قومی

Reliance Industries Announces Holiday On 22 January : رام مندر میں پران پرتشٹھا تقریب کے دن ریلائنس انڈسٹریز کے دفاتر میں چھٹی کا تحفہ

وزیر اعظم نریندر مودی 22 جنوری کو ایودھیا میں رام مندر کا افتتاح کریں گے۔ اس کے ساتھ اس دن بھگوان رام کی مورتی کی پران پرتشٹھا بھی  اسی دن کی جائے گی۔ جس کے حوالے سے مندر میں رسومات چل رہی ہیں۔ آج 20 جنوری رسم کا 5واں دن ہے۔ مندر کے افتتاح کو لے کر پورے ملک میں جشن کا ماحول ہے۔ ہر جگہ صرف بھگوان رام اور مندر کا چرچا ہو رہا ہے۔ پران پرتشٹھا پروگرام کی تیاریاں بھی زور و شور سے جاری ہیں۔

ریلائنس انڈسٹریز نے 22 جنوری کو چھٹی کا اعلان کیا ہے

قابل ذکر بات یہ ہے کہ بھارت کے معروف بزنس مین مکیش امبانی کی ریلائنس انڈسٹریز نے اپنے ملازمین کے لیے 22 جنوری کو چھٹی کا اعلان کیا ہے۔ ریلائنس انڈسٹریز کے تمام دفاتر 22 جنوری کو بند رہیں گے۔ ریلائنس انڈسٹریز نے چھٹی کے حوالے سے تحریری حکم نامہ جاری کیا ہے۔ قابل ذکر بات یہ ہے کہ ارب پتی مکیش امبانی بھی پران پرتشٹھا پروگرام میں شرکت کریں گے۔
آر بی آئی کی جانب سے بھی 22 جنوری کو چھٹی ہے

اس دوران آر بی آئی بھی بند رہے گا۔ اسٹاک مارکیٹ کے ساتھ آر بی آئی نے بھی 22 جنوری کو چھٹی کا اعلان کیا ہے۔ اس دن  سبھی آر بی آئی کے دفاتر پورے بند رہیں گے۔

قابل ذکر با ت یہ ہے کہ  مہاراشٹر حکومت نے 22 جنوری کو عام تعطیل کا اعلان کیا ہے۔ اس کے ساتھ ہی مرکزی حکومت کے تمام دفاتر بھی رام للا کے پران پرتشٹھا کے دن آدھے دن کے لیے بند رہیں گے۔
حکومت نے آدھے دن کی چھٹی کا اعلان کر دیا

قابل ذکر  بات یہ ہے کہ اس سے قبل مرکزی حکومت نے 22 جنوری کو آدھے دن کی چھٹی کا اعلان کیا تھا۔ جس کے بارے میں مرکزی وزیر مملکت جتیندر سنگھ نے کہا تھا کہ 22 جنوری کو ملک کے تمام مرکزی دفاتر میں آدھے دن کام رہے گا۔ دفاتر دوپہر کے بعد بند رہیں گے۔ مہاراشٹر کی حکومت ایکناتھ شندے نے ریاستی ملازمین کے لیے ایک دن کی چھٹی کا اعلان کیا ہے۔ مہاراشٹر میں تمام سرکاری دفاتر 22 جنوری کو بند رہیں گے۔

یہ بھی پڑھیں: کن ریاستوں میں 22 جنوری کو ہوگا ڈرائی ڈے؟ جانئے کہاں-کہاں رہے گی چھٹی؟

8 ہزار افراد کو دعوت نامے بھیجے گئے ہیں

22 جنوری کو ایودھیا میں بھگوان رام کی مورتی کی پران پرتشٹھا کی جائے گی۔ پروگرام کے لیے 8 ہزار لوگوں کو دعوت نامے بھیجے گئے ہیں۔ جس میں اہم سیاسی رہنما، بڑے صنعت کار، اعلیٰ فلمی اداکار، کھلاڑی، بیوروکریٹس اورسفارت کار شامل ہیں۔ فلم اداکار امیتابھ بچن اور صنعت کار مکیش امبانی کے نام بھی اس فہرست میں شامل ہیں۔ امیتابھ بچن نجی طیارے میں ایودھیا پہنچیں گے۔

بھارت ایکسپریس

Abu Danish Rehman

Recent Posts

Sambhal Masjid News:سنبھل مسجد میں سروے کے معاملے میں مایاوتی کا پہلا ردعمل، نماز جمعہ سے قبل کہی یہ بات

 شاہی جامع مسجد میں نماز جمعہ 1:30 بجے ادا کی جائے گی۔ مسجد کمیٹی نے…

2 hours ago

Maharashtra Election 2024: مہاراشٹرا انتخابات کی گنتی سے قبل ادھو ٹھاکرے الرٹ، امیدواروں کو دی یہ ہدایت

ادھو ٹھاکرے نے ای وی ایم سے ووٹوں کی گنتی کی پیچیدگیوں، اعتراضات اور تحریری…

2 hours ago

Udaipur Accident: ادے پور میں المناک حادثہ، ٹرالی اور کار کے درمیان ہوئے تصادم میں 5 افراد کی موقع پر ہی موت

حادثے میں کار میں سوار پانچ نوجوانوں کی موت ہو گئی۔ ہلاک ہونے والوں میں…

4 hours ago

UP Hospital: یوپی کے اسپتالوں میں آئے گی بڑی تبدیلی،جھانسی حا دثہ کے بعد ایکشن موڈ میں نائب وزیر اعلی بر جیش پاٹھک

اتر پردیش کے نائب وزیر اعلیٰ برجیش پاٹھک نے میڈیکل ہیلتھ اینڈ فیملی ویلفیئر ڈپارٹمنٹ…

4 hours ago