قومی

Haryana Violence: گروگرام میں فرقہ وارانہ تشدد کے بعد اب کیسی ہے صورتحال؟ بجرنگ دل کی یاترا سے متعلق ہوا یہ بڑا انکشاف

Haryana Nuh Clash: ہریانہ کے میوات ضلع کے نوح میں ہوئے فرقہ وارانہ تشدد کے بعد سے پورے ہریانہ میں دفعہ 144 نافذ ہے۔ وہیں نوح تشدد کا سب سے زیادہ متاثرہ ضلع ہریانہ کا گروگرام ہے۔ گروگرام میں نوح میں تشدد کے بعد بادشاہ پور علاقے میں ایک فرقہ وارانہ تشدد کے دوران ایک مسجد کو آگ لگا دی گئی اور مسجد کے امام کا گولی مارکر قتل کردیا گیا۔ اس کے بعد سے گروگرام میں ہرجگہ پولیس کا پہرہ ہے۔ گروگرام پولیس ہرجگہ تعینات ہے۔

گروگرام کے اے سی پی کرائم ورون دہیا نے لوگوں سے اپیل کی ہے کہ وہ افواہوں پر دھیان نہ دیں۔ انٹرنیٹ خدمات سمیت سب کچھ بہترطریقے سے چل رہی ہے۔ سبھی اسکول، کالج اور دفاترمعمول کے مطابق کام کر رہے ہیں۔ ٹریفک کی آمدورفت پرکوئی پابندی نہیں ہے۔ انٹرنیٹ بھی چل رہا ہے۔ میں سبھی سے اپیل کرتا ہوں کہ سوشل میڈیا پر جاری افواہوں پر دھیان نہ دیں۔ اگرکوئی کچھ جانکاری دینا چاہتا ہے تو وہ ہیلپ لائن نمبر 112 پررابطہ کرسکتا ہے۔

وہیں دوسری جانب، نوح کے ایس پی نے بتایا کہ پُرتشدد حادثہ سے متعلق ابھی تک 40 ایف آئی آر درج کی گئی ہے۔ اس میں کئی نامزد ایف آئی آر ہیں۔ ابھی تک 116 افراد کو اس معاملے میں گرفتار کرلیا گیا ہے۔ یاترا کے بارے میں کنوینر نے نوح انتظامیہ کو پوری طرح سے جانکاری نہیں دی تھی۔ اس طرح پُرتشدد حادثہ ہریانہ میں کبھی نہیں ہوا۔ میوات ہمیشہ سے ملک کی اتحاد اور سالمیت کے ساتھ رہا ہے، جو لوگ اس حادثہ میں شامل ہوں گے، ان پرکارروائی ہوگی۔ میوات کی اپنی ایک الگ  تاریخ رہی ہے۔

یہ بھی پڑھیں:  Haryana Violence: ہریانہ نوح تشدد پر کانگریس ایم ایل اے آفتاب احمد نے مونو مانیسر پر لگایا بڑا الزام، پولیس کی ناکامی پرکہی یہ بڑی بات

Nisar Ahmad

Recent Posts

Strait of Hormuz: آبنائے ہرمز میں تجارتی جہاز پر پروجیکٹائل سے حملہ، 11 بھارتی زخمی، تمام افراد کو بحفاظت نکالا گیا

بھارت کی وزارتِ خارجہ (MEA) نے واقعے کی تصدیق کرتے ہوئے حملے کی سخت مذمت…

1 minute ago

Attack on Commercial Ship: عمان کے ساحل کے قریب کمرشل جہاز پر حملہ، 11 بھارتی ملاح زخمی، وزارت خارجہ نے دی جانکاری

وزارت خارجہ نے کہا کہ خطے میں جہازوں پر حملوں کے مسلسل واقعات بھارت کے…

16 minutes ago

Gujarat Water-Governance Model: گجرات کے آبی انتظامی ماڈل سے گلوبل ساؤتھ کو سیکھ لینے کا مشورہ، پی ایم او نے شیئر کیا مضمون

پی ایم او نے ’ایکس‘ پر لکھا، ’بھارت سے آبی حکمرانی کا ایک ایسا ماڈل…

34 minutes ago

Harmanpreet Kaur: ہرمن پریت کور نے بھارتی ویمنز ٹیم کی کپتانی چھوڑی، بطور کھلاڑی سفر جاری رکھنے کا اعلان

ہرمن پریت نے منگل کے روز سوشل میڈیا پر ایک طویل پوسٹ کے ذریعے تمام…

55 minutes ago

Rahul Gandhi Waves Tricolor Climbing on Barricade: بیریکیڈ پر چڑھے راہل گاندھی، لہرایا ترنگا؛ الیکشن کمیشن کے خلاف اپوزیشن کا احتجاج

انڈیا اتحاد کے اس احتجاج کے دوران اپوزیشن ارکان نے چیف الیکشن کمشنر گیانیش کمار…

1 hour ago