قومی

All India Weather Update: دہلی-این سی آر کی بارش نے اگست میں بنایا ریکارڈ، جانئےاگلے 7 دن کیسا رہے گا موسم؟

نئی دہلی : دہلی-این سی آر میں بارش کا سلسلہ جاری ہے۔ محکمہ موسمیات (آئی ایم ڈی) کے مطابق آج بھی دارالحکومت اور آس پاس کے علاقوں میں ہلکی سے بہت ہلکی بارش کے امکانات ہیں۔ آئندہ سات دنوں کے دوران زیادہ سے زیادہ درجہ حرارت میں کوئی بڑا فرق آنے کی توقع نہیں ہے۔ اس دوران آسمان پر بادل چھائے رہیں گے اور مختلف دنوں میں بہت ہلکی سے ہلکی بارش کے ایک دو دور دیکھنے کو مل سکتے ہیں۔ تاہم بارش کے باوجود حبس بھری گرمی لوگوں کو پریشان کر سکتی ہے۔آئی ایم ڈی کے مطابق اتوار، 9 اگست کو دہلی میں کم سے کم درجہ حرارت 26.5 ڈگری سیلسیس ریکارڈ کیا گیا، جو معمول سے 0.5 ڈگری کم تھا۔ وہیں زیادہ سے زیادہ درجہ حرارت تقریباً 35.8 ڈگری سیلسیس رہا، جو معمول سے 1.1 ڈگری زیادہ تھا۔ دن بھر آسمان پر بادل چھائے رہے اور بعض علاقوں میں بہت ہلکی بارش بھی ریکارڈ کی گئی۔

گزشتہ 24 گھنٹوں میں زیادہ سے زیادہ درجہ حرارت 3 سے 5 ڈگری بڑھا

گزشتہ 24 گھنٹوں کے دوران دہلی میں کم سے کم درجہ حرارت میں تقریباً 2 ڈگری سیلسیس جبکہ زیادہ سے زیادہ درجہ حرارت میں 3 سے 5 ڈگری سیلسیس کا اضافہ ہوا۔ اس دوران کم سے کم درجہ حرارت 23 سے 27 ڈگری اور زیادہ سے زیادہ درجہ حرارت 33 سے 35 ڈگری سیلسیس کے درمیان رہا۔ شہر میں جنوب مشرقی ہوائیں 10 سے 15 کلومیٹر فی گھنٹہ کی رفتار سے چلیں۔ نمی کی زیادہ سے زیادہ سطح 100 فیصد اور کم سے کم سطح 64 فیصد ریکارڈ کی گئی۔

آج دوپہر کے بعد برس سکتے ہیں بادل

محکمہ موسمیات کے مطابق آج، پیر 10 اگست کو دہلی میں عمومی طور پر آسمان ابر آلود رہے گا۔ صبح سے دوپہر کے درمیان بعض علاقوں میں بہت ہلکی سے ہلکی بارش ہوسکتی ہے، جبکہ دوپہر سے شام کے درمیان ہلکی سے درمیانی بارش کا امکان ہے۔ آج زیادہ سے زیادہ درجہ حرارت 33 سے 35 ڈگری اور کم سے کم درجہ حرارت 24 سے 26 ڈگری سیلسیس کے درمیان رہنے کی توقع ہے۔ اس دوران جنوب مشرقی ہوائیں 10 سے 15 کلومیٹر فی گھنٹہ کی رفتار سے چل سکتی ہیں۔

اگلے 7 دن کیسا رہے گا موسم؟

آئی ایم ڈی کے پیش گوئی کے مطابق 12 اور 13 اگست کو بہت ہلکی بارش کے ایک دو دور ہوسکتے ہیں۔ 14 اور 15 اگست کو دہلی کے کئی علاقوں میں بہت ہلکی سے ہلکی بارش کا امکان ہے۔ اس دوران ہواؤں کی سمت میں بھی تبدیلی دیکھنے کو مل سکتی ہے۔ مجموعی طور پر اگلے سات دنوں میں دہلی والوں کو بارش سے کچھ راحت مل سکتی ہے، لیکن بارش کی شدت زیادہ نہ ہونے کے باعث حبس اور گرمی پریشان کرتی رہے گی۔

پہاڑی ریاستوں میں 15 اگست تک شدید بارش کا الرٹ

پہاڑی ریاستوں میں موسم کا رخ تشویشناک بنا ہوا ہے۔ محکمہ موسمیات نے ہماچل پردیش، اتراکھنڈ، جموں و کشمیر اور لداخ میں 15 اگست تک وسیع پیمانے پر بارش کی پیش گوئی کی ہے۔ اتراکھنڈ اور ہماچل پردیش میں 10 اور 11 اگست کو کئی مقامات پر انتہائی شدید بارش کا امکان ظاہر کیا گیا ہے۔اس کے ساتھ ہی گرج چمک، آسمانی بجلی اور لینڈ سلائیڈنگ کے خطرے کے پیش نظر سیاحوں اور مقامی افراد کو محتاط رہنے کا مشورہ دیا گیا ہے۔

جنوبی ہندوستان میں 60 کلومیٹر فی گھنٹہ تک چلیں گی ہوائیں

جنوبی اور مغربی ساحلی علاقوں میں بھی موسلادھار بارش کا سلسلہ جاری رہنے کا امکان ہے۔ کونکن-گوا، ساحلی کرناٹک اور کیرالہ میں 15 اگست تک مسلسل شدید بارش ہوسکتی ہے۔ تمل ناڈو، کیرالہ، ماہے اور لکشدیپ میں 40 سے 50 کلومیٹر فی گھنٹہ کی رفتار سے تیز ہوائیں چل سکتی ہیں، جن کے جھکڑ 60 کلومیٹر فی گھنٹہ تک پہنچنے کا امکان ہے۔ بحیرہ عرب اور خلیج بنگال میں سمندر کی خراب صورتحال کے پیش نظر محکمہ موسمیات نے ماہی گیروں کو گہرے سمندر میں نہ جانے کی سخت ہدایت دی ہے۔

بھارت ایکسپریس اردو

Abu Danish Rehman

Recent Posts

Supreme Court: دہلی میں میٹرو اور ٹرین خدمات بند کرنے پر سپریم کورٹ سخت، توہین عدالت کی عرضی پر کل خصوصی بنچ کرے گی سماعت

دہلی میں سی جے پی احتجاج کے دوران میٹرو اسٹیشن بند کیے جانے اور ٹرینوں…

37 seconds ago

Rahmat Shah’s captain’s knock: رحمت شاہ کی کپتانی اننگز، دوسرے دن کا کھیل ختم ہونے تک افغانستان کے 4 وکٹ پر 211 رن

بنگلہ دیش نے پہلی اننگز میں 346 رن بنائے، محمد سلیم صفی نے 4 اور…

14 minutes ago

Adani Defence SIDM Champion Award 2026: دفاعی برآمدات میں اڈانی ڈیفنس کا نمایاں کارنامہ، SIDM چیمپئن ایوارڈ 2026 سے نوازا گیا

اڈانی ڈیفنس اینڈ ایرو اسپیس کو دفاعی اور ایرو اسپیس مصنوعات کی برآمدات میں بہترین…

37 minutes ago

Delhi CJP Protest: کسی کو گھسیٹا، کسی کو اٹھایا: دہلی میں سی جے پی کے پر امن احتجاج پر پولیس کی سخت کارروائی، لکھنؤ تک ہائی الرٹ

دہلی میں احتجاج کے دوران 1000 سے زائد افراد حراست میں، جنتر منتر پر کشیدگی…

46 minutes ago

Delhi Riots: دہلی فسادات: کڑکڑڈوما عدالت نے عام آدمی پارٹی کے سابق کونسلر طاہر حسین کو قرار دیا مجرم

دیال پور علاقے سے متعلق معاملے میں 12 دیگر ملزمان بری، طاہر حسین کی سزا…

1 hour ago