قومی

Imran Masood In kanwar Yatra: میں کوئی کچا پکا مسلمان نہیں، سچا مسلمان ہوں،عمران مسعود نے کانوڑیوں پر برسائے پھول ، پھل اور جوس تقسیم کرکے بڑھایا حوصلہ

نئی دہلی :ساون کا مقدس مہینہ جاری ہے اور کانوڑ یاترا اب اپنے آخری مرحلے میں پہنچ چکی ہے۔ اسی دوران اتر پردیش کی سہارنپور لوک سبھا نشست سے کانگریس کے لیڈراور رکن پارلیمنٹ عمران مسعود ایک بار پھر کانوڑ سیوا کیمپ پہنچے اور کانوڑیوں کی خدمت کی۔ عمران مسعود نے کانوڑیوں میں پھل اور جوس تقسیم کیا۔ اس موقع پر انہوں نے کانوڑیوں کو پھولوں کی مالا اور پٹکا پہنا کر ان کا استقبال کیا اور پھول برسا کر شیوبھکتوں کا خیرمقدم کیا۔میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے کانگریس لیڈر اور رکن پارلیمنٹ عمران مسعود نے کہا کہ سہارنپور گنگا جمنی تہذیب کی ایک بہترین مثال ہے۔ انہوں نے کہا کہ وہ گزشتہ کئی برسوں سے مسلسل کانوڑ یاترا کے دوران سیوا کیمپوں میں پہنچ کر کانوڑیوں کی خدمت کرتے آرہے ہیں۔ ان کے مطابق یہ کوئی آج کی بات نہیں ہے بلکہ وہ کئی سال سے کانوڑیوں کی خدمت کرتے رہے ہیں۔

میں کوئی کچا پکا مسلمان نہیں، سچا مسلمان ہوں

جب عمران مسعود سے مولانا رشیدی کی جانب سے کانوڑیوں کے حوالے سے کیے گئے مبینہ قابل اعتراض تبصرے کے بارے میں سوال کیا گیا تو انہوں نے سخت ردعمل ظاہر کیا۔ عمران مسعود نے کہا، ’’وہ کوئی مولانا نہیں ہیں، وہ پیسے لے کر الٹا سیدھا بولتے ہیں۔ میں ایسے آدمی کو نہیں مانتا۔ میں کوئی کچا پکا مسلمان نہیں، سچا مسلمان ہوں۔‘‘

گنگا جمنی تہذیب مضبوط رکھنا سب کی ذمہ داری

عمران مسعود نے کہا کہ مذہبی عقیدے اور باہمی بھائی چارے کا احترام کیا جانا چاہیے۔ انہوں نے کہا کہ سہارنپور کی گنگا جمنی تہذیب کو مضبوط بنائے رکھنا سب کی ذمہ داری ہے۔ کانوڑیوں کی خدمت کے دوران عمران مسعود شیوبھکتوں کے ساتھ بھگوان شیو کی عقیدت میں رنگے ہوئے نظر آئے۔ کانوڑیوں نے بھی رکن پارلیمنٹ عمران مسعود کا پُرجوش استقبال کیا۔ساون کے مہینے میں نکالی جانے والی مقدس کانوڑ یاترا بھگوان شیو کے تئیں عقیدت اور آستھا کی علامت ہے۔ کانوڑیے میلوں پیدل سفر کرکے گنگا کا مقدس جل لے کر شیو مندروں کی جانب روانہ ہوتے ہیں اور بھگوان شیو کا جل ابھیشیک کرتے ہیں۔ اس دوران ’’ہر ہر مہادیو‘‘ اور ’’بول بم‘‘ کے نعروں سے فضا گونجتی رہتی ہے۔

بھارت ایکسپریس اردو

Abu Danish Rehman

Recent Posts

Supreme Court: دہلی میں میٹرو اور ٹرین خدمات بند کرنے پر سپریم کورٹ سخت، توہین عدالت کی عرضی پر کل خصوصی بنچ کرے گی سماعت

دہلی میں سی جے پی احتجاج کے دوران میٹرو اسٹیشن بند کیے جانے اور ٹرینوں…

58 seconds ago

Rahmat Shah’s captain’s knock: رحمت شاہ کی کپتانی اننگز، دوسرے دن کا کھیل ختم ہونے تک افغانستان کے 4 وکٹ پر 211 رن

بنگلہ دیش نے پہلی اننگز میں 346 رن بنائے، محمد سلیم صفی نے 4 اور…

14 minutes ago

Adani Defence SIDM Champion Award 2026: دفاعی برآمدات میں اڈانی ڈیفنس کا نمایاں کارنامہ، SIDM چیمپئن ایوارڈ 2026 سے نوازا گیا

اڈانی ڈیفنس اینڈ ایرو اسپیس کو دفاعی اور ایرو اسپیس مصنوعات کی برآمدات میں بہترین…

37 minutes ago

Delhi CJP Protest: کسی کو گھسیٹا، کسی کو اٹھایا: دہلی میں سی جے پی کے پر امن احتجاج پر پولیس کی سخت کارروائی، لکھنؤ تک ہائی الرٹ

دہلی میں احتجاج کے دوران 1000 سے زائد افراد حراست میں، جنتر منتر پر کشیدگی…

46 minutes ago

Delhi Riots: دہلی فسادات: کڑکڑڈوما عدالت نے عام آدمی پارٹی کے سابق کونسلر طاہر حسین کو قرار دیا مجرم

دیال پور علاقے سے متعلق معاملے میں 12 دیگر ملزمان بری، طاہر حسین کی سزا…

1 hour ago