سیاست

Prime Minister Narendra Modi: پی ایم مودی 20-21 جنوری کو تمل ناڈو کے مندروں کا دورہ کررہے ہیں، وزیر اعظم بھجن سندھیا میں بھی شرکت کی

Prime Minister Narendra Modi: وزیر اعظم نریندر مودی 20-21 جنوری کو تمل ناڈو میں کئی اہم مندروں کا دورہ کریں گے۔ وزیر اعظم 20 جنوری کو تقریباً 11 بجے تمل ناڈو کے تروچیراپلی میں سری رنگناتھ سوامی مندر میں ایک تقریب میں شرکت کی۔ وزیر اعظم اس مندر میں مختلف اسکالرز کے ذریعہ کمب رامائنم کا پاٹھ سنیں گے ۔

وزیراعظم رامائن پروگرام میں شرکت کریں گے

اس کے بعد وزیر اعظم تقریباً 2 بجے رامیشورم پہنچیں گے اور شری ارولمیگو رامناتھ سوامی مندر میں درشن اور پوجا کریں گے۔ گزشتہ کچھ  دنوں میں وزیر اعظم کے متعدد مندروں کے دوروں کے دوران  مشاہدہ کئے جانے والے اس عمل کو جاری رکھتے ہوئے۔ جس میں وہ مختلف زبانوں (جیسے مراٹھی، ملیالم اور تیلگو) میں رامائن کے پاٹھ میں شرکت کرتے ہوئے ، اس مندر میں  شری رامائن پارائن پروگرام میں شرکت  کریں گے۔

وزیر اعظم بھجن سندھیا میں بھی شرکت کریں گے

اس پروگرام میں آٹھ مختلف روایتی منڈلیا سنسکرت، اودھی، کشمیری، گرومکھی، آسامی، بنگالی، میتھلی اور گجراتی میں رام کتھا ؤں(شری رام کی ایودھیا واپسی کا واقعہ بیان کرتے ہوئے)  کاپاٹھ کریں گے۔ یہ ہندوستانی ثقافتی اخلاقیات اور جذبات کے مطابق ہے۔ جو ’ایک بھارت شریشٹھ بھارت‘ کا مرکز ہے۔ وزیر اعظم شری ارولمیگو رامناتھ سوامی مندر میں بھجن سندھیا میں بھی شرکت کریں گے۔جہاں شام کے وقت مندر کے احاطے میں متعد د بھگتی گیت گائے جائیں گے۔

یہ بھی پڑھیں: ہائی کورٹ کا حکومت سے سوال-یوپی مدرسہ بورڈ کے چیئرمین اور ممبران مسلمان ہی کیوں؟

یہ پروگرام 21 جنوری کو منعقد ہوگا

وزیر اعظم نریندر مودی 21 جنوری کو دھنش کوڑی کے کوٹھنڈرا ماسوامی مندر  میں دردش  اور پوجا کریں گے ۔ دھنش کوڑی کے قریب وزیر اعظم  آریچل منائی کا بھی دورہ کریں گے۔جس کے بارے میں کہا جاتا ہے کہ اسی جگہ سے  رام سیتو بنایا گیا تھا۔

بھارت ایکسپریس 

Abu Danish Rehman

Recent Posts

UP Politics: وزیر داخلہ امت شاہ کی تنقید کرنا آرایل ڈی کے لیڈران کو پڑا بھاری! جینت چودھری نے کی کارروائی

راشٹریہ لوک دل کے سربراہ اورمرکزی وزیرجینت چودھری نے پارٹی لیڈران پرسخت کارروائی کی ہے۔…

1 hour ago

Delhi Assembly Election 2025: اروند کیجریوال کے خلاف بی جے پی امیدوار طے؟ دہلی اسمبلی الیکشن کے لئے بی جے پی امیدواروں کی پہلی فہرست تیار!

دہلی اسمبلی الیکشن کے لئے بی جے پی نے امیدواروں کے ناموں پر غوروخوض تقریباً…

2 hours ago

Delhi Riots 2020 Case: دہلی فسادات 2020 کے ملزم رہے دو مسلم نوجوان باعزت بری

صدر جمعیۃ علماء ہند مولانا محمود اسعد مدنی نے کامیاب پیروی پر وکلاء کی ستائش…

3 hours ago