بھارت ایکسپریس۔
بالی ووڈ کی پسندیدہ اداکارہ ہیما مالنی کی فلموں کو فینس کا خوب پیارملا ہے، لیکن کیا آپ ان کی ایک فلم کے بارے میں جانتے ہیں، جس میں انہوں نے پریگننسی (حمل) کے دوران شوٹنگ کی تھی۔ حالانکہ اس فلم کے لئے وہ پہلی پسند نہیں تھیں کیونکہ ان سے پہلے ریکھا اورپروین بابی کو اس رول کے لئے منتخب کیا گیا تھا۔ حالانکہ بعد میں وہ منتخب کی گئیں، جس کے رول کے لئے امیتابھ بچن نے ہیما مالنی کو جوائن کرنے کی گزارش کی تھی۔ اس فلم کو فینس کا خواب پیارملا تھا۔ وہیں آج بھی یہ فلم ٹی وی پرلوگوں کی تفریح کرتی ہے۔
ہیما مالنی اورامیتابھ بچن کے ساتھ والی اس فلم کا نام ستّے پہ ستّا ہے، جوکہ سات بھائیوں کی کہانی ہے۔ 1982 میں راج این سپّی کی ہدایت کاری والی اس فلم میں امیتابھ بچن اورہیما مالنی کے علاوہ امجد خان، رنجیتا کور، سچن پلگانوکر، سدھیر، شکتی کپور، کنورجیت پینٹل، کنول جیت سنگھ اوروکرم ساہو اہم کردارمیں نظرآئے تھے۔ وہیں آج بھی اس فلم کو یوٹیوب پر خوب دیکھا جاتا ہے۔
ہیما مالنی کے ذریعہ پلے کئے گئے رول کے لئے پہلے ریکھا کو سائن کیا گیا تھا، لیکن امیتابھ بچن نے ریکھا کے ساتھ اداکاری کرنے سے منع کرتے ہوئے شوٹنگ بند کرنے کا فیصلہ کرلیا تھا۔ اس کے بعد پروین بابی نے ریکھا کی جگہ لی، لیکن جب پروین بابی کو نروس بریک ڈاؤن کا سامنا کرنا پڑا توامیتابھ بچن نے حاملہ ہیما مالنی سے اس رول کو کرنے کی گزارش کی، جنہوں نے اپنا کام اس دوران کم کردیا تھا۔ حالانکہ بعد میں امیتابھ بچن کی گزارش کی وجہ سے ہیما مالنی تیار ہوگئیں۔ اگر اس فلم کے کلیکشن کی بات کی جائے تو 2 کروڑ روپئے کی اس فلم نے 4 کروڑ سے زیادہ کی کمائی کی تھی۔ اس طرح سے باکس آفس پریہ فلم ہٹ ثابت ہوئی تھی۔
بھارت ایکسپریس۔
دہلی ہائی کورٹ نے بدھ کو اناؤ عصمت دری کیس کے مجرم اور سابق ایم…
ممبئی کے تین بڑے فنکاروں کو پاکستان سے دھمکی آمیز میل موصول ہوئی ہے۔ ذرائع…
ٹیم انڈیا نے شاندار شروعات کرتے ہوئے انگلینڈ کے خلاف پہلے T20 میچ میں 7…
ترلوک پوری کے جلسہ عام میں ایک خاص نظارہ دیکھنے کو ملا۔ یہاں ریلی میں…
یہ حادثہ شمالی مہاراشٹر کے جلگاؤں ضلع میں بدھ (22 جنوری) کی شام کو پیش…
ہندوستان کے نوجوان تیز گیند باز ارشدیپ سنگھ نے ٹی ٹوئنٹی کرکٹ میں ہندوستان کے…