احمد آباد طیارہ حادثے میں بھارتیہ جنتا پارٹی کے سینئر لیڈر اور سابق وزیراعلیٰ گجرات وجے بھائی روپانی کے انتقال پر ملک بھر میں دکھ کی لہر دوڑ گئی ہے۔ آج صبح ہی احمدآباد سول اسپتال نے ان کی باقیات ان کے خاندان کے حوالے کیں اور تمام سرکاری اعزاز کے ساتھ ان کی آخری رسوم ادا کی گئیں۔ احمد آباد سے وجے روپانی کے نعش کو ان کے آبائی گھر راجکوٹ لے جایا گیا، جہاں ہندو رسوم کے مطابق ان کی آخری رسوم ادا کی گئیں۔
دریں اثنا مرکزی وزیر داخلہ امت شاہ نے آج راجکوٹ میں پہنچ کر وجے بھائی روپانی کے آخری دیدار کیے اور انھیں خراجِ عقیدت پیش کیا۔ سوشل میڈیا پر ایک پوسٹ میں اس لمحے کی تصویر شیئر کرتے ہوئے وزیر داخلہ نے لکھا کہ ’’آج راجکوٹ میں وجے بھائی روپانی جی کے آخری دیدار کر کے انھیں خراج عقیدت پیش کیا۔ وجے بھائی تنظیم سے لے کر حکومت تک، زندگی بھر اپنی نظریاتی وابستگی کے لیے مکمل طور پر وقف رہے۔‘‘
انھوں نے مزید کہا کہ ’’ان جیسے نظم و ضبط کے پابند اور مخلص ساتھی کا جدا ہونا نہ صرف بی جے پی خاندان بلکہ میرے لیے بھی ذاتی نقصان ہے۔ وہ آج ہمارے درمیان نہیں رہے، لیکن ان کی یادیں ہمیشہ ہمارے دلوں میں زندہ رہیں گی۔ میں سومناتھ دادا سے دعا کرتا ہوں کہ وہ ان کی نیک روح کو نجات عطا فرمائیں اور ان کے خاندان کو یہ صدمہ برداشت کرنے کی طاقت دیں۔ اوم شانتی شانتی شانتی۔‘‘
وزیر اعلیٰ بھوپیندر پٹیل نے ذاتی طور پر ان کی آخری رسوم میں شرکت کی، جو سرکاری پروٹوکول کے مطابق انجام دی گئیں۔ ریاست کی ترقی میں وجے روپانی کی شراکت اور قیادت کے لیے ریاست کے اعلیٰ ترین احترام کے نشان کے طور پر گارڈ آف آنر دیا گیا۔ اس دوران زیر اعلیٰ بھوپیندر پٹیل کے ساتھ وزیر صحت ہرشی کیش پٹیل، وزیر مملکت برائے داخلہ ہرش سنگھوی، وزیر تعاون جگدیش وشواکرما، راجیہ سبھا کے رکن میانک نائک کے ساتھ ساتھ تمام برادریوں اور تنظیموں کے سینئر افسران اور رہنما موجود تھے۔
بھارت ایکسپریس اردو
معروف اداکار مشتاق خان 24 ستمبر کو ممبئی میں انتقال کر گئے۔ ممبئی کے ناناوتی…
کم عمری کی شادی جیسے سماجی مسئلے پر بننے والے مقبول ٹی وی سیریل نے…
بی جے پی کی 4 یاترائیں 117 اسمبلی حلقوں سے گزرتے ہوئے جالندھر میں ہوں…
بہار قانون ساز کونسل انتخابات کے لیے جن سوراج نے 3 امیدواروں کے ناموں کا…
نئی دہلی کے تین مورتی حائفہ چوک پر حائفہ فتح کی 108ویں سالانہ یادگاری تقریب…
کانگریس لیڈر نے انتخابی فہرستوں کی خصوصی نظرثانی اور انتخابی کمیشن کے اندر اختلافِ رائے…