بھارت ایکسپریس۔
جیل میں بند پاکستان کے سابق وزیراعظم اورپاکستان تحریک انصاف (پی ٹی آئی) کے بانی عمران خان نے الزام لگایا ہے کہ ان کی اہلیہ بشریٰ بی بی کو کھانے میں ٹوائیلیٹ کلینرملاکردیا گیا ہے۔ یہی وجہ ہے کہ ان کی طبیعت خراب ہورہی ہے۔ عمران خان نے جج ناصرجاوید رانا کی عدالت میں یہ دعویٰ کیا۔ انہوں نے کہا کہ اس کھانے کی وجہ سے بشریٰ بی بی کے پیٹ میں جلن اوردوسری پریشانیاں شروع ہوئیں اوران کی طبیعت مسلسل خراب ہوتی چلی گئی۔
گزشتہ جمعہ کوراولپنڈی کی اڈیالہ جیل میں پی ایس 190 ملین بدعنوانی معاملے کی سماعت کے دوران عمران خان نے جج ناصرجاویود رانا سے کہا کہ عدالت میں اضافی دیواریں کھڑی کردی گئی ہیں، جس سے بند عدالت جیسا ماحول ہوگیا ہے۔ انہوں نے عدالت کوبتایا کہ شوکت خانم اسپتال کے چیف میڈیکل افسرڈاکٹرعاصم یوسف نے الہ آباد واقع شفاء انٹرنیشنل اسپتال میں ان کی اہلیہ بشریٰ بی بی کے ٹسٹ کرانے کے لئے کہا تھا، لیکن جیل انتظامیہ پاکستان انسٹی ٹیوٹ آف میڈیکل سائنسزمیں جانچ کروانے کے لئے بضد ہے۔
آرمی چیف کو دی تھی دھمکی
اس سے قبل بھی عمران خان نے پاکستان کے آرمی چیف عاصم منیرکو اہلیہ سے متعلق معاملے پروارننگ دی تھی۔ انہوں نے کہا تھا کہ ان کی اہلیہ بشریٰ بی بی کے جیل جانے کے لئے فوجی سربراہ جنرل عاصم منیرراست طورپر ذمہ دارہیں۔ عمران خان نے کہا تھا کہ اگران کی اہلیہ کو کچھ بھی ہوا تووہ عاصم منیرکو نہیں چھوڑیں گے۔
عدالت نے پریس کانفرنس سے بچنے کو کہا
وہیں سماعت کے دوران عدالت نے عمران خان سے حراست میں رہتے ہوئے پریس کانفرنس کرنے سے بچنے کو کہا۔ جس پرعمران خان نے بتایا کہ وہ میڈیا سے اس لئے بات کرتے ہیں کیونکہ ان کے بیانوں کو غلط طریقے سے پیش کیا جاتا ہے۔ عمران خان نے عدالت سے ہرسماعت کے بعد انہیں 10 منٹ میڈیا سے بات کرنے دینے کی منظوری مانگی تھی۔
اڈیالہ جیل میں بند ہیں عمران خان
واضح رہے کہ کرکٹرسے لیڈربنےعمران خان پرکئی معاملوں چل رہے ہیں۔ ان دنوں وہ راولپنڈی کی اڈیالہ جیل میں بند ہیں۔ ان کی اہلیہ بشریٰ بی بی پربھی توشہ خانہ کیس چل رہا ہے۔ بشریٰ بی بی کو نظربند کرنے کے لئے ان کے گھر’بانی گالا‘ کوہی سب جیل میں بدلا گیا ہے۔ بشریٰ کو بدعنوانی کے ساتھ ہی عمران خان کے ساتھ غیرقانونی شادی کے معاملے سے متعلق بھی قصوروار ٹھہرایا گیا ہے۔
بھارت ایکسپریس۔
آسام کے گوہاٹی کے پان بازار پولیس اسٹیشن میں کانگریس کے رکن پارلیمنٹ اور لوک…
جماعت اسلامی ہند نے جوائنٹ پارلیمنٹری کمیٹی ( جے پی سی ) کی طرف سےاوقاف…
سماج وادی پارٹی کے قومی صدر اور ریاست کے سابق وزیر اعلی اکھلیش یادو نے…
دہلی اسمبلی کے انتخابات 5 فروری کو ایک ہی مرحلے میں ہوں گے اور ووٹوں…
واضح رہے کہ ابھی تک آگ لگنے کی وجہ صاف نہیں ہو پائی ہے،حالانکہ مقامی…
لوک سبھا میں اپوزیشن لیڈر راہل گاندھی نے اتوار کو مودی حکومت پر حملہ بولا۔…