قومی

Telangana Bus Accident: تلنگانہ کے رنگاریڈی میں دردناک حادثہ، بس – ٹپر ٹرک تصادم میں 20 افراد ہلاک

تلنگانہ کے رنگاریڈی ضلع کے چیویلا منڈل میں بس حادثہ میں مرنے والوں کی تعداد بڑھ کر 20 ہوگئی ہے۔ اس خوفناک سڑک حادثہ میں ٹپر ٹرک ڈرائیور کی بھی موت ہوگئی، جب کہ درجنوں مسافروں کے زخمی ہونے کی اطلاع ہے۔ یہ سانحہ حیدرآباد-بیجاپور ہائی وے پر چیویلا منڈل میں مرزا گوڈا کے قریب اس وقت پیش آیا، جب تندور ڈپو کی ایک آر ٹی سی بس بجری سے لدے ٹپر ٹرک سے سٹکرا گئی۔ٹکر اتنی شدید تھی کہ ٹپر ٹرک پر بجری بس کے اندر گر گئی، جس سے متعدد مسافر پھنس گئے۔ ٹپر  ٹرک ڈرائیور کی موقع پر ہی موت ہو گئی۔ موصولہ اطلاعات کے مطابق حادثے کے وقت بس میں 70 سے زائد مسافر سوار تھے۔

زخمیوں کو اسپتال میں داخل کرایا گیا

تصادم سے بس کے اندر افراتفری مچ گئی اور متعدد مسافروں کو شدید چوٹیں آئیں۔ مقامی لوگوں اور پولیس نے فوری طور پر ریسکیو آپریشن شروع کیا، اور زخمیوں کو نکال کر شیویلا کے سرکاری اسپتال لے جایا گیا، جہاں وہ اس وقت زیر علاج ہیں۔ پولیس نے جائے وقوعہ پر پہنچ کر تفتیش شروع کردی۔ سی ایم  ریونت ریڈی نے اس واقعہ پر گہرے دکھ کا اظہار کیا اور فوری طور پر عہدیداروں کو ضروری ہدایات جاری کیں۔ انہوں نے واضح طور پر کہا کہ جائے وقوعہ پر راحت اور بچاؤ کے کاموں کو ہر قیمت پر تیز کیا جانا چاہیے اور زخمیوں کو بہترین علاج فراہم کیا جانا چاہیے۔

وزیراعلیٰ کی افسران کو ہدایات

سی ایم کے دفتر کے ایک بیان کے مطابق سی ایم ریونت ریڈی نے تلنگانہ کے چیف سکریٹری اور ڈائرکٹر جنرل آف پولیس (ڈی جی پی) کو براہ راست ہدایت دی ہے کہ حادثے میں زخمی ہونے والے تمام افراد کو فوری طور پر حیدرآباد کے اسپتالوں میں منتقل کیا جائے۔ انہوں نے انہیں یہ بھی ہدایت کی کہ زخمیوں کے علاج معالجے میں کسی قسم کی کوتاہی نہ ہو اور انہیں بہترین طبی سہولیات فراہم کی جائیں۔ وزیراعلیٰ نے تمام سطحوں پر حکام کو ہدایت دی ہے کہ وہ صورتحال سے باخبر رہیں اور حادثے کے بارے میں مسلسل اپ ڈیٹ فراہم کریں۔ انہوں نے جائے وقوعہ کے قریب وزراء کو بھی ہدایت کی ہے کہ وہ فوری طور پر جائے وقوعہ پر پہنچ کر صورتحال کا جائزہ لیں اور انتظامیہ کو ہر ممکن مدد فراہم کریں۔ سی ایم ریڈی نے رنگاریڈی ضلع کے کلکٹر کو ہدایت دی ہے کہ وہ بچاؤ اور راحت کے کاموں میں مزید تیزی لائیں تاکہ متاثرہ لوگوں کو فوری اور موثر امداد مل سکے۔

بھارت ایکسپریس اردو

Abu Danish Rehman

Recent Posts

Nitin Navin seeking his own identity in the shadow of Yogi: یوگی کے سائے میں اپنی سیاسی شناخت تلاش کرتے نتن نوین

بھارتیہ جنتا پارٹی (بی جے پی) کے قومی صدر نتن نوین آج گورکھپور پہنچے، جہاں…

8 hours ago

Mumbai Airport Flights: ممبئی سے نوی ممبئی منتقل ہوں گی 14 بین الاقوامی پروازیں، غیر ملکی ایئرلائنز نے ’ڈیسٹنیشن بیسڈ‘ منصوبے کی حمایت کی

ممبئی ایئرپورٹ کے ٹرمینل-1 کی ازسرنو تعمیر کے پیش نظر 14 بین الاقوامی مقامات کے…

10 hours ago

PM Modi Critical Minerals Processing Scheme: اب بھارت میں ہی ہوگا لیتھیم اور نکل کی پروسیسنگ، مودی کابینہ نے 2,814 کروڑ روپے کی اسکیم کو دی منظوری

مرکزی حکومت نے ’اہم معدنیات کی پروسیسنگ کو فروغ دینے کے لیے سرمایہ جاتی اخراجات…

10 hours ago

PM Modi Calls Sharad Pawar Health Update: اسپتال سے ڈسچارج ہوئے شرد پوار، وزیر اعظم مودی نے آرام کرنے کا دیا مشورہ

وزیر اعظم نریندر مودی نے این سی پی (ایس پی) کے سربراہ شرد پوار کو…

11 hours ago