قومی

Chirag Paswan consider the Lalu family his own: ’’سیاسی اختلافات ضرور ہیں، مگر لالو خاندان کو ہمیشہ اپنا مانا ہے‘‘—روہنی آچاریہ معاملے پر چراغ پاسوان کا ردعمل

بہار اسمبلی انتخابات کے بعد لالو پرساد یادو کی بیٹی روہنی آچاریہ کے سیاست چھوڑنے اور خاندان سے دوری بنانے کے اعلان نے سیاسی ہلچل مچا دی ہے۔ ایسے میں مرکزی وزیر چراغ پاسوان نے کہا کہ وہ چاہتے ہیں کہ یہ خاندانی تنازع جلد ختم ہو جائے۔ پٹنہ میں میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے چراغ پاسوان نے کہا کہ ’’میں اس معاملے پر کوئی خاص تبصرہ نہیں کروں گا، کیونکہ جب کوئی خاندان ایسے مشکل دور سے گزرتا ہے تو میں ان کی ذہنی کیفیت سمجھ سکتا ہوں۔ میں خود بھی ایسی ہی صورتحال سے گزر چکا ہوں۔‘‘

لالو خاندان کو ہمیشہ اپنا سمجھا

چراغ پاسوان نے اعتراف کیا کہ ان کے اور آر جے ڈی قیادت کے درمیان سیاسی اختلافات رہے ہیں، مگر ذاتی تعلقات ہمیشہ مضبوط رہے۔ انہوں نے کہا: ’’ہمارے درمیان سیاسی اختلافات ہو سکتے ہیں، لیکن میں نے ہمیشہ لالو پرساد یادو کے خاندان کو اپنا مانا ہے۔ میں نے ہمیشہ تیجسوی، تیج پرتاپ، میسا دی، روہنی اور باقی سب کو اپنا بھائی اور بہن سمجھا ہے۔ میں چاہتا ہوں کہ خاندانی اختلاف جلد سلجھ جائیں۔‘‘

گھر میں اتحاد کا ہونا بہت اہم ہے

چراغ پاسوان نے کہا کہ اگر گھر میں اتحاد قائم رہے تو باہر کی مشکلات کا مقابلہ آسان ہوتا ہے، مگر اگر گھر کے اندر ہی تنازع ہو تو بیرونی حالات مزید سخت ہو جاتے ہیں۔ انہوں نے مزید کہا کہ ’’آج جس دور سے آر جے ڈی گزر رہی ہے اور ساتھ ہی خاندان میں بھی اختلافات ہیں، میں سمجھ سکتا ہوں کہ خاندان کس قدر مشکل حالات میں ہے۔‘‘

دیپا مانجھی کا سخت حملہ

ادھر نو منتخب این ڈی اے رکن اسمبلی دیپا مانجھی نے تیجسوی یادو کو تنقید کا نشانہ بنایا۔ انہوں نے کہا کہ ’’اپنے والد کو کڈنی دینے والی بیٹی کے ساتھ گھر میں بدسلوکی کی گئی، اسے گھر سے نکال دیا گیا اور جسمانی طور پر بھی اذیت دی گئی۔ اگر خاندان میں ہی ایسا سلوک ہو رہا ہے تو ایسے لوگ عوام کے لیے کیسے کام کر سکتے ہیں؟‘‘ عوام کا شکریہ ادا کرتے ہوئے انہوں نے کہا کہ ووٹرس نے دوسری بار انہیں موقع دے کر ان پر اعتماد ظاہر کیا ہے اور وہ پوری دلجمعی کے ساتھ اپنے حلقے کی خدمت کریں گی۔

بھارت ایکسپریس اردو۔

Habiburrahman

Recent Posts

BPSC Recruitment 2026: بہار پبلک سروس کمیشن میں اسسٹنٹ ڈائریکٹر کے 147 عہدوں پر تقرری کیلئے نوٹیفکیشن جاری، 15 دسمبر سے درخواستیں شروع

امیدواروں کا انتخاب درخواستوں کی جانچ، تحریری امتحان، انٹرویو اور دستاویزات کی تصدیق کی بنیاد…

25 minutes ago

BJP holds two-day organisational workshop: بی جے پی کی دو روزہ تنظیمی ورکشاپ شروع، افتتاحی اجلاس میں وزیراعظم مودی کی شرکت

پارٹی کے عہدیداران جمعہ کو بی جے پی ہیڈکوارٹر میں جمع ہوئے، جہاں سے وہ…

2 hours ago

روہت شرما پھربنے ممبئی انڈینس کے کپتان، فرنچائزی نے کیا باضابطہ اعلان

روہت شرما ایک بار پھر ممبئی انڈینس کے کپتان مقررکئے گئے ہیں۔ اپنی کپتانی میں…

2 hours ago