Delhi-NCR Cold Wave: نئی دہلی: خطرناک سرد لہر کی مار جھیل رہی قومی دارالحکومت دہلی کو اب خراب ہوا بھی ستانے والی ہے۔ محکمہ موسمیات نے ہفتہ کے روز دہلی میں خراب ہوا کے معیار کے ساتھ سخت سردی کے لئے ریڈ الرٹ جاری کردیا ہے۔ محکمہ موسمیات نے کہا ہے کہ دہلی کی ہوا کا معیار آئندہ 3 سے 4 دنوں تک ‘بہت خراب’ زمرے میں بنی رہے گی۔ آئی ایم ڈی نے اس کے ساتھ ہی کہا کہ خطرناک سرد لہر اور خراب ہوتی ہوئی فضائی آلودگی کی مار یہاں کے باشندوں کے لئے پریشانی میں اضافہ کرے گی۔
نیوزایجنسی اے این آئی کے مطابق، آئی ایم ڈی کے سائنسداں وی کے سونی نے کہا، ‘دہلی-این سی آر کا اے کیو آئی (ایئر کوالٹی انڈیکس)، جس میں حال کے کچھ ہفتوں میں سدھارہوتا ہوا نظر آیا تھا۔ آئندہ تین سے چار دن پھر ‘بہت خراب’ حالت میں رہیں گے۔ وہیں ہوا کے معیار پر نظر رکھنے والی سسٹم آف ایئر کوالٹی اینڈ ویدر فورکاسٹنگ اینڈ ریسرچ کے مطابق، دہلی کی ہوا ہفتہ کے روز بے خراب پوزیشن میں رہی، جہاں اے کیو آئی 359 تک پہنچ گیا۔
خبروں کے مطابق، دہلی کے علاوہ گروگرام کی قومی دارالحکومت علاقے میں اے کیو آئی 371 پر تھا۔ وہیں دہلی یونیورسٹی علاقے میں اے کیو آئی 351 درج کیا گیا۔ قومی دارالحکومت دہلی میں خراب ہوا کے معیار سے متعلق ریڈ الرٹ جاری کرنے کے ساتھ ہی آئی ایم ڈی نے ہفتہ کے روز دہلی سمیت شمالی ہندوستان کے کچھ حصوں میں خطرناک سرد لہر کی وارننگ دیتے ہوئے آئندہ 24 سے 48 گھنٹوں کے لئے ریڈ الرٹ بھی جاری کیا۔ دہلی میں ہفتہ کے روز کم از کم درجہ حرارت 2 ڈگری سیلسیس ریکارڈ کی گئی۔
آئی ایم ڈی کے ایک ماہر کے مطابق ‘دہلی یونیورسٹی کے ریج ایریا میں آج (ہفتہ کے روز) کم از کم درجہ حرارت 1.5 ڈگری سیلسیس درج کی گئی، جو اس موسم میں درج کی گئی سب سے کم درجہ حرارت ہے’۔ راجدھانی کے لئے باضابطہ طور پر موسم اسٹیشن، صفدرجنگ میں کم از کم درجہ حرارت 2.2 ڈگری سیلسیس درج کی گئی، جبکہ لودھی روڈ میں 2 ڈگری سیلسیس درج کیا گیا۔ وہیں آیا نگر میں درجہ حرارت جمعہ کے روز 1.8 ڈگری سیلسیس سے گرکر 1.5 ڈگری سیلسیس پرآگئی۔
روپ وے پراجیکٹ پر وشنو دیوی سنگھرش سمیتی کے ارکان کا کہنا ہے کہ تشکیل…
اپیندر رائے نے اس ملاقات کے بارے میں اپنی ایکس پوسٹ میں لکھا کہ، ’’چیف…
ورکنگ پروگرام کے تحت دونوں ملکوں کے درمیان کھیلوں کے میدان میں دوطرفہ تعاون کو…
وزیر اعظم نریندر مودی کا کویت کا دو روزہ دورہ ختم ہو گیا ہے اور…
مسلم نیشنل فورم کا اہم اجلاس: قومی مفاد اور ہم آہنگی پر زور
بہار میں گرینڈ الائنس حکومت کے قیام کے بعد خواتین کو 2500 روپے ماہانہ دینے…