قومی

Afternoon Nap After Lunch: دوپہر میں کھانے کے بعد آرام کرنا کتنا صحیح ؟ جانیں

Afternoon Nap After Lunch: اکثر لوگ دوپہر میں کھانا کھانے کے بعد ایک  یادو گھنٹے نیند ضرور لیتے ہیں، چاہے کوئی بھی موسم ہو، لیکن ہم  لوگ اکثر گرمیوں میں زیادہ  ایسا ہی کرتے ہیں، کیا آپ  نےکبھی یہ سوچا ہے کہ دن میں یعنی دوپہر میں کھانا کھانے کے بعد آرام  کرنے سے ہماری صحت پر اس کا کیا اثر پڑے گا؟ کیا یہ ہماری صحت کے لئے ٹھیک ہے، آپ خود سوچیں ؟ارے آپ کیا سوچ رہے ہیں ، زیادہ مت سوچیں۔ کھانا کھانے کے فوراً آرام  سے صحت کے خراب ہونے کا خطرہ لاحق ہوسکتا ہے ، ہاں آپ یہ ضرور کرسکتے ہیں کہ دوپہر کےکھانے کے بعد کچھ دیر آرام ضرور کرلیں ، نیند سے نہیں سوئیں۔

دن میں اگر آپ آرام کرنا چاہتے ہیں تو اس کا صحیح طریقہ کیا ہے ، یا صحیح وقت کیا ہے

کھانے کھانے کے بعد فوراً آرام کو منع کیاگیا ہے، کھانا کھانے کے بعد آرام کرنے  سے نظام ہاضمہ خراب ہوسکتا ہے ،بلکہ دیگرکئی بیماریاں  بھی آپ کو پرشان کرسکتی ہیں۔ آپ کا نظام ہاضمہ کمزور ہوسکتا ہے ۔ آپ کئی طرح کی بیماروں میں بھی مبتلا ہوسکتے ہیں۔ جیسے موٹاپا، ڈیابیطس، وزن کا بڑھنا ، کولیسٹرول کی پریشانی بھی ہوسکتی ہے ۔

صرف یہ  لوگ  دن میں سوسکتے ہیں

دن میں صرف ایسے لوگ سوسکتے ہیں جو جسمانی یا دماغی طور سے کام کرکے تھکے ہوئے ہوں۔ اس کے علاوہ بزرگ ،بچےاور کم وزن والے افراد دن میں سوسکتے ہیں۔ ماہرین بتاتے ہیں کہ صرف گرمی میں ہی دن میں سونے کا مشورہ دے سکتے ہیں ۔ جب کہ ایسے لوگوں  کو نہیں سونا چاہے جو موٹے ہیں، گیس سے پریشان ، زیادہ جنک فوڈ کھاتے ہیں۔

دن میں سونے سے ہوتے ہیں یہ نقصانات

ماہرین بتاتے ہیں کہ جو لوگ دن میں نا مکمل نیند لیتے ہیں ہو عام طور پر کف کی اضافی پریشانی سے پریشان ہوتے ہیں۔ ساتھ ہی سردرد، جسم میں بھاری پن، ہاضمہ کی کمزوری، جسم میں بھاری پن، کمزور ہاضمہ کی وجہ سے پیٹ آگ، دائمی ناک کی سوزش، اعصاب کا بند ہونا، سوجن وغیرہ۔

دوپہر کے کتنے دیر بعد سوئیں

ڈاکٹر ایشوریہ  کے مطابق دوپہر کا کھانا کھانے کے بعد کم سے کم ایک گھنٹے سے ڈیڑھ گھنٹے آرام کرنا چاہئے۔ کھانے کے بعد فوراً 100 قدم ضرور چلیں، تھکان محسوس ہونے پر ایک ہلکی سی جھپکی لے سکتے ہیں۔

بھارت ایکسپریس

Abu Danish Rehman

Recent Posts

Shyam Benegal Passes Away: معروف ہدایت کار شیام بینیگل نے 90 سال کی عمر میں دنیا کو کہا الوداع

شیام بینیگل کا اس دنیا سے رخصت ہونا پوری انڈسٹری کے لیے بہت بڑا نقصان…

1 hour ago

Rajasthan Winter Vacation: راجستھان کے اسکولوں میں تعطیلات کا اعلان، جانئے کب اور کب تک رہے گی سردیوں کی چھٹی؟

محکمہ موسمیات کے مطابق آئندہ چند روز میں پارہ مزید گرے گا۔ اس کے پیش…

2 hours ago

شام میں تختہ پلٹ کے بعد بشارالاسد کا بیوی نے بھی چھوڑ دیا ساتھ، اہلیہ اسماء الاسد نے طلاق کے لئے روس میں داخل کی عرضی

شام کے معزول صدربشارالاسد کو ماسکو میں پناہ تومل گئی ہے، لیکن وہ سنگین پابندیوں…

2 hours ago

Prahlad Joshi on Congress party:’آج کی فرضی کانگریس کی قیادت کر رہے ہیں جعلی گاندھی‘، مرکزی وزیر پرہلاد جوشی نے کانگریس کو بنایا نشانہ

مرکزی وزیر پرہلاد جوشی نے کانگریس پارٹی پر سخت حملہ کرتے ہوئے اسے ”جعلی کانگریس“…

2 hours ago