اسپورٹس

India vs South Africa Kolkata Test: بھارت کو ملی شرمناک شکست، جنوبی افریقہ نے پہلا ٹیسٹ 30 رنز سے جیتا

ہندوستانی بلے بازوں نے کولکتہ میں پہلے ٹیسٹ میں مایوس کن کارکردگی کا مظاہرہ کیا، 124 کے ہدف کا تعاقب کرنے کے باوجود 30 رنز سے ہار گئے۔ ٹیمبا باوما نے اپنی کپتانی میں کبھی نہ ہارنے والا ریکارڈ برقرار رکھا ہے، اس حقیقت کے باوجود کہ آج صبح ایسا لگتا تھا کہ ٹیم انڈیا آسانی سے میچ جیت لے گی۔ ٹیم انڈیا کو پہلی اننگز میں 30 رن کی برتری حاصل تھی ،جب کہ دوسری اننگز میں جنوبی افریقہ نے 91 رن پر 7 وکٹ گنوا دیئے۔ آج جب میچ شروع ہوا تو جنوبی افریقہ کو صرف 63 رنز کی برتری حاصل تھی۔ کپتان ٹیمبا باوما نے کوربن بوش کے ساتھ مل کر 44 رنز جوڑ کر برتری 100 سے آگے لے گئی۔ باووما میچ میں نصف سنچری بنانے والے واحد بلے باز تھے، وہ 55 رنز بنا کر ناٹ آؤٹ رہے، جب جنوبی افریقہ دوسری اننگز میں 153 رنز پر آل آؤٹ ہو گئی۔

ہندوستان کا 124 کا ہدف کوئی بڑا نہیں تھا ،لیکن دوسری اننگز کا آغاز تباہ کن رہا۔ مارکو جانسن نے پہلے اوور میں یشسوی جیسوال کو صفر پر اور پھر تیسرے اوور میں کے ایل راہل کو 1 رن پر آؤٹ کیا۔ واشنگٹن سندر نے ایک سرے کو تھامے رکھا، لیکن دوسرے سرے پر کسی نے اس کا ساتھ نہیں دیا۔ دھرو جورل 13، اور رشبھ پنت 2 رنز بنا کر آؤٹ ہوئے۔ ہندوستان کو رویندرا جدیجا کی صورت میں پانچویں وکٹ گرا، اس وقت اسکور 64 تھا۔

واشنگٹن سندر کی جدوجہد بھی 31ویں اوور میں اس وقت ختم ہو گئی، جب وہ ایڈن مارکرم کے ہاتھوں آؤٹ ہو گئے۔ واشنگٹن سندر نے 31 رنز بنائے، جو اننگز کا سب سے بڑا سکور تھا۔ اکشر پٹیل نے آخر کار تیز انداز میں کھیلنے کی کوشش  کی، لیکن اسی کوشش میں  کیچ آؤٹ ہوگئے۔ انہوں نے 17 گیندوں پر 26 رنز بنائے۔

بھارت ایکسپریس اردو

Abu Danish Rehman

Recent Posts

Elon Musk wrote, “Thank you, Rahul: راہل گاندھی کے جواب سے خوش ہوئے ایلون مسک، بولے شکریہ راہل، یہ واقعی تشویش ناک ہے

راہل گاندھی نے ایلون مسک کی پوسٹ پر ردعمل دیتے ہوئے لکھا تھا، ’’ایلون، بھارت…

12 minutes ago

Abhijit Deepke, founder of CJP: کس خاتون نے ابھجیت دیپکے کی پیشانی چومی؟ جذباتی ہو کر بولے، میرا نیا خاندان

ابھجیت دیپکے نے سوشل میڈیا پلیٹ فارم ایکس پر پوسٹ کرکے بنگلورو میں ملنے والی…

50 minutes ago

Modi’s Focus on Water Education: پانی کے تحفظ پر مودی حکومت کا بڑا زور، اسکولوں کے نصاب میں شامل ہوں گے آبی انتظام سے متعلق موضوعات

نئی دہلی میں ایمپاورڈ ٹاسک فورس (ETF) کے 20ویں اجلاس کی صدارت کرتے ہوئے سی…

11 hours ago

UDMA Day 2026: جامعہ ملیہ اسلامیہ میں اُڈما ڈے 2026 کا انعقاد 10 اکتوبر سے، یونانی طب، ادویہ سازی، تحقیق، تعلیم اور صحت سے وابستہ نمائندگان کی شرکت

میلے میں ڈسٹری بیوٹرز اور ایجنسیوں کو کمپنی مالکان اور سینئر نمائندگان سے براہِ راست…

11 hours ago