وزیراعظم نریندر مودی کو قبرص کے اعلیٰ ترین سول اعزاز ’’گرینڈ کراس آف دی آرڈر آف مکاریوس سوم‘‘ سے نوازا گیا ہے، جو قبرص کی حکومت کی طرف سے غیر معمولی خدمات پر سربراہان مملکت کو دیا جاتا ہے۔ یہ اعزاز بھارت کی قیادت اور عالمی سفارتی سطح پر ملک کی بڑھتی ہوئی اہمیت کا مظہر قرار دیا جا رہا ہے۔
وزیر داخلہ امت شاہ نے دی مبارکباد
اس موقع پر وزیر داخلہ امت شاہ نے وزیراعظم کو مبارکباد دیتے ہوئے سوشل میڈیا پلیٹ فارم ’ایکس‘ پر پوسٹ کرتے ہوئے کہا کہ ’’وزیراعظم نریندر مودی جی کو قبرص کے اعلیٰ ترین شہری اعزاز ‘گرینڈ کراس آف دی آرڈر آف مکاریوس III’ سے نوازے جانے پر مبارکباد۔ یہ عالمی سطح پر بھارت کی مسلسل بلند ہوتی ہوئی حیثیت کو ظاہر کرتا ہے۔ یہ وزیراعظم کو دیا جانے والا 21واں بین الاقوامی اعزاز ہے، جس سے وہ بھارت کی تاریخ کے سب سے زیادہ اعزاز یافتہ لیڈر بن گئے ہیں۔ ایسے اعزازات نہ صرف ان کی قیادت کا اعتراف ہیں بلکہ بھارت کی عالمی سفارتی پوزیشن کو بھی مضبوط کرتے ہیں۔‘‘
وزیر اعظم کو ایک اور عالمی اعزاز مبارک ہو: پیوش گوئل
وہیں مرکزی وزیر پیوش گوئل نے بھی اس موقع پر نریندر مودی کو مبارکباد دی۔ انھوں نے کہا کہ ’’عزت مآب وزیراعظم نریندر مودی جی کو ایک اور عالمی اعزاز مبارک ہو۔ قبرص نے انھیں اپنا اعلیٰ ترین اعزاز ’گرینڈ کراس آف دی آرڈر آف مکاریوس III‘ دیا ہے۔ یہ ان کی متحرک قیادت، عوامی خدمت کے لیے انتھک جذبے اور بین الاقوامی تعاون کو فروغ دینے میں ان کے بڑھتے ہوئے کردار کو خراج تحسین ہے۔‘‘
واضح رہے کہ وزیراعظم مودی اتوار کی دوپہر (مقامی وقت کے مطابق) قبرص پہنچے تھے، جو دو دہائیوں بعد کسی بھارتی وزیراعظم کا پہلا دورۂ قبرص ہے۔ انھیں لارناکا انٹرنیشنل ایئرپورٹ پر قبرص کے صدر نے خوش آمدید کہا۔ بعد ازاں نیکوسیا میں صدارتی محل پر ان کا باضابطہ استقبال کیا گیا۔ اس دوران وزیراعظم مودی نے وہاں مقیم بھارتی برادری سے بھی ملاقات کی، جنھوں نے ان کا پرتپاک استقبال کیا۔ پھر انھوں نے قبرص کے صدر کے ہمراہ ایک بزنس راؤنڈ ٹیبل میں شرکت کی، جہاں دونوں ممالک کے سرکردہ کاروباری بھی موجود تھے۔
بھارت ایکسپریس اردو
پونم نے جمعرات کو اپنے انسٹاگرام اکاؤنٹ پر ایک بیان جاری کرتے ہوئے لکھا، ’’کافی…
اتر پردیش اور بہار سمیت 17 ریاستوں اور مرکز کے زیر انتظام علاقوں میں ووٹر…
دہلی پولیس کی ڈی سی پی پی آر او نیہا یادو نے بتایا کہ این…
موبائل پر کال آتے ہی دکھائی دے گا کال کرنے والے کا نام، نئے نظام…
547 مقدمات درج، 182 کروڑ روپے سے زائد کی منشیات ضبط ہوئی ہیں اور منشیات…
راہل گاندھی کی حامی نیہا بورا نے کہا کہ ’بنگلہ دیش نے ہمیں ایک راستہ…