نئی دہلی :مرکزی وزیر داخلہ امت شاہ نے خواتین ریزرویشن بل پاس نہ ہونے پر سخت ردعمل دیتے ہوئے اسے خواتین کے ساتھ “دھوکہ” قرار دیا۔ انہوں نے کہا کہ اپوزیشن کو اس کا خمیازہ 2029 کے انتخابات میں بھگتنا پڑ سکتا ہے۔ امت شاہ نے سوال اٹھایا کہ کروڑوں خواتین کا اعتماد کھونے کے بعد اپوزیشن کس بات کا جشن منا رہی ہے۔
اپوزیشن کو نتائج بھگتنا پڑا گا: مودی
اس سے قبل کابینہ اجلاس میں وزیراعظم نریندر مودی نے بھی خواتین ریزرویشن بل پر اپوزیشن کے رویے پر ناراضگی ظاہر کی۔ ذرائع کے مطابق وزیراعظم مودی نے کہا کہ اپوزیشن نے بل کی حمایت نہ کر کے بڑی سیاسی غلطی کی ہے اور اس کے نتائج انہیں مستقبل میں بھگتنا پڑیں گے۔انہوں نے کہا کہ حکومت اس معاملے کو ملک کے کونے کونے، گاؤں گاؤں اور ہر شہری تک لے جائے گی تاکہ اپوزیشن کی نیت عوام کے سامنے لائی جا سکے۔ وزیراعظم مودی کے مطابق اپوزیشن اب اپنی غلطی چھپانے کے لیے مختلف دلائل دے رہی ہے، جب کہ حقیقت یہ ہے کہ انہوں نے خواتین کے حقوق کو نقصان پہنچایا ہے۔
21 گھنٹے بحث کے بعد ووٹنگ
17 اپریل کو لوک سبھا میں خواتین ریزرویشن سے متعلق آئینی ترمیمی بل منظور نہیں ہو سکا۔ اس بل میں پارلیمنٹ کی نشستوں کو 543 سے بڑھا کر 850 کرنے کی تجویز دی گئی تھی۔ تقریباً 21 گھنٹے طویل بحث کے بعد ووٹنگ ہوئی، جس میں 528 ارکان پارلیمنٹ نے حصہ لیا۔ووٹنگ کے دوران 298 ارکان نے بل کے حق میں جب کہ 230 نے مخالفت میں ووٹ دیا۔ قابل ذکر بات یہ ہے کہ بل کی منظوری کے لیے دو تہائی اکثریت یعنی 352 ووٹ درکار تھے۔ اس طرح بل 54 ووٹوں سے مسترد ہو گیا۔ اس کے بعد بی جے پی کی خواتین ارکان پارلیمنٹ نے اپوزیشن کے خلاف احتجاج بھی کیا۔
ملک بھر میں بی جے پی کا احتجاج
اس معاملے پر ملک بھر میں سیاسی سرگرمیاں تیز ہو گئی ہیں۔ دہلی سمیت کئی ریاستوں میں بی جے پی نے اپوزیشن کے خلاف احتجاج شروع کر دیا ہے۔ دارالحکومت میں ہونے والے مظاہرے میں دہلی کی وزیراعلیٰ ریکھا گپتا سمیت کئی رہنماؤں نے شرکت کی اور اپوزیشن پر خواتین کو بااختیار بنانے کے معاملے کو سیاست کا شکار بنانے کا الزام عائد کیا۔
بھارت ایکسپریس اردو
آر سی بی کے ساتھ شاندار سیزن گزارنے کے بعد گریس ہیرس یوپی واریئرز میں…
شیفالی ورما نے محض 26 گیندوں پر اپنی نصف سنچری مکمل کرکے بھارتی خواتین ون…
دسمبر 2030 تک نیا ٹرمینل تیار کرنے کا منصوبہ، سالانہ 2 کروڑ مسافروں کو سنبھالنے…
وکلا کے ایک گروپ نے جسٹس اجے بھنوٹ کی عدالت میں ہنگامہ آرائی کی اور…
جامعہ ملیہ اسلامیہ میں طلبا کا احتجاج 17ویں روز بھی جاری رہا۔ کیمپس کے قرب…
انڈمان و نکوبار جزائر کی انتظامیہ نے ایک اہم قدم اٹھایا ہے۔ مرکز کے زیر…