قومی

Seema Sachin Story: سیما حیدر اور سچن کو فلموں میں کام کرنے کی پیشکش، نونرمان سینا امت جانی نے دیا یہ آفر؟

Seema Sachin News: پاکستان سے بھاگ کرہندوستان آئی مسلم خاتون سیما حیدرگریٹرنوئیڈا کے ایک علاقے میں ہندوستانی نوجوان سچن مینا کے ساتھ رہ رہی ہے۔ دونوں ایک دوسرے سے بے حد پیارکرنے کا دعویٰ کرتے ہیں۔ حالانکہ ان کی پریم کہانی قانونی رکاوٹوں کے سبب انجام تک ابھی نہیں پہنچ پائی ہے۔ سیما حیدرچاہتی ہے کہ وہ ہندوستان میں رہے۔ اس کے لئے اس نے حکومت سے فریاد لگائی ہے۔ وہیں سچن مینا کی فیملی کا کہنا ہے کہ وہ بے حد غریب ہیں اوران کے پاس کھانے کے لئے بھی کچھ نہیں ہے۔ ایسے میں سیما-سچن دونوں یہ چاہتے ہیں کہ انہیں اقتصادی مدد ملے۔ ان کا کہنا ہے کہ وہ پولیس کی تفتیش اورلوگوں کی روز روزکی بھیڑ کے سبب کام کاج پرنہیں جا پا رہے ہیں۔

میرٹھ کے پروڈیوسرنے کہا- میری فلم میں کریں کام

سیما-سچن کے بارے میں سوشل میڈیا پر خوب بحث ہو رہی ہے۔ وہیں، ان کے گھرپرلوگوں کا ہجوم لگا ہوا ہے۔ اس درمیان میرٹھ کے ایک پروڈیوسرامت جانی نے سیما-سچن کو اپنی فلم میں کام کرنے کا آفردے دیا ہے۔ پروڈیوسرامت جانی کا کہنا ہے کہ ممبئی میں وہ ایک فلم پرکام کررہے ہیں۔ وہ راجستھان کے کنہیا لال ساہو قتل سانحہ پرفلم بنا رہا ہے اوراس میں کام کرنے کے لئے اسے سیما اورسچن کی ضرورت ہے۔ امت جانی کے مطابق، اگرسیما اورسچن ان کی فلم میں کام کریں گے توان کا مالی بحران دورہوسکتا ہے۔

سیما-سچن کو اترپردیش نونرمان سینا کے صدر امت جانی نے فلم میں کام کرنے کی پیشکش کی ہے۔

کنہیا قتل سانحہ پر بن رہی فلم

واضح رہے کہ امت جانی اترپردیش نونرمان سینا کا صدرہے۔ ان کا فلم پروڈکشن ہاؤس JANI FIREFOX ہے۔ اس کا کہنا ہے کہ انہوں نے اس فلم پروڈکشن ہاؤس کو ممبئی میں ہی تیارکیا۔ گزشتہ سال ادے پورمیں مارے گئے درزی کنہیا لال ساہو سے متعلق فلم بنا رہا ہے۔ امت جانی کے مطابق، فلم کا نام A Tailor Murder Story ہے۔ اس کی ریلیزنومبرمیں ہونی ہے۔

پاکستانی سیما اس وقت اپنے عاشق سچن کے ساتھ گریٹر نوئیڈا کے ربو پورہ گاؤں میں رہ رہی ہے۔

اپنی زندگی میں خوشحالی لاسکتے ہیں سچن-سیما

امت جانی کا کہنا ہے کہ مجھے سننے میں آیا تھا کہ پاکستان سے آئی سیما اورسچن مینا کے سامنے روزی روٹی کا مسئلہ ہے۔ ان دونوں کی دلچسپی کیمرے پرآنے کی ہے، اس لئے میں نے انہیں اپنے فلم پروڈکشن ہاؤس JANI FIREFOX کے بینر تلے اداکاری کا آفر دیا ہے۔ کچھ لوگوں کا ماننا ہے کہ اس سے سیما حیدر اور سچن مینا اپنی زندگی گزار سکیں گے۔

Nisar Ahmad

Recent Posts

Supreme Court: حکومت ہر نجی جائیداد پر قبضہ نہیں کر سکتی، سپریم کورٹ کا تاریخی فیصلہ

چیف جسٹس نے کہا کہ آج کے معاشی ڈھانچے (نظام)میں نجی شعبے کی اہمیت ہے۔…

1 hour ago

Donald Trump vs Kamala Harris: ڈونلڈ ٹرمپ یا کملا ہیرس، کس کی جیت ہوگی بھارت کے لیے فائدے مند؟

ٹرمپ یا کملا ہیرس جیتیں، دونوں ہندوستان کو اپنے ساتھ رکھیں گے۔ کیونکہ انڈو پیسیفک…

3 hours ago