علاقائی

Ram Mandir Inauguration: کن ریاستوں میں 22 جنوری کو ہوگا ڈرائی ڈے؟ جانئے کہاں-کہاں رہے گی چھٹی؟

Ram Mandir Inauguration: رام للا کی پران پرتشٹھا کے دن (22 جنوری کو) تمام ملکی اور غیر ملکی شراب کی دکانیں، ریستوراں، بار، ہوٹل اور کلب وغیرہ بند رہیں گے۔ 22 جنوری کو ایودھیا میں بھگوان رام للا کی پران پرتشٹھا کا پروگرام منعقد کیا جائے گا۔ اس دن ملک بھر سے ہزاروں لوگ پروگرام میں شرکت کریں گے اور کروڑوں لوگ اپنے گھروں پر چراغاں کرکے تہوار منائیں گے۔ اس دوران ملک کی مختلف ریاستوں میں تعطیلات کا اعلان کیا گیا ہے۔

رام للا کی پران پرتشٹھا کے موقع پر اتر پردیش، مدھیہ پردیش، چھتیس گڑھ، ہریانہ، مہاراشٹرا اور گوا میں تعطیل کا اعلان کیا گیا ہے۔ اس کے علاوہ راجستھان، گجرات اور اتراکھنڈ کی حکومتوں نے 22 جنوری کو آدھے دن کی چھٹی کا اعلان کیا ہے۔ کئی ریاستوں کی حکومتوں نے اس دن کے موقع پر ڈرائی ڈے کا اعلان کیا ہے۔ اس کا مطلب ہے کہ 22 جنوری کو ان ریاستوں میں نہ تو شراب خریدی جا سکے گی اور نہ ہی شراب بیچی جائے گی۔ ان ریاستوں میں تمام دیسی شراب، غیر ملکی شراب کی رٹیل کی دکانیں، ہوٹل، بار کلب وغیرہ بند رہیں گے۔

یہ بھی پڑھیں- Centre Withholds Funds From Bengal for Not Displaying PM Photo at Ration Shops: راشن کی دوکانوں پر پی ایم مودی کی تصویر نہ لگانے پرمرکزی حکومت نے ممتابنرجی سرکار کے7000 کروڑ روپئے روک لئے

جن ریاستوں میں ڈرائی ڈے ہونے والا ہے ان میں اتر پردیش، مدھیہ پردیش، چھتیس گڑھ، راجستھان، ہریانہ اور آسام شامل ہیں۔ ان تمام ریاستوں کے وزیراعلیٰ نے سرکاری طور پر اعلان کیا ہے کہ ریاست میں ڈرائی ڈے ہوگا۔ رام للا کی پران پرتشٹھا کی تقریب کے دن، لوگ اپنے گھروں اور آس پاس کے مندروں میں چراغ جلا کر دیپوتسو منا سکتے ہیں اور رام کے بھجن گا کر ایودھیا کے پروگرام میں دل و جان سے حصہ لے سکتے ہیں۔

-بھارت ایکسپریس

Mohd Sameer

Recent Posts

Five Major Tragedies: تقریباً 24 گھنٹوں میں 5 خوفناک حادثے، 50 سے زائد اموات: کولکاتا سے گوالیار تک، بے قابو رفتار نے مچائی تباہی

نوراتری کے دوران مغربی بنگال، مدھیہ پردیش، راجستھان اور اتر پردیش میں پیش آنے والے…

47 minutes ago

Kolkata Durga Pandal Stampede: کولکاتا درگا پنڈال بھگدڑ معاملے میں پولیس نے درج کیا مقدمہ، منتظمین سمیت 7 افراد گرفتار

وزیر اعلیٰ سوویندو ادھیکاری نے اعلان کیا کہ ریاستی حکومت ہر مہلوک کے خاندان کو…

2 hours ago

Protests in Italy: اٹلی میں حکومت مخالف مظاہرے پُرتشدد، میلونی نے کہا-  پُرامن احتجاج کا احترام، تشدد برداشت نہیں

فرانس اور اسپین میں ہونے والی تحریکوں سے متاثر ہوکر ان دنوں اٹلی میں مختلف…

4 hours ago

Gwalior Tragic Incident: گوالیار میں بے قابو ٹرک کا قہر، شیتلا ماتا مندر کے قریب کئی دکانوں سے ٹکرایا، 12 افراد ہلاک، 5 کی حالت تشویش ناک

تاریخی شیتلا ماتا مندر میں نوراتری کے دوران لاکھوں عقیدت مند درشن کے لیے پہنچتے…

5 hours ago