قومی

Amit Shah Lok Sabha Speech: ووٹ چوری تو  کانگریس کرتی ہے… 1946 میں سردار پٹیل کو 28 ووٹ اور نہرو کو صرف 2 ووٹ ملے تھے، پھر بھی وزیراعظم نہرو بن گئے: امت شاہ

بدھ کے روز، 10 دسمبر 2025 کو لوک سبھا میں انتخابی اصلاحات پر ہونے والی بحث کے دوران وزیر داخلہ امت شاہ نے ایک بڑا بیان دیا۔ انہوں نے کہا کہ ملک میں ووٹ چوری کے واقعات پہلے بھی ہو چکے ہیں۔ شاہ نے ایک تاریخی مثال دیتے ہوئے بتایا کہ 1946 میں سردار ولبھ بھائی پٹیل کو 28 ووٹ ملے تھے، جبکہ جواہر لال نہرو کو صرف 2 ووٹ ملے تھے۔ پھر بھی نہرو بھارت کے پہلے وزیراعظم بنے۔ انہوں نے یہ بات پارلیمنٹ میں اٹھائی اور سوال کیا کہ ایسا کیسے ہوا۔ امت شاہ نے کانگریس پر پلٹ وار کرتے ہوئے کہا: ’’جہاں تک ووٹ چوری کی بات ہے، وزیراعظم کون بنے گا یہ کانگریس کے ریاستی صدور کے ووٹ سے طے ہوا تھا۔ 28 ریاستی صدور نے سردار پٹیل کو ووٹ دیا اور دو نے پنڈت نہرو کو۔ پھر بھی پنڈت نہرو وزیراعظم بنے۔ یہ تھی ووٹ چوری۔ غیر اخلاقی طریقے سے انتخاب جیتنا کانگریسیوں کا کام ہے۔‘‘

ووٹنگ عمل پر سوال

وزیرداخلہ امت شاہ نے کہا کہ یہ واقعہ ووٹنگ کے عمل میں شفافیت کی کمی کو ظاہر کرتا ہے۔ انہوں نے دعویٰ کیا کہ اس وقت کانگریس نے ووٹ چوری کی تھی۔ اس کے علاوہ، انہوں نے دو اور واقعات کا بھی ذکر کیا جن میں ووٹنگ میں گڑبڑی ہوئی تھی۔ شاہ نے کہا کہ آج بھی کچھ لوگ انتخابی عمل پر سوال اٹھاتے ہیں، لیکن سچ سامنے لانا ضروری ہے۔ ان کا کہنا تھا کہ اسپیشل انٹینسیو ریویژن (SIR) سے ووٹر لسٹ کو درست کرنے میں مدد ملے گی۔

انتخابی اصلاحات کی بات

لوک سبھا میں خطاب کرتے ہوئے مرکزی وزیر داخلہ امت شاہ نے انتخابی اصلاحات پر زور دیا۔ انہوں نے کہا کہ حکومت کئی بار اپوزیشن سے بات چیت کی پیشکش کر چکی ہے، مگر وہ تیار نہیں ہیں۔ شاہ نے دعویٰ کیا کہ ایس آئی آر کے ذریعے مردہ افراد اور غیر شہریوں کے نام ہٹا کر منصفانہ انتخابات کو یقینی بنایا جا سکے گا۔ اس دوران انہوں نے راہل گاندھی کو بھی ہدف تنقید بنایا اور کہا کہ وہ ملک کو گمراہ کر رہے ہیں۔ امت شاہ کی تقریر سوشل میڈیا پر بھی موضوع بحث بنی ہوئی ہے۔

عوام کا ردِعمل

وزیرداخلہ امت شاہ کے اس بیان کے بعد سوشل میڈیا پر لوگ مختلف رائے دے رہے ہیں۔ کچھ لوگ ان کی بات سے متفق نظر آ رہے ہیں، جبکہ کچھ اپوزیشن کے حق میں بات کر رہے ہیں۔ یہ بحث آنے والے دنوں میں مزید گرم ہونے کا امکان ہے۔ عوام اب انتخابی اصلاحات کے معاملے پر حکومت کے آئندہ کےا قدامات کا انتظار کر رہے ہیں۔

بھارت ایکسپریس اردو۔

Abul Kalam

Recent Posts

PM Modi Attends ‘Bhajan Clubbing’: پنڈت دین دیال اپادھیائے کی جینتی پر ’بھجن کلبنگ‘ میں شریک ہوئے پی ایم مودی، کھنجری بجاتے آئے نظر

وزیر اعظم نریندر مودی نے جمعہ کی شام دہلی کے دین دیال اپادھیائے پارک پہنچ…

2 hours ago

Opposition Protest Against CEC Gyanesh Kumar: سی ای سی گیانیش کمار کے خلاف سڑک پر اپوزیشن، پٹنہ میں آر جے ڈی کا احتجاج، کانگریس نے مانگا استعفیٰ

انتخابی کمیشن کی کارروائی اور ووٹر فہرست کی نظرثانی سے متعلق اپوزیشن کا احتجاج، کانگریس…

2 hours ago