India Islamic Cultural Centre: آج انڈیا اسلامک کلچرل سینٹر میں افطار پارٹی کا اہتمام کیا گیا جس میں الگ الگ مذاہب کے لوگوں نے شرکت کی۔ اس پروگرام میں مسلم راشٹریہ منچ کے رہنما ڈاکٹر اندریش کمار نے بھی شرکت کی۔ افطار کے اس پروگرام میں آئے مہمانوں سے خطاب کرتے ہوئے ڈاکٹر اندریش کمار نے کہا کہ، ہندوستان سب سے خوبصورت ملک ہے اور اس کی خوبصورتی یہ ہے کہ یہاں تمام مذاہب کے لوگ مل کر رہتے ہیں اور ایک دوسرے کے تہوار میں شرکرت کرتے ہیں۔
بھارت ایکسپریس سے بات کرتے ہوئے اندریش کمار نے کیا کہا؟
بھارت ایکسپریس سے بات چیت کے دوران اندریش کمار نے کہا کہ ” ہمارے ملک میں جتنے بھی مذاہب یا ذیلی مذاہب کے لوگ ہیں ان سبھی سے تعلق رکھنے والے لوگ یہا ں آئے ہیں۔اس کے علاوہ یہاں وہ لوگ بھی آئے ہیں جو مختلف کاروبار سے متعلق لوگ ہیں اور جن کا تعلق الگ الگ جگہوں سے ہے۔انہوں نے کہا کہ یہ لوگ اس لئے یہاں آئے ہیں کیونکہ ملک کی عوام یہ چاہتی ہے کہ ملک کے اندر سے تعصب، تشدد اور نفرت ختم ہو اور بھائی چارہ ،ہم آہنگی اور امن و امان قائم ہو۔انہوں نے مزید کہا کہ رمضان کا ایک اہم مقصد ہے، وہ یہ کہ رمضان میں لوگ روزہ رکھتے ہیں تاکہ وہ اپنے رب کو راضی کر سکے۔
-بھارت ایکسپریس
دہلی ہائی کورٹ نے بدھ کو اناؤ عصمت دری کیس کے مجرم اور سابق ایم…
ممبئی کے تین بڑے فنکاروں کو پاکستان سے دھمکی آمیز میل موصول ہوئی ہے۔ ذرائع…
ٹیم انڈیا نے شاندار شروعات کرتے ہوئے انگلینڈ کے خلاف پہلے T20 میچ میں 7…
ترلوک پوری کے جلسہ عام میں ایک خاص نظارہ دیکھنے کو ملا۔ یہاں ریلی میں…
یہ حادثہ شمالی مہاراشٹر کے جلگاؤں ضلع میں بدھ (22 جنوری) کی شام کو پیش…
ہندوستان کے نوجوان تیز گیند باز ارشدیپ سنگھ نے ٹی ٹوئنٹی کرکٹ میں ہندوستان کے…