میں اتوار کی صبح 8.42 بجے درمیانی شدت کا زلزلہ آیاتھا۔ منڈی کے کچھ حصوں میں زلزلے کے جھٹکے محسوس کیے گئے، حالانکہ جان و مال کے نقصان کی کوئی اطلاع نہیں ہے۔ این سی ایس کے مطابق اس زلزلے کی شدت 3.7 تھی اور اس کا مرکز منڈی کے علاقے میں 31.48 ڈگری عرض البلد اور 76.95 ڈگری عرض البلد پر تھا۔

بھارت ایکسپریس۔

Rahmatullah

Recent Posts

Jamia Protest: جامعہ ملیہ اسلامیہ کا بڑا فیصلہ، 12 جنوری تک کیمپس بند، آن لائن ہوں گی کلاسیں، گھر بیٹھے ہوں گے سمسٹر امتحانات

کیمپس کے حالات اور طلبہ کی حفاظت کو مدنظر رکھتے ہوئے جامعہ ملیہ اسلامیہ نے…

17 minutes ago

Maharasthra MLC Election Result: بی جے پی کو جھٹکا، ناگپور گریجویٹ سیٹ پر کانگریس کی جیت، ابھیجیت ونجاری پھر بنے ایم ایل سی

ابھیجیت ونجاری نے 2020 میں مہا وکاس اگھاڑی (ایم وی اے) کے امیدوار کے طور…

54 minutes ago

Heavy Rainfall Alert: ملک کی 23 ریاستوں میں بارش اور آندھی کا الرٹ، 90 کلومیٹر فی گھنٹہ کی رفتار سے چل سکتی ہیں ہوائیں

مانسون کی واپسی کے فوراً بعد محکمہ موسمیات (IMD) کے حوالے سے شدید طوفان، بارش…

1 hour ago

A Vision for Mumbai’s Future Gateway: ممبئی ایئرپورٹ کے ٹرمینل 1 کی ازسرنو تعمیر، 60 سال پرانی عمارت کی جگہ بنے گا جدید ’گیٹ وے‘

دسمبر 2030 تک نیا ٹرمینل تیار کرنے کا منصوبہ، سالانہ 2 کروڑ مسافروں کو سنبھالنے…

11 hours ago